مبارکباد مبارکباد رمضان مبارک 1442 ہجری بمطابق بارہ اپریل 2021

سید عاطف علی

لائبریرین
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو بیالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔
کل سے یہاں پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دے اور خاص طور پر اس وبائی مرض کی مصیبت سے جلد نجات دلائے جو کل عالم کے بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا سبب بنی ہوئی ہے اور اس مرض کے علاج کے وسائل میں مدد کرے ۔
اللہ تعالی تمام عالم کے انسانوں کو اس مصیبت سے نجات کے بعد بھی امن و سلامتی کی راہ پر گامزن رکھے ۔
آمین۔
 

زیک

مسافر
پاکستان والوں کو خاص طور پر رمضان مبارک کہ انہوں نے جلدی میں سڑکوں پر منانا شروع کر دیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خیر مبارک۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رمضان مسلم اُمہ کے لیے باعث برکت و راحت ہو۔

ہمارے یہاں آج 4 تراویح پڑھائیں گئیں اور تین کی بجائے ایک وتر پڑھایا گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
حرم میں اس وقت تراویح کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ ابھی چوتھی رکعت ہو رہی ہے۔
 
آخری تدوین:
بلادِ نیلین سے تمام اہل اسلام کو رمضان کریم کی مبارکباد پہنچے.
اللہ سبحانہ و تعالی اس ماہ مبارک کے صدقے ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم سب کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے. آمین
 

م حمزہ

محفلین
اللہ آپ کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے!
اور ہم سب کو رمضان کریم کے روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے!
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم و رمضان کریم
اللہ سب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
تمام محفلین اور عالمِ اسلام کو رمضان بہت بہت مبارک!
2EN13NY.jpg
 
Top