لفظ الو پر اشعار

نیرنگ خیال نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 30, 2018

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس دھاگے میں ایسے اشعار پیش کیے جائیں گے جن میں لفظ "الو" آیا ہو۔

    برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا
    ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
    شوق بہرائچی

    ایک اور معروف شعر

    سنا ہے کہ دلی میں الو کے پٹھے
    رگ گل سے بلبل کے پر باندھتے ہیں
    نامعلوم

    ایک خوبصورت شعر

    ہمت ہمائے اوج سعادت ہے مرد کو
    الو ہیں وہ جو شیفتہ ظل ہما کے ہیں
    اسماعیل میرٹھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیک بسکٹ کھائیں گے الو کے پٹھے رات دن
    اور شریفوں کے لیے آٹا گراں ہو جائے گا

    حسین میر کاشمیری
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس کا ٹیڑھا اونٹ نہ دیکھ
    اپنا الو سیدھا کر

    محمد علوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کس طرح طالع عدو ہو سعد
    کس طرح الو ہو ہما ہمدم

    حاتم علی مہر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    مرتی اس گل پہ ہے بکتا ہے جو کوڑی کوڑی
    تجھ پہ مرتی نہیں بلبل بھی کچھ الو سی ہے

    محمد امان نثار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اگر دشمن کی تھوڑی سی مرمت اور ہو جاتی
    تو پھر الو کے پٹھے کو نصیحت اور ہو جاتی

    بوم میرٹھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    بلبل نے آشیانہ چمن سے اٹھا لیا
    پھر اس چمن میں بوم بسے یا ہُما بسے
    مصحفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,914
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    نیرنگیِ خیال زمانے کی دیکھ تو
    زاغ و زغن ہیں فاختہ، اُلو یہاں ہُما
    :)
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ مصرعہ اس طرح بھی پڑھا ہے کہ بوم رہے یا ہما بسے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    11,747
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    کیا مبارک ہے مرا دشت جنوں اے ناسخ
    بیضہ ءِ بوم بھی ٹوٹے ، تو ہما پیدا ہو
    شیخ امام بخش ناسخ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    7,153
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اور میں نے گوگل پہ ’بوم بسے یا ہما رہے‘ لکھ کر سرچ کیا تھا، گوگل سے محفل کا ربط ملا جہاں پوری غزل مل گئی
    مصحفی - یارانِ رفتہ آہ بہت دور جا بسے ۔ مصحفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ شعر اکبر الٰہ آبادی کا ہے۔
    مکمل کلام
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس دھاگے سے کیسے پتا چلا کہ یہ شعر اکبر کا ہے؟
     
  14. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرے پاس سرفراز شاہد کا مرتب کردہ مزاحیہ شاعری کا انتخاب ہے، اس میں موجود ہے۔ دراصل وہی پوسٹ کرنے آیا تو دیکھا کہ یہاں پہلے سے پوسٹ ہو چکی ہے۔
    رات دوبارہ کنفرم کر لوں گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ریختہ کے مطابق یہ غزل حسین میر کاشمیری کی ہے۔ اور حوالہ انہوں نے دیا ہوا ہے
    کتاب: منتخب شاہکار مزاحیہ شاعری
    صفحہ نمبر: 45
    مصنف: روحی کنجاہی
    اشاعت: 1992
    مطبع: الحمد پبلیکیشنز
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    حسین میر کاشمیری کی وجہِ شہرت مزاحیہ صحافت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام پر کوئی کلام نظر سے نہ گزرا۔ بہرحال مزید دیکھنا پڑے گا۔ کیونکہ یہ حوالہ بھی انتخاب کا ہی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,360
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    [​IMG]
    [​IMG]
    اس انتخاب کے مطابق اکبر الٰہ آبادی کا ہے۔
    اس میں علامہ حسین میر کاشمیری کا بھی انتخاب ہے، مگر یہ غزل اکبر الٰہ آبادی کے انتخاب میں ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سال اشاعت قریبا ایک ہی ہے۔ ناصر زیدی صاحب سے پوچھنا پڑے گا۔ ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,425
    الو پر اس قدر رسرچ کی وجہ تو سمجھ نہ آئی مگر پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ کافی الو بنایا گیا ہے قوم کو.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  20. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    16,758
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اگر دشمن کی تھوڑی سی مرمت اور ہو جاتی
    تو پھر الو کے پٹھے کو نصیحت اور ہو جاتی

    بوم میرٹھی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر