مبارکباد محفل میں‌4 سال پورے ہونے پر شمشاد بھائی کو مبارکباد

زین

لائبریرین
محفل کو رونق بخشنے والے قابل احترام شمشاد بھائی کو آج محفل میں پورے چار سال ہوگئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 86 ہزار سے زیادہ مراسلات ارسال کئے ہیں ۔ اللہ کرے زور ’’کی بی بورڈ‘‘ اور زیادہ ۔ :applause:
شمشاد بھائی ، میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو ۔:):party:
 

شاہ حسین

محفلین
اللہ پاک اپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ۔ اور محفل کی خدمت کا جذبہ اسی طرح قائم و دائم رہے ۔

سوچ رہا تھا آپ کو بلبل محفل کا خطاب دیا جانا چاہئے تھا مگر اس میں کچھ نسوانیت ہے شاہیں محفل زیادہ بہتر رہے گا پھر یہ آپ کے اوتار سے بھی مطابقت رکھتا ہے ۔ ;)
 

خوشی

محفلین
زین جی جس نے یہ بات یاد کرائی اس کا تو شکریہ ادا کیا نہیں جھٹ سے دھاگہ بُن لیا:mad:

مبارک ہو شمشاد جی اتنا عرصہ اتنا بولنے پہ:)
 

شمشاد

لائبریرین
زین جی جس نے یہ بات یاد کرائی اس کا تو شکریہ ادا کیا نہیں جھٹ سے دھاگہ بُن لیا:mad:

مبارک ہو شمشاد جی اتنا عرصہ اتنا بولنے پہ:)

قوائد کی رُو سے ثابت ہوا کہ یہ بات آپ نے زین کو یاد کروائی۔

فوائد کی رُو سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ نے خود ہی کیوں نہیں یہ دھاگہ کھول دیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
بھائیوں یہ میری چوتھی سالگرہ کا دھاگہ ہے (محفل میں)، میرے پیغامات کی تعداد کا نہیں۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بھئی میں تو رہ گیا مبارک باد دینے کیلئے۔
میری طرف سے بہت مبارک ۔ اللہ تعالی اردو محفل کو اور آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شمشاد محفل پر چوتھی سالگرہ۔ خدا کرے یوں ہی ہمیشہ کی بورڈ چلاتے رہو اور محفل میں مسکراہٹیں بکھیرتے رہو۔
 
Top