لفظ الو پر اشعار

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس دھاگے میں ایسے اشعار پیش کیے جائیں گے جن میں لفظ "الو" آیا ہو۔

برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
شوق بہرائچی

ایک اور معروف شعر

سنا ہے کہ دلی میں الو کے پٹھے
رگ گل سے بلبل کے پر باندھتے ہیں
نامعلوم

ایک خوبصورت شعر

ہمت ہمائے اوج سعادت ہے مرد کو
الو ہیں وہ جو شیفتہ ظل ہما کے ہیں
اسماعیل میرٹھی
 

فہد اشرف

محفلین
اس دھاگے سے کیسے پتا چلا کہ یہ شعر اکبر کا ہے؟
میرے پاس سرفراز شاہد کا مرتب کردہ مزاحیہ شاعری کا انتخاب ہے، اس میں موجود ہے۔ دراصل وہی پوسٹ کرنے آیا تو دیکھا کہ یہاں پہلے سے پوسٹ ہو چکی ہے۔
رات دوبارہ کنفرم کر لوں گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے پاس سرفراز شاہد کا مرتب کردہ مزاحیہ شاعری کا انتخاب ہے، اس میں موجود ہے۔ دراصل وہی پوسٹ کرنے آیا تو دیکھا کہ یہاں پہلے سے پوسٹ ہو چکی ہے۔
رات دوبارہ کنفرم کر لوں گا۔
ریختہ کے مطابق یہ غزل حسین میر کاشمیری کی ہے۔ اور حوالہ انہوں نے دیا ہوا ہے
کتاب: منتخب شاہکار مزاحیہ شاعری
صفحہ نمبر: 45
مصنف: روحی کنجاہی
اشاعت: 1992
مطبع: الحمد پبلیکیشنز
 
ریختہ کے مطابق یہ غزل حسین میر کاشمیری کی ہے۔ اور حوالہ انہوں نے دیا ہوا ہے
کتاب: منتخب شاہکار مزاحیہ شاعری
صفحہ نمبر: 45
مصنف: روحی کنجاہی
اشاعت: 1992
مطبع: الحمد پبلیکیشنز
حسین میر کاشمیری کی وجہِ شہرت مزاحیہ صحافت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام پر کوئی کلام نظر سے نہ گزرا۔ بہرحال مزید دیکھنا پڑے گا۔ کیونکہ یہ حوالہ بھی انتخاب کا ہی ہے۔
 
20200204-190555.jpg

20200204-191148.jpg

اس انتخاب کے مطابق اکبر الٰہ آبادی کا ہے۔
اس میں علامہ حسین میر کاشمیری کا بھی انتخاب ہے، مگر یہ غزل اکبر الٰہ آبادی کے انتخاب میں ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

فاخر رضا

محفلین
الو پر اس قدر رسرچ کی وجہ تو سمجھ نہ آئی مگر پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ کافی الو بنایا گیا ہے قوم کو.
 
Top