تاسف محترم سید محمد نایاب حسین کی والدہ انتقال کرگئیں!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نور وجدان

لائبریرین
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن محترم "سید محمد نایاب حسین " کی والدہ محترمہ بقضائے الہی سے وصال پاچکی ہیں ..محفلین سے گزارش ہے اک دفعہ درود شریف، الحمد شریف پڑھ کے ان کی والدہ ماجدہ کی درجات کی ترقی کے لیے دعا کردیں ... بیشک ہم سب اسی کا مال ہیں اور ہمیں اسی کی جانب لوٹ کے جانا ہے ....

اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید-

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْن۔اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن۔اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْم۔صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۔غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْن

ہم سب خام ہیں ... ہم میں بہت سی خامیاں ہیں ... ہم میں کچھ ایسے آئے جو کامل آئے، کامل گئے ..کچھ ایسے جو خام آئے، کامل گزرے اور کچھ ایسے جو خام آئے اور خام ہی.چل بسے اور کچھ ایسے جن کی اکملیت کے بارے تردد رہا ... ہم.سب اپنے پست و گھٹیا ہونے کو مانتے ہیں ... جب اس دنیا سے جائیں گے تو جانے کیسی حالت ہو .!. اس لیے کون جانے کس کا حال! ...بس دعا کے لیے ہاتھ اٹھا کے، دل کا وضو کرتے یہ دعا مانگیے کہ مولا جانے والے چلے گئے اور اپنا سرمایہ چھوڑ گئے ...اس دل کو بعد موت اپنے نور سے منور رکھ! ان کی قبر کو آرام و سکون کا مسکن.بنا! ان کے گناہوں کو معاف فرما کہ انسان خطا کا پتلا ہے اور ان کی.نیکیوں کا اجر اپنے فضل کے حساب سے بڑھا دے ... ان پر لطافت او اکرام کی بارش کردے جیسا کہ ہر مرنے والے کے لیے دعا وسیلہ بن.جاتی ہے، خدا کرے یہ دعا بھی وسیلہ ہوجائے .. اللہ تمام پڑھنے والوں کے درجات بلند.فرما اور ان پر اپنی رحمت نازل فرما ... آمین ثمہ آمین
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
انا للہ وانا الیہ رجعون

اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید-

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْن۔اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن۔اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْم۔صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۔غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْن
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
انا للہ و انا علیہ راجعون!!!
اللہ کریم نایاب صاحب اور دیگر لواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے اور والدہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
اللہ تعالیٰ نایاب بھائی اور دیگر لواحقین کو اس کڑے وقت میں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 
اکمل زیدی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ ان کی والدہ کی مغرت کرے اور نایاب صاحب کو صبر جمیل اور اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top