مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ

میں نے سمجھا تھا کہ دولت سے درخشاں ہے حیات
میرے ابا ہیں حکومت میں تو ڈرنا کیا ہے
میرے کنبے سے سیاست کو ملے گی نہ نجات
اک سیاست کے سوا ملک میں رکھا کیا ہے

بھائی ایس پی جو بنے دل کو سکوں ہو جائے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے
اور کوئی بھی مجھے ڈر نہیں غربت کے سوا
راحتیں کون سی دنیا میں ہیں دولت کے سوا

جب سے ماموں کو ہوئی جیل کرپشن کے سبب
تب سے سرکار کا ٹینڈر کوئی ملتا ہی نہیں
قرض میں ڈوب گیا ہوں میں الیکشن کے سبب
قرض داروں کا کھلا منہ ہے کہ سلتا ہی نہیں

اب تو پھپھا مرے سرکار میں افسر نہ رہے
اب تو خالو مرے دونوں ہی منسٹر نہ رہے
اب تو تایا بھی ملازم نہ رہے کسٹم میں​
کچھ بھی باقی نہ رہیں برکتیں اب انکم میں

اور بھی دکھ ہیں مگر تجھ کو بتاؤں کیسے
ہر ملاقات پہ اک گفٹ میں لاؤں کیسے
میں جو کنگال ہوا ہوں تو یہ جھگڑا کیا ہے
اب مری جیب میں تیرے لئے رکھا کیا ہے

مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ​



استادِ محترم الف عین کی عنایت سے نظم قابلِ اشاعت ہوئی۔​
 
محمد یعقوب آسی محمد وارث عمراعظم امجد میانداد انیس الرحمن باباجی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان قیصرانی متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد خلیل الرحمٰن محمداحمد محمود احمد غزنوی مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب جیہ ملائکہ نیلم شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا ظفری گل بانو فلک شیر منصور مکرم تعبیر خرم شہزاد خرم سارہ بشارت گیلانی عبدالقدوس راشد محتشم سلمان محمد امین حسان خان حسیب نذیر گِل تلمیذ سید اسد محمود عاطف بٹ زبیر مرزا محب علوی فارقلیط رحمانی مدیحہ گیلانی احسن مرزا غدیر زھرا نگار ف محمد اظہر نذیر پردیسی زرقا مفتی عبدالرزاق قادری عائشہ عزیز تسنیم کوثر میر انیس فاتح ساجد محمدعمرفاروق فیصل عظیم فیصل ابوحمزہ حماد مغزل سید ذیشان عدنان حسین چیمہ بنت شبیر وجی ساقی۔ سید اِجلاؔل حسین محمد واصف شہزی مشک @حوا کی بیٹی رانا نویدظفرکیانی منیب احمد فاتح آبی ٹوکول عندلیب انجانا موجو نمرہ سیدہ شگفتہ عبدالروف اعوان سلیمان اشرف اسد عباسی الف نظامی محمدعلم اللہ اصلاحی عمر سیف
 

باباجی

محفلین
اور کوئی بھی مجھے ڈر نہیں غربت کے سوا
راحتیں کون سی دنیا میں ہیں دولت کے سوا
۔
۔
ان سطروں میں نچوڑ ڈال دیا آپ نے
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب ، طویل عرصہ کے بعد آپ کا کلام پڑھنے کو ملا
اور بھی دکھ ہیں مگر تجھ کو بتاؤں کیسے
ہر ملاقات پہ اک گفٹ میں لاؤں کیسے
میں جو کنگال ہوا ہوں تو یہ جھگڑا کیا ہے
اب مری جیب میں تیرے لئے رکھا کیا ہے
 
بہت خوب ، طویل عرصہ کے بعد آپ کا کلام پڑھنے کو ملا
اور بھی دکھ ہیں مگر تجھ کو بتاؤں کیسے
ہر ملاقات پہ اک گفٹ میں لاؤں کیسے
میں جو کنگال ہوا ہوں تو یہ جھگڑا کیا ہے
اب مری جیب میں تیرے لئے رکھا کیا ہے
حوصلہ افزائی کے لئے سید بادشاہ، کوشش کروں گا کہ اگلی غزل طویل عرصے کے بعد پوسٹ نہ کروں، دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔ :)
 
Top