مجسمے

طالوت

محفلین
sphinx.jpg

دنیا کا سب سے مشہور اور ہزاروں سال پرانا ابو الہول کا مجسمہ ۔۔ مصر

pakistan-buddha.jpg

پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہزاروں سال پرانا مجسمہ


christ-the-redeemer-statue-landmark-1.jpg

برازیل میں 2،310 فٹ بلند پہاڑی بنایا گیا یہ مجسمہ جس کے قدموں تک پہنچنے کے لیے 200 سیڑھیاں بھی چڑھنا پڑتی ہیں 100 فٹ بلند ہے۔ جبکہ اس کے کی انگلیوں کی پور سے پور تک 92 فٹ لمبائی ہے اور اس کا وزن قریبا 700 ٹن ہے۔۔پرتگال سے آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پال لینسکی اور اس کی ٹیم نے 1822 میں یہ مجسمہ تیار کیا تھا ۔۔

statue-of-liberty.jpg

مجسمہ آزادی ، لبرٹی آئی لینڈ ، نیویارک میں واقع ہے ۔۔ سنتے ہیں کہ فرانس نے 1886 میں تحفے کے طور پر امریکہ کو دیا تھا ۔۔

31_18_54---Statue-of-the-Roman-Emperor-Trajan--London--England_web.jpg

لندن میں جڑا ایک رومن کا مجسمہ
roman_man_statue.jpg

ایک رومن کا مجسمہ​
 

طالوت

محفلین
joan-of-arc-statue-philadelphia.jpg

جان آف آرک ۔۔ فلاڈلفیا

1212_02_56---Minuteman-Statue--Battle-Green-Square--Lexington--Massachusetts_web.jpg

منٹمین کا مجسمہ ۔۔ بیٹل گرین اسکوائیر ۔امریکہ

statue2.jpg

ویت نام میں "بہادری" کی داستانیں رقم کرنے والے تین امریکی فوجیوں کا مجسمہ

sir_walter_raleigh_statue1.jpg

سر والٹر -- لندن ۔۔ ان موصوف کو یہ "اعزاز" حاصل ہے کہ انھوں برطانوی نوآبادیات کا آغاز کرتے ہوئے پہلی برطانوی کالونی کی بنیاد رکھی۔۔​
 

طالوت

محفلین

Statue%20of%20Tserendorj%2C%20the%20First%20Prime%20Minister%20of%20Mongolia.jpg

منگولیا کے پہلے وزیر اعظم Tserendorj کا مجسمہ

statue.gif

کینسر کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے 5،373 کلیومیٹر کا فاصلہ 143 دنوں میں پیدل طے کرنے والے ٹیری فاکس خود بھی کینسر کا شکار تھے اور اسی کی وجہ سے ان کی داہنی ٹانگ کاٹنا پڑی ۔۔ ٹیری نے کینسر کے خلاف ایک تنظیم کی بنیاد بھی رکھی جس نے ٹیری کی موت تک تقریبا 28 سالوں میں 400 ملین ڈالر کا چندہ اکٹھا کیا ۔۔

300px-TigranStatue.jpg

آرمینائی بادشاہ ٹائگرینز دی گریٹ

777px-John_Harvard%2C_statue_at_Harvard_University.JPG:

جان ہاورڈ ، ہاورڈ یونیورسٹی

800px-Hong_kong_bruce_lee_statue.jpg

ہانگ کانگ میں جڑے اپنے بروسلی بھائی

JohnsonSaddam.jpg

اور انھیں کون نہیں جانتا ، صدا حسین جو امریکہ انصاف کا شکار ہوئے۔
----------
وسلام​
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔

بر سبیل تذکرہ یہ بتاتا چلوں کہ گھوڑے کے دو پاؤں اٹھے ہوئے ہوں تو اس کا مطلب ہے سوار میدان جنگ میں مارا گیا تھا۔ اگر ایک پاؤں اٹھا ہوا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ سوار میدان جنگ میں زخمی ہوا تھا۔ اور اگر گھوڑے کے چاروں پاؤں زمین پر ہوں تو اس کا مطلب ہے سوار میدان جنگ سے بخیریت واپس آیا تھا۔
 

شکاری

محفلین
طالوت بھائی اچھی تصاویر شئیر کی ہیں۔
اور شمشاد بھائی برسبیل تذکرہ یہ بھی بتاتا چلوں آپ نے بہت اچھی معلومات شئیر کی ہیں۔ بہت بہت شکریہ
 

محمد نعمان

محفلین
ظہیر بھائی ہمیشہ کی طرح لاجواب اور مختلف مگر بہت معلوماتی اور اچھے۔۔۔۔۔
بہت بہت بہت شکریہ بانٹنے کے لیے۔۔۔
 

زیک

مسافر
اچھی تصاویر ہیں۔ اگر ایک دو دن میں‌موقع ملا اور بھول نہ گیا تو اپنی فائل سے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کرتا ہوں۔
 

پپو

محفلین
بہت شکریہ ظہیر بھائی۔

بر سبیل تذکرہ یہ بتاتا چلوں کہ گھوڑے کے دو پاؤں اٹھے ہوئے ہوں تو اس کا مطلب ہے سوار میدان جنگ میں مارا گیا تھا۔ اگر ایک پاؤں اٹھا ہوا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ سوار میدان جنگ میں زخمی ہوا تھا۔ اور اگر گھوڑے کے چاروں پاؤں زمین پر ہوں تو اس کا مطلب ہے سوار میدان جنگ سے بخیریت واپس آیا تھا۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی یہ بات میرے علم میں پہلی دفعہ آئی ہے
 

طالوت

محفلین
آپ ہی بھجوا دیں میرے مشغلوں اور رحجانات پر ایک عدد فائل بنا کر ۔۔ یار بیلی اتنا تو کر سکتے ہیں ۔۔
اب نا نہ کیجیے گا ، میرا چنا سا دل ٹوٹ سکتا ہے ۔۔
وسلام
 
Top