لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

لڑکوں کی بےرخی اور وہ بھی لڑکیوں سے؟ ممکن تو نہیں، لیکن فرض کرلینے میں حرج ہی کیا ہے :)

لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

جانے کس دیس کھو گئے لڑکے
ہم سے کیوں دور ہو گئے لڑکے
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئے لڑکے
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئے لڑکے
کچھ بھی دیتے نہیں ہیں تحفے میں
کتنےکنجوس ہو گئے لڑکے
مست آنکھوں کا دلنشیں کاجل
آنسوئوں میں ڈبو گئے لڑکے
خون سے خط بھی اب نہیں لکھتے
کس قدر خشک ہو گئے لڑکے
ہم سے شادی کا ذکر چھڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئے لڑکے
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتے
کیسے جاہل سے ہو گئے لڑکے
چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے



استادِ محترم الف عین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس غزل کو محفل میں پیش کرنے کے قابل بنایا۔

امجد میانداد انیس الرحمن باباجی درویش خُراسانی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان عبدالروف اعوان عمراعظم قیصرانی متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد خلیل الرحمٰن محمداحمد محمود احمد غزنوی مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین ملائکہ نایاب نیرنگ خیال نیلم یوسف-2 بھلکڑ
 
جانے کس دیس کھو گئے لڑکے
ہم سے کیوں دور ہو گئے لڑکے
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئے لڑکے
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئے لڑکے
کچھ بھی دیتے نہیں ہیں تحفے میں
کتنےکنجوس ہو گئے لڑکے
مست آنکھوں کا دلنشیں کاجل
آنسوئوں میں ڈبو گئے لڑکے
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتے
کیسے جاہل سے ہو گئے لڑکے
چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے
دراصل ہم "ملنگ" ہو گئے ہیں اس لیے​
:dontbother:
آپس کی بات تو یہ ہے کہ آپ ہمیں ایک بار لفٹ کرا کے تو دیکھیں;)
 

الشفاء

لائبریرین
لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے

کیونکہ
اردو محفل سے سیکھ کر تہذیب
کچھ حیا دار ہو گئے لڑکے
بہن بیٹی سمجھنے لگ گئے ہیں
ابو بھیا سے ہو گئے لڑکے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں یہ امجد بھائی نے اپنا اوتار بدل کر یہ سوٹ والا کیوں کر لیا ہے۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
 
Top