"م" سے شادی
ڈاکٹر سے میں نے پوچھا، دونوں یہ پاگل ہیں کون
ڈاکٹر بولا، ہوئے پاگل یہ بربادی کے بعد
ایک کو تو کر گئی پاگل جدائی "م" کی
دوسرا پاگل ہوا ہے "م" سے شادی کے بعد
 

یوسف-2

محفلین
پہلے مصرعے میں تو ایک ڈاکٹر دو پاگلوں کے درمیاں پھنسا ہوا ہے۔ ایسے میں روانی آئے تو کیسے اور کہاں سے :)
 
"میم" سے شادی
ڈاکٹر سے میں نے پوچھا، دونوں یہ پاگل ہیں کون
ڈاکٹر بولا، ہوئے پاگل یہ بربادی کے بعد
ایک کو تو کر گئی پاگل جدائی "میم" کی
دوسرا پاگل ہوا ہے "میم" سے شادی کے بعد
بہت عمدہ :)
راجہ بھائی یہ محفل میں پہلے بھی شریک ہو چکا ہے نا؟؟؟
شاید میم سے ہی بھابی کا نام ہے وہاں کچھ ایسا تذکرہ ہوا تھا۔
 
زبردست ہے، لیکن پہلے مصرح میں زیادہ روانی نہیں ہے۔۔۔ :)

شکریہ محمود احمد غزنوی بھی!
اگر یوں کردیا جائے تو کیسا رہے گا؟
ڈاکٹر سے میں نے پوچھا یہ دو پاگل کون ہیں​

اگر یہ مصرعہ پسند ہو تو مقدس آپی یا کسی سے کہہ کر تبدیل کروا لیجیئے گا۔ میں آف لائن ہو رہا ہوں۔ شکریہ
 
بہت عمدہ :)
راجہ بھائی یہ محفل میں پہلے بھی شریک ہو چکا ہے نا؟؟؟
شاید میم سے ہی بھابی کا نام ہے وہاں کچھ ایسا تذکرہ ہوا تھا۔
شکریہ امجد بھیا!
ہاں وہ ایک جاسوس نے "قصہ چار محفلین کی ملاقات کا" میں شامل کی تھی۔
"میم" سے نہیں ہے، ایک کا نام "الف" سے ہے اور دوسری کا "س" سے
 
پہلے مصرعے میں تو ایک ڈاکٹر دو پاگلوں کے درمیاں پھنسا ہوا ہے۔ ایسے میں روانی آئے تو کیسے اور کہاں سے :)
اسکا بھی ایک طریقہ اکبر الہ آبادی بتاگئے ہیں۔۔۔:D
اس ادا سے مِسوں نے کہا 'کم آن'
تیر کی سی مجھ میں اب روانی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
کئی بار یہ دھاگہ میں نے اس طرح پڑھا

یتیم سے شادی

کیونکہ "میم" کے ساتھ موجود ڈبل کوٹیشن گڑبڑ کر دیتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔۔! :D

ویسے عنوان دیکھ کر میں بھی حیران ہوا تھا کہ پہلے تو شادی "شین" سے ہوتی تھی اب "میم" سے کیسے ہو رہی ہے۔ :)
 

عمراعظم

محفلین
امجد علی راجا صاحب۔
1- شاعری مجھے بہت پسند ہے، لیکن اس کےقوائد و رموز سے قطعی لا بلد ہوں۔ پھر بھی میری ناقص رائے میں اگر پہلے مصرے کو اس طرح کر لیا جائے۔" میں نے پوچھا دونوں یہ پاگل ہیں کون" تو کیسا رہے گا ؟ چونکہ دوسرا مصرع یہ واضح کر رہا ہے کہ سوال ڈاکٹر سے کیا گیا تھا۔
2- برائے کرم یہ بھی بتا دیں کہ دونوں میمیں کالی تھیں یا گوری تا کہ آئندہ کے خواہش مندوں کی راہنمائی ہو سکے۔
 
"میم" سے شادی
ڈاکٹر سے میں نے پوچھا، دونوں یہ پاگل ہیں کون
ڈاکٹر بولا، ہوئے پاگل یہ بربادی کے بعد
ایک کو تو کر گئی پاگل جدائی "میم" کی
دوسرا پاگل ہوا ہے "میم" سے شادی کے بعد
واہ کیا خوب کہا۔
 
"میم" سے شادی
ڈاکٹر سے میں نے پوچھا، دونوں یہ پاگل ہیں کون
ڈاکٹر بولا، ہوئے پاگل یہ بربادی کے بعد
ایک کو تو کر گئی پاگل جدائی "میم" کی
دوسرا پاگل ہوا ہے "میم" سے شادی کے بعد
بہت اعلیٰ ۔بہت مزیدار ۔مزاحیہ

داد قبول کیجیے جناب
 
Top