امجد علی راجا

  1. امجد علی راجا

    اجازت ہو تو کیا کہہ دوں؟

    تری پرنور آنکھوں کو اندھیرے میں دیا کہہ دوں تری مسرور آنکھوں کی شرارت کو ادا کہہ دوں تری رنجور آنکھوں کو میں ہر غم کی دوا کہہ دوں تری مخمور آنکھوں کو نشوں کی انتہا کہہ دوں اجازت ہو تو کیا کہہ دوں؟ تری زلفوں کو میں عنبر فشاں، ریشم نما کہہ دوں تری زلفوں کو تپتی دھوپ میں کالی گھٹا کہہ دوں تری...
  2. ارشد چوہدری

    برائے اصلاح

    محترم جناب الف عین صاحب اور دوسرے اساتذہ سے اصلاح کی درخواست لگتا ہے اک وہم و گماں ہے زندگی دکھاؤ تو مجھ کو تم کہاں ہے زندگی کتنے ہی تو ہے رُوپ میں یہ زندگی ہے خوش تو کسی کی فغاں ہے زندگی یہ تو ہے وقفہ اس سفر میں چار دن در اصل محشر کا جہاں ہے زندگی کھویا ہے...
  3. ارشد چوہدری

    برائے اصلاح

    الف عین صاحب،اعجاز قریشی صاحب ،امجد علی راجا صاحب اور دیگر اساتذہ سے اصلاح کی درخواست اب یہ دل آباد ہے میخانے کی طرح دل کی بستی تھی کبھی ویرانے کی طرح نا تم سمجھو کوئی نہیں تیرا یہاں دنیا میں رہو تم اک بیگانے کی طرح جہد و حرکت ہی سے تو ہے یہ حیات...
  4. امجد علی راجا

    بڑی دیر سے چپ ہوں

    استادِ محترم الف عین کی ایک لاجواب غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہی سے اصلاح بھی لی ہے :) گم سم سا جو بیٹھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں بیگم کا لتاڑا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں سسرال کے طعنوں کو بھی ہنس کھیل کے ٹالو آخر یہی سمجھا ہوں بڑی دیر سے چپ ہوں کنفیوژ پولیس والے ہیں چھترول بھی...
  5. امجد علی راجا

    اردو محفل "سالانہ عالمی مشاعرہ 2016" کی پیروڈی

    تمام محفلین کی خدمت میں السلام علیکم گزشتہ دنوں استادِ محترم الف عین صاحب کی زیرِصدارت اردومحفل کا سالانہ عالمی اردو مشاعرہ منعقد ہوا۔ منتظمین کی دن رات کی محنت اور جانفشانی کی بدولت تمام محفلین کو اس مشاعرے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، مشاعرہ کے منتظمین @محمد خلیل الرحمٰن، مقدس آپی، محمد بلال...
  6. امجد علی راجا

    جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر

    زور ایّان علی کی ہے گرفتاری پر جرم عائد نہ ہوا کوئی بھی زرداری پر اب حکومت کا ارادہ ہے ہوا بیچے گی اور پھر ٹیکس لگائے گی خریداری پر ڈیڈ ممی کی حمایت کے ہیں پابند اگر میں بھی مجبور ہوں بیگم کی طرفداری پر باپ نے شادی کرادی کہ سدھر جاؤں گا بوجھ اک اور پڑا ہے مری بیکاری پر اپنی غلطی کوئی بیوی...
  7. امجد علی راجا

    حالات نے اوسان خطا کر دیئے شاید

    حالات نے اوسان خطا کر دیئے شاید دھوکے میں خوشی کے وه قضا مانگ رہا ہے پہلے ہی اسے گھیر کے بیٹھے ہیں مسائل اور اس پہ وه شادی کی دعا مانگ رہا ہے (استادِ محترم الف عین سے اصلاح یافتہ)
  8. امجد علی راجا

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے سبھی کی اپنی بیگم سے لڑائی ہوتی رہتی ہے کرپشن جرم ہے میرا، یقیناََ چھوٹ جاؤں گا ہمارے ملک میں یہ کاروائی ہوتی رہتی ہے وہ عمرہ ہو کہ حج، سرکار کے خرچے پہ کرتے ہیں کہ یوں دونوں جہانوں کی کمائی ہوتی رہتی ہے کبھی مہنگائی کی زد میں کبھی بیگم کے نرغے میں...
  9. امجد علی راجا

    آئین کو ہم نے جو لتاڑا نہیں ہوتا

    آئین کو ہم نے جو لتاڑا نہیں ہوتا یہ ملک کرپشن کا اکھاڑا نہیں ہوتا ڈر ہوتا کنکشن کے اگر کٹنے کا اس کو بل بجلی کا عمران نے پھاڑا نہیں ہوتا پیری میں بھی ہے عہدِ شباب اپنا سلامت ہمسائی نے ورنہ مجھے تاڑا نہیں ہوتا شادی بھی ہوئی اس کی تو ماجھے سے ہوئی ہے ہوتی جو کسی اور سے ساڑا نہیں ہوتا دہشت ہے...
  10. امجد علی راجا

    کماؤ پوت

    بڑا بیٹا ہے ایم اے، دوسرا ہے ایم بی اے میرا مگر افسوس چھوٹا چور ہے، ہر شے چراتا ہے اسے گھر سے نکالوں بھی تو کیوںکر مسئلہ یہ ہے بڑے بیکار پھرتے ہیں، وہی تو گھر چلاتا ہے
  11. امجد علی راجا

    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے

    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے میرا بھی ایک کام منسٹر سے تھا مگر جلسے کے بعد ہاتھ ہلا کر نکل گئے جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے کم ظرف ایک شعر بھی میرا سنے بغیر دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے دیگیں پکیں رقیب کی شادی کی...
  12. امجد علی راجا

    مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ

    مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ میں نے سمجھا تھا کہ دولت سے درخشاں ہے حیات میرے ابا ہیں حکومت میں تو ڈرنا کیا ہے میرے کنبے سے سیاست کو ملے گی نہ نجات اک سیاست کے سوا ملک میں رکھا کیا ہے بھائی ایس پی جو بنے دل کو سکوں ہو جائے یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے اور کوئی بھی مجھے ڈر...
  13. امجد علی راجا

    بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

    اہلِ سیاست قائم ہے کرپشن کے طفیل اپنی حکومت میرٹ پہ کسی طور کوئی کام نہ ہوگا لعنت بھی اگر قوم سے ملتی ہے تو کیا غم "بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا" استادِ محترم الف عین سے منظورشدہ :)
  14. امجد علی راجا

    "دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی"

    "دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی" اک غزل میں نے بھی کہی ہے ابھی چھوڑ دوں میں ابھی وزارت کیوں اک تجوری فقط بھری ہے ابھی کیسے محفل میں حسن کو دیکھوں سر پہ بیگم کھڑی ہوئی ہے ابھی چور ڈاکو پہنچ گئے پہلے جبکہ بستی نہیں بسی ہے ابھی شادیاں چار ہو گئیں لیکن جانِ من آپ کی کمی ہے ابھی چھوڑ دے ڈانگ ہاتھ...
  15. امجد علی راجا

    ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے

    ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے بعد شادی کے پشیمان ہوا پھرتا ہے عشق میں مار بھی پڑتی ہے خبر تھی کس کو سر پہ گومڑ لئے، حیران ہوا پھرتا ہے تیری خاطر ترے ابا کے سہے ہیں جوتے اور تُو مجھ سے ہی انجان ہوا پھرتا ہے؟ جس حسینہ سے اسے مار پڑا کرتی تھی اس حسینہ کی وہ اب جان ہوا پھرتا ہے جب سے میک...
  16. امجد علی راجا

    کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل

    کمزور سے لکھتا ہوں جو اشعار مسلسل رہتا ہوں ترے ہجر میں بیمار مسلسل ایم اے کی بجائے جو مکینک ہی میں ہوتا چھ سال سے رہتا نہ میں بیکار مسلسل میں کتنے رقیبوں کو سنبھالوں مرے محبوب رہتے ہیں مری تاک میں دو چار مسلسل ٹانگیں مری ٹوٹی ہیں جسے چھیڑ کے یارو ہوتے ہیں اُسی نرس کے دیدار مسلسل میں نے تو...
  17. بھلکڑ

    امجد علی راجا صاحب کے لئے دُعا کی درخواست!

    بھائیو اور بہنو! محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر ایک ناخوشگوار سی خبر ہے! کافی دنوں سے امجد علی راجا صاحب نظر نہیں آرہے تھے--محفل کے ایک بہت ہی اچھے اور محترم رُکن۔۔۔بالکہ محفل کے معزز شاعر۔۔۔ہم نے کافی ہاتھ پاؤں مارے ٹیگ شیگ کیا ۔۔۔محفل کی بارہ دری پر جا کہ پوچھا لیکن کوئی اُمید افزا خبر سامنے نہ...
  18. امجد علی راجا

    یاد آتی ہے کہاں اب کسی ہرجائی کی

    یاد آتی ہے کہاں اب کسی ہرجائی کی مہرباں جب سے نظر ہو گئی ہمسائی کی ذکر کی فکر کرو، فکر کا مت ذکر کرو سر سے گزری ہے مگر بات ہے گہرائی کی آج بیوی کی نہ ٹی وی کی نہ پنکھے کی صدا کس طرح رات کٹے اب مری تنہائی کی گھس گئی جھٹ سے ترے منہ میں جو مکھی جاناں منتظر کب سے تھی بیٹھی تری انگڑائی کی گھر...
  19. امجد علی راجا

    ترقی ہو رہی ہے

    بیان اس کا غلط آیا "ترقی ہو رہی ہے" منسٹر خود بھی شرمایا، ترقی ہو رہی ہے لگایا ہم نے سرمایا، ترقی ہو رہی ہے منسٹر بن گئے تایا، ترقی ہو رہی ہے ہوئی نایاب سی این جی، ہوا پٹرول مہنگا حکومت کا بیان آیا، ترقی ہو رہی ہے ہوا بحران آٹے کا، ہوئی خوراک بہتر پلاؤ سب نے ہے کھایا، ترقی ہو رہی ہے...
  20. امجد علی راجا

    "م" سے شادی

    "م" سے شادی ڈاکٹر سے میں نے پوچھا، دونوں یہ پاگل ہیں کون ڈاکٹر بولا، ہوئے پاگل یہ بربادی کے بعد ایک کو تو کر گئی پاگل جدائی "م" کی دوسرا پاگل ہوا ہے "م" سے شادی کے بعد
Top