لڑکوں کی بےرخی پر لڑکیوں کا شکوہ

بھلکڑ

لائبریرین
لڑکیوں کی بےرخی پر راجا بھائی کا شکوہ
( امجد علی راجا سے معذرت کے ساتھ)​
جانے کس دیس کھو گئی ہیں آپ
ہم سے کیوں دور ہو گئی ہیں آپ
کالج آنے کو دل نہیں کرتا
خار راہوں میں بو گئی ہیں آپ
راج کرنے کا خواب تھا اپنا
سارے ارماں ڈبو گئی ہیں آپ
کچھ بھی لیتی نہیں ہیں تحفے میں
کیسی پتھر سی ہوگئی ہیں آپ
کیسے کہہ دیں ہمارے خوابوں کو
آنسوؤں میں ڈبو گئی ہیں آپ
خون سے خط جو ہم نے لکھے تھے
کیوں ندی میں ڈبو گئی ہیں آپ
ہم سے شادی کا ذکر چھِڑتے ہی
ڈر کےمارے ہی رو گئی ہیں آپ
ہم پہ اشعار بھی نہیں لکھتیں
کیسے غافِل سی ہو گئی ہیں آپ
چھیڑتی ہیں نہ تاڑتی ہیں ہمیں
کتنی بےذوق ہو گئی ہیں آپ
محمد وارث، یوسف-2 ، فیصل عظیم فیصل ، محمد یعقوب آسی ، نایاب ، الف عین ، مہ جبین ،
چھا گئے ہیں جناب
 
واقعی نہلے پہ دہلا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ خوب نہلایا اور دھلایا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ کتنے شائد " وزن " کے باعث " کتنی " نہ ہو سکا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ دونوں محترم بھائیوں کے نام
شکریہ استادِ محترم
 
من آنم کہ من دانم۔ میری ’زبردستی‘ کی استادی کے بارے میں کیا کہوں، بس یہ کہ کسی قسم کی غلطی قبول نہیں، اور مفت مشورہ دینے میں بھی پیسے نہیں لگتے۔ اس لئے زبردستی اپنی بات کہہ دیتا ہوں۔ اب آسی بھائی تک اس کو استادی سجھیں تو اپنا بنیان تنگ محسوس ہوتا ہے، بقول یوسفی۔

آپ کی یہ ’’زبردستی کی استادی‘‘ ہمیں قبول ہے، قبول ہے اور قبول ہے! جناب الف عین۔
بنیان کا معاملہ تو پروفیسر انور مسعود صاحب کب کا حل کر چکے۔ :)
 
یہ تاگا بھی اتفاق سے مزاح کا چل رہا ہے۔ پروفیسر صاحب کی مذکورہ نظم کا جو حصہ ذہن میں ہے نقل کر دیتا ہوں۔

بنین (پنجابی میں بنیان کو ’’بنَین‘‘ بولتے ہیں)

بنین میں ویچنا آں
بنین میری ودھیا
بنین میری ٹاپ دی
نکیاں نوں پوری آوے وڈیاں دے ناپ دی
بنین میری ٹاپ دی
بنین لین جاندے او
بنین لے کے آندے او
پاندے او تے پیندی نہیں
لاہندے او تے لہندی نہیں
اک وار لہہ جائے تے پان جوگی رہندی نہیں
بنین میری ودھیا
بنین میری ٹاپ دی
نکیاں نوں پوری آوے وڈیاں دے ناپ دی
بنین میں ویچنا آں
۔۔۔۔ :haha:


امجد علی راجا، @نایاب، محمد خلیل الرحمٰن، محمد اسامہ سَرسَری، اور دیگر اہلِ دِل۔
 
چھیڑتے ہیں نہ تاڑتے ہیں ہمیں
کتنے بےذوق ہو گئے لڑکے

میں نے اپنے روم پارٹنر کو یہ پڑھ کر سنایا تو بے زارگی کے ساتھ
اورتاڑو تو (ایک بھونڈی سی گالی دیکر)کمپلین۔:)
 
Top