کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے

امجد علی راجا نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 18, 2016

  1. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے​
    خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے

    میرا بھی ایک کام منسٹر سے تھا مگر
    جلسے کے بعد ہاتھ ہلا کر نکل گئے​

    جانے وہ کون سی ہے دوا، جس کے زور پر
    اکثر وزیر ملک کو کھا کر نکل گئے​

    کم ظرف ایک شعر بھی میرا سنے بغیر
    دیوان اپنا سارا سنا کر نکل گئے​

    دیگیں پکیں رقیب کی شادی کی اور ہم
    ان میں جمال گھوٹا ملا کر نکل گئے​

    رفتار آج کل کے جوانوں کی تیز ہے
    پولیس کو پچاس تھما کر نکل گئے​

    چپل خدا کے گھر سے کوئی چور لے گیا
    ہم بھی کسی کے بوٹ دبا کر نکل گئے

    (استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد)​
     
    • زبردست زبردست × 15
    • پر مزاح پر مزاح × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,407
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    :LOL::LOL:(y)
    اکبر الہ بادی آگئے
     
    آخری تدوین: ‏فروری 18, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. کامران عاشر

    کامران عاشر محفلین

    مراسلے:
    534
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    کھا کر ولیمہ، ہاتھ ملا کر نکل گئے
    خالی لفافے دوست تھما کر نکل گئے
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    29,059
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    امجد علی راجا
    بھیا بڑے دنوں بعد دیکھا آپ کو۔۔ کیسے ہیں۔۔ ہمیشہ کی طرح مزے کا لکھا آپ نے :)
     
    • متفق متفق × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عثمان قادر

    عثمان قادر محفلین

    مراسلے:
    666
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ہاہاہاہا بہت خوب بھائی ۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ، بہت ہی عمدہ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    :shout: مجھے چھپا دو بھائی، کہیں اکبر چچا سے کٹ نہ پڑ جائے ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ بہنا! میں الحمدللہ خیریت سے ہوں، مصروفیت کی وجہ سے کافی دن غیرحاضر رہا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  10. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,805
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    جیسی کرنی ویسی بھرنی
    دیکھو یہ اچھی بات نہیں ہے! :shameonyou:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,805
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
  14. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ کو ابھی تک یاد ہے :sneaky:

    تو آپ نے کون سا اچھا کیا؟
    ویسے چپل پورے تو آگئے تھے نا ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اگر یہ قانونآٓ جرم ہے تو میں ابھی ہٹائے دیتا ہوں :)
    (مزاق اپنی جگہ، کیا یہ تکنیکی طور پر غلط ہے؟ کیونکہ سرچ انجن ٹیگ کو سرچ کرتا ہے)
     
    • متفق متفق × 1
  16. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    واہ راجا جی
    جیتے رہو
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ شیزان بھیا
    تو آپریشن کب کر رہے ہیں اس کا؟ :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,805
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    سرچ انجن ہی کے لیے ٹیگ ہوتے ہیں لیکن ”الگ الگ“
    آپ عنوان کے اوپر دیکھیں، آپ کے سارے ٹیگ ایک ہی ٹیگ میں نظر آرہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. امجد علی راجا

    امجد علی راجا محفلین

    مراسلے:
    2,072
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اطلاع کے لئے شکریہ، میں ابھی ٹھیک کرتا ہوں (اگر آپ ٹھیک کرنے کا طریقہ بتا دیں تو ہی ہی ہی)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,805
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    ع
    میں وہی ہوں امجدِ گمشدہ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    :rollingonthefloor:
    میں تو سینڈل پہنتا ہوں۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر