تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ کا پکوان ڈے ۔۔

سارہ خان

محفلین
اب یہ بہانے کر کے آپ خود کو بری نہیں کر سکتے فہیم ۔:tounge:۔ اب تو چوری پکڑی جا چکی آپ کی اب جو بھی کہیں ۔۔ ;) ;)
 

ماوراء

محفلین
یہ لگتا ہے ڈبے کی رس ملائی بنائی گئی ہے ، لگتا کیا ہے بلکے شیور ہے ،
کیونکہ ڈبے کی رس ملائی ایسے ہی گرین رنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے :grin::grin:
مگر مزے کی ہے ۔

تو آپ کا کیا خیال ہے میں پرانے زمانے کی طرح رس ملائی بناؤں گی؟:grin:
میں نے تو کبھی بھی دوسری رس ملائی نہیں بنائی۔۔
 

ماوراء

محفلین
آپ سب خواتین و حضرات سے گزارش ہے، کہ کچن میں زیادہ باتیں کرنے سے پرہیز کریں اور کچن کے اصل مقصد کو جانتے ہوئے کھانے کی تراکیب پوسٹ کریں۔ جس کی ترکیب سب سے اچھی ہو گی، اس کو "ہفتے کی ترکیب" کے ساتھ انعام سے دیا جائے گا۔

سارہ، حجاب۔۔۔ آپ میں سے کوئی شروع کرے۔۔۔ پھر باقی بھی شروع ہو جائیں گے۔ میں نے بھی ترکیب سوچی ہے۔ مجھے بھی جونہی وقت ملا تو ٹائپ کر کے پوسٹ کرتی ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء میں کل اور پرسوں دو دن بہت بزی ہوں ۔۔ کل فیشن ڈے کی وجہ سے تھوڑی دیر مشکل سے آ پاؤں گی ۔:(۔ ترکیب بعد میں لکھ دوں گی ابھی حجاب ۔۔ تم اور باقی لوگ لکھیں ۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
گاجر کا کیک

_DSC0006B_8in%20Carrot%20Cake_web.jpg


گاجر کا کیک۔

اجزاء :

چار ڈیسی لیٹر باریک کدوکش کی ہوئی گاجریں
دو انڈے
135 گرام چینی
تین کھانے کے چمچ (50 گرام) پگھلا ہوا مارگرین
ایک ڈیسی لیٹر دودھ
تین ڈیسی لیٹر (180 گرام) میدہ
1 1/2چمچ بیکنگ پاؤڈر
1 1/2 چمچ پسی ہوئی دار چینی
بیس کٹے ہوئے بادام

ترکیب :

١۔ گاجریں باریک کدوکش کر لیں۔
٢۔ انڈے اور چینی کو اتنا پھینٹیں کہ کریم سی بن جائے۔
٣۔ اس میں مکھن اور دودھ شامل کر دیں۔
٤۔ میدہ ، بیکنگ پاؤڈر اور دار چینی کو اچھی طرح چھان کر انڈے، چینی والے پیالے میں ڈال دیں۔
٤۔ آخر میں گاجریں اور بادام شامل کر دیں۔
٥۔ اچھی طرح مکس کریں کہ سب کچھ یکجا ہو جائے۔
٦۔ گول کیک ٹن میں کیک کو 175 ڈگریز C پر بیک کر لیں۔
٧۔ بیک ہونے میں تقریباً چالیس منٹ لگیں گے۔

Glaze :

١۔ پگھلا ہوا مکھن۔ تین کھانے کے چمچ
٢۔ پاؤڈرڈ چینی۔ ایک کپ
٣۔ دودھ ۔ دو کھانے کے چمچ
٤۔ اگر چاہیں تو۔۔۔
وانیلا فلیور کے لیے۔
٥۔ ان سب کو اچھی طرح مکس کریں کہ کریم بن جائے۔
٦۔ اور ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔

ٹپس:

مزید گاڑھی گلیز بنانے کے لیے دودھ کی جگہ کریم استعمال کریں۔
اور آپ لیموں کا رس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔



یہ میرے بنائے ہوئے کیک کی تصویریں۔:grin:


dsc00532mo4.jpg


cakeck7.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سارہ، حجاب۔۔۔ آپ میں سے کوئی شروع کرے۔۔۔ پھر باقی بھی شروع ہو جائیں گے۔ میں نے بھی ترکیب سوچی ہے۔ مجھے بھی جونہی وقت ملا تو ٹائپ کر کے پوسٹ کرتی ہوں۔

میرے خیال سے عمار نے ایک ترکیب پوسٹ کی تھی کل یہاں
۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

کھانے کی تراکیب پوسٹ کریں۔ جس کی ترکیب سب سے اچھی ہو گی، اس کو "ہفتے کی ترکیب" کے ساتھ انعام سے دیا جائے گا۔

سارہ، حجاب۔۔۔ آپ میں سے کوئی شروع کرے۔۔۔ پھر باقی بھی شروع ہو جائیں گے۔ میں نے بھی ترکیب سوچی ہے۔ مجھے بھی جونہی وقت ملا تو ٹائپ کر کے پوسٹ کرتی ہوں۔

میری طرف سے رس ملائی کی ترکیب :
)
 

تیشہ

محفلین
میں بھول گئی کہ آج 4 جولائی ہے :( خیر ابھی 4 جولائی ختم نہیں ہوئی :)
آج کا دن ماوراء نے پکوان ڈے کے لیئے سلیکٹ کیا تھا ، جو پلان میں نے لکھا تھا اُس کے مطابق پتہ نہیں سب نے تیاری کی ہے یا نہیں ؟ یا صرف کھانے پینے کے لیئے تیار بیٹھے ہیں :)
پکوان ڈے کے لیئے ماوراء اور میں نے لکھا تھا کہ آپ سب کو ایک ترکیب لکھنی ہے تو اب آپ سب لکھنا شروع کریں ، جس کی ترکیب سب سے اچھی ہوگی اس کے لیئے ایک انعام بھی ہے :) انعام کچھ بھی ہو سکتا ہے کچھ بھی مطلب کچھ بھی سمجھتے ہیں نا آپ سب ;):)
محفل کی سالگرہ بقول ماوراء 2 ہفتے منائی جائے گی اور پکوان ڈے ایک دن :) لوگوں کا کیا حال ہوگا ماوراء سوچو ذرا ;) کیا لوگ کھانے پینے کی چیزیں لے کر آئیں گے سالگرہ میں شریک ہونے کے لیئے :)
پکوان ڈے سٹارٹ کچھ مرچ مصالحوں سے:)
coriander_powder.jpg

یہ بریانی کے لیئے ہری مرچ اور پیاز کا پاؤڈر :)

1206%5B1%5D.jpg

Galery.jpg

یہ کچھ دوسرے مصالحے :)

clove.jpg


بریانی کے لیئے چاول :)
rice.jpg

پیسے بچا لیئے محسن نے باسمتی کا ٹوٹا چاول لے آئے ہیں اب اس کی بریانی بنانی پڑے گی ;)

بکرا اچھا لائے ہیں :)
Boer%20goat.jpg


کباب کے لیئے کچھ اچھا گوشت نہیں لائے اس میں بھی پیسے بچا لیئے;)
product4-s.jpg

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔




:zabardast1:


بہت اچھے پکوان ہیں حجاب ،

:)
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ، ادھر اتنے اچھے اچھے کھانے بن چکے بلکہ کھائے جا چکے اور مجھے علم ہی نہیں، لا حول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ویسے جو میرے ذمے کبابوں کا گوشت لانے کا کام لگایا تھا حجاب نے، وہ میں نے سارے پیسے بچا لیے اور جا کے کتابیں لے آیا) :)
 

ماوراء

محفلین
حجاب، کسی نے ترکیب تو پوسٹ ہی نہیں کی؟:( اس لیے میں بلا مقابلہ ہی جیت گئی۔۔ میرے لیے کیا انعام ہے؟
 

زیک

مسافر
یہ پکوان ڈے آپ نے 4 جولائ کو رکھ کر ہمارے خلاف سازش کی ہے کہ میں تو یومِ آزادی کی خوشی میں سیر سپاٹے کو نکلا ہوا تھا۔ واپسی ہوئ تو محفل کی رفتار کو دیمک لگ چکی تھی اور سارا کھانا باسی ہو چکا تھا۔ خیر تمہید کا مقصد یہ ہے کہ کیا کھانے کی تراکیب کا مقابلہ ابھی جاری ہے؟ اگر ہے تو صبح ایک ترکیب پوسٹ کرتا ہوں۔
 
Top