مجموعہ کلام: برفیلی دھوپ کا اجراء

ایک بہت ہی خوش کن اطلاع دینے کا فخر حاصل ہو رہا ہے کہ حال ہی میں محفل کی ایک بہت ہی دلچسپ اور ذہین رکن "خوشی" اپیا جو کہ اسم با مسمیٰ ہیں کے بھائی کا مجموعہ کلام "برفیلی دھوپ" شائع ہو گیا ہے۔ اس مجموعے کی اشاعت صاحب سخن اور خوشی اپیا سمیت ان کے تمام اقرباء کو بہت بہت مبارک ہو۔

نام مجموعہ کلام: برفیلی دھوپ
شاعر: طفیل عامر
پبلشر: غالب پبلی کیشنز لاہور
صفحات: لگ بھگ 255
بک اسٹال پر ممکنہ دستیابی: اپریل 2010

ابھی ہم تک اس کا سرورق اور نمونہ کلام نہیں پہونچا ہے۔ ان شاء اللہ حاصل ہوتے ہی شریک محفل کیا جائے گا۔ طفیل عامر صاحب کو اردو محفل کی جانب سے ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد۔

اطلاع یہ ہے کہ موصوف فیس بک پر بھی پائے جاتے ہیں۔
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ سعود


میں آُپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس مجموعہ کلام کو اتنی پذیرائی دی
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو، نمونہ کلام شاید خوشی نے یاد داشت سے لکھا ہے کہ کئی اشعار اور مصارع بحر سے خارج ہیں. یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا ہو گا. بہر ھال خوشی اس کی فائل تو مجھ کو بھجوا دو، یا خود ہی محفل میں پوسٹ کر دو، اردو میں کنورٹ کر کے!!
 

خوشی

محفلین
مبارکباد جی بہت بہت۔
خیر مبارک بہت شکریہ دوست
مبارک ہو، نمونہ کلام شاید خوشی نے یاد داشت سے لکھا ہے کہ کئی اشعار اور مصارع بحر سے خارج ہیں. یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا ہو گا. بہر ھال خوشی اس کی فائل تو مجھ کو بھجوا دو، یا خود ہی محفل میں پوسٹ کر دو، اردو میں کنورٹ کر کے!!
جی میں کوشش کرتی ہوں، خیر مبارک الف عین جی
السلام علیکم
بہت بہت مبارک ہو ۔
خیر مبارک بہت شکریہ آفاق جی
واہ جی واہ، یہ تو بہت خوشی کی بات ہے۔ مبارک ہو جی۔

شمشاد جی بہت شکریہ بڑی مہربانی
 

تیشہ

محفلین
:battingeyelashes: میری طرف سے بھی ۔ ۔۔
birthday4.gif



میں پاکستان سے واپسی پے بہت سی نئی پوئٹری بکس (کلام ،شاعری ،بکس لانے والی ہوں ۔۔ مجھے بہت بہت پسند ہے شاعری ۔۔پہلے سے میرا شلف بھرا پڑا ہے مگر ابکے پھر کچھ آتے ہوئے لانا ہے ۔۔ ۔ تو مجھے یہ کہیں سے دستیاب ہوگئی تو لے آنی ہے میں نے ۔۔ ۔ :battingeyelashes:
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ بوچھی ، خیر مبارک ، آُ اپنا نمبر بھیج دیجئے گا میں آپ کو بتا دوں گی کہاں سے ملے گی
 

کاشفی

محفلین
خیر مبارک ، یہ مبارک کتاب پہ دی ھے یا ان کے بھائی ہونے پہ

بہن تو آپ طفیل عامر صاحب کی بچپن سے ہی ہیں جب آپ چھوٹی موٹی تھیں۔۔ ماشاء اللہ سے۔۔ میں نے تو مبارکباد کتاب کے لیئے دی ہے۔۔اور آپ کے بارے میں کچھ معلومات ملنے پر بھی۔۔۔ :happy:
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ بوچھی ، خیر مبارک ، آُ اپنا نمبر بھیج دیجئے گا میں آپ کو بتا دوں گی کہاں سے ملے گی


ضرور ۔۔ میں اقرا ہ سے کہلوا کر آپ ک و نمبر بھیجوا دوں گی :happy:
میرے بعد اپ ڈیٹس آپکو اسی سے ملتیں رہے گیئں ،، میرے تمام پاس ورڈز اسکے پاس ہیں ، نمبرز وغیرہ بھی اسی سے دستیاب ہوجائے گے ۔ :battingeyelashes:

رابطہ رھے گا ۔۔
 
Top