تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

فاطمہ راحی

محفلین
السلام علیکم!
میرا نام فاطمہ ہے۔پاکستان کے سب سے چھوٹے شہر جہلم سے تعلق ہے۔بی اے کر چکی ہوں۔ اور ابھی آگے پڑھنے کا ارادہ ہے۔ میری ایک سال کی بیٹی ہے۔۔۔بیٹی کی سکولنگ شروع ہوتے ہی میں بھی اپنی پڑھائی شروع کروں‌گی۔
اسکے علاوہ مجھے کتابیں پڑھنا اور شاعری، ناولز، مضامین پڑھنے لکھنے ، نئے نئے کھانے پکانا، پینٹگ کرنا، اور ہر نئے فیشن کے کپڑے خود ڈیزائن کر کے سینا، اور کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنے کا بہت شوق ہے۔ مجھے creative لوگ اچھے لگتے ہیں۔

امید ہے آپ لوگ مجھے ویلکم کریں گے۔ اور مجھے یہاں اچھے دوست ملیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید۔ آپ سے کتابوں والے تھریڈ‌ پر بات ہو چکی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت یہاں پر اچھا گزرے گا۔
 
ہم محفل میں فاطمہ بٹیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ بادام کے حلوے کے بعد آپ کی دوسری صلاحیتوں سے بھی مستفید ہونے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
تعارفی دھاگہ کھولنے پر شکریہ۔ یوں تو حلوہ کھاتے ہوئے خوش آمدید کہہ چکا ہوں لیکن دوبارہ یہاں تعارفی دھاگے میں محفل میں باقاعدہ خوش آمدید کہتا ہوں۔
مضامین لکھنے کے شوق سے تو ہم سب مستفیض ہو سکتے ہیں۔ اپنے لکھے ہوئے کچھ مضامین بھی محفل میں ارسال کرو۔
 

راقم

محفلین
فاطمہ بیٹی! میری طرف سے بھی آپ کو
"خوش آمدید"
مجھے بھی ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ہیں لیکن یہاں آ کر سب کچھ بھول چکا ہوں۔
یہ "اردو" سے محبت کرنے والوں کی عظیم سلطنت ہے۔
اللہ اسے نظر بد سے بچائے۔ آمین
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم!
میرا نام فاطمہ ہے۔پاکستان کے سب سے چھوٹے شہر جہلم سے تعلق ہے۔بی اے کر چکی ہوں۔ اور ابھی آگے پڑھنے کا ارادہ ہے۔ میری ایک سال کی بیٹی ہے۔۔۔بیٹی کی سکولنگ شروع ہوتے ہی میں بھی اپنی پڑھائی شروع کروں‌گی۔ سکے علاوہ مجھے کتابیں پڑھنا اور شاعری، ناولز، مضامین پڑھنے لکھنے ، نئے نئے کھانے پکانا، پینٹگ کرنا، اور ہر نئے فیشن کے کپڑے خود ڈیزائن کر کے سینا، اور کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنے کا بہت شوق ہے۔ مجھے creative لوگ اچھے لگتے ہیں۔امید ہے آپ لوگ مجھے ویلکم کریں گے۔ اور مجھے یہاں اچھے دوست ملیں گے۔

وعلیکم السلام ، فاطمہ ثانی بٹیا، جیتی رہیں
اردو محفل میں دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے خیرم مقدم ۔
امید ہے کہ حلوہ کے بعد بھی آپ سے مراسلت کر شرف رہے گااور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،
اور ہاں اپنی بٹیا رانی کا خیال رکھیں ، ہماری طرف سے پیار۔
والسلام
 
Top