مبارکباد مبارکباد رمضان مبارک 1442 ہجری بمطابق بارہ اپریل 2021

جاسم محمد

محفلین
آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو بیالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔
کل سے یہاں پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔
ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دے اور خاص طور پر اس وبائی مرض کی مصیبت سے جلد نجات دلائے جو کل عالم کے بنی نوع انسانوں کی زندگیوں کے نظام کو معطل کرنے کا سبب بنی ہوئی ہے اور اس مرض کے علاج کے وسائل میں مدد کرے ۔
اللہ تعالی تمام عالم کے انسانوں کو اس مصیبت سے نجات کے بعد بھی امن و سلامتی کی راہ پر گامزن رکھے ۔
آمین۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ!
الحمدللہ ۔۔۔ خدائے بزرگ وبرتر کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ہمیں اِس رمضان کے روزے نصیب فرمائے۔ دعا ہے کہ ہم صحیح معنوں میں اِس مقدس مہینے کا حق ادا کرنے والے ہوں اور اس رحمت و مغفرت سے بھرپور مہینے میں ہم ایک نئ روحانی پیدائش پانے والے ہوں۔ ماہِ رمضان اور روزوں کی اصل روح کو سمجھنے والے ہوں نہ کہ صرف بھوکے رہنے والے۔
ماہِ رمضان کی بہت بہت مبارک ہو ۔اللّه سب پہ اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماے اور ہم سب کو زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین
 
Top