محمد وارث
لائبریرین
ارے واہ بہت خوب۔
دوسرے مصرع میں وزن کا مسئلہ لگ رہا ہے یا میرا وہم ہے۔
اگر "بگزر" ہو اور گ کو ساکن اور ر کو متحرک پڑھا جائے تب شاید وزن درست ہوگا۔
آپ نے درست فرمایا، لکھنے مین غلطی ہوئی، معذرت خواہ ہوں، اور درست بھی کر رہا ہوں۔
ارے واہ بہت خوب۔
دوسرے مصرع میں وزن کا مسئلہ لگ رہا ہے یا میرا وہم ہے۔
اگر "بگزر" ہو اور گ کو ساکن اور ر کو متحرک پڑھا جائے تب شاید وزن درست ہوگا۔
ہمیں ہمارے اردو کے پروفیسر صاحب نے بتایا تھا کہ اردو شاعری میں لفظ اردو برائے اردو زبان پہلی مرتبہ مصحفی نے مذکورہ بالا شعر میں استعمال کیا تھا۔ ہم آپ کی طرح لائق نہیں تھے ورنہ نثر میں استعمال کے متعلق بھی پوچھ لیتے ان سے لیکن اب تو وہ وفات پا چکے سو پوچھنا ممکن نہیں۔ ہاں! ہمارا اپنا قیاس ہے کہ نثر میں پہلے بھی استعمال ہو رہا ہو گا۔ کیونکہ غالب کا ایک فارسی شعر برادرم محمد وارث نے درج کیا ہے جس میں اردو بطور اردو زبان استعمال ہوا ہے اور غالب کا دور مصحفی کے فوراً بعد کا دور ہے اور بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ایک فردِ واحد کسی زبان کو ایک نام دے اور فوراً ہی وہ قبول عام کی سند پا لے۔عجیب۔۔۔۔
یعنی شعر میں زبانِ اردو کے لیے اردو کا لفظ سب سے پہلے مصحفی نے کہا۔
کیا نثر میں اس سے پہلے یہ لفظ اردو زبان کے لیے طے کیا جاچکا تھا یا ریختہ کو اردو کا نام دیا ہی مصحفی نے ہے؟
جزاک اللہ خیرا۔ہمیں ہمارے اردو کے پروفیسر صاحب نے بتایا تھا کہ اردو شاعری میں لفظ اردو برائے اردو زبان پہلی مرتبہ مصحفی نے مذکورہ بالا شعر میں استعمال کیا تھا۔ ہم آپ کی طرح لائق نہیں تھے ورنہ نثر میں استعمال کے متعلق بھی پوچھ لیتے ان سے لیکن اب تو وہ وفات پا چکے سو پوچھنا ممکن نہیں۔ ہاں! ہمارا اپنا قیاس ہے کہ نثر میں پہلے بھی استعمال ہو رہا ہو گا۔ کیونکہ غالب کا ایک فارسی شعر برادرم محمد وارث نے درج کیا ہے جس میں اردو بطور اردو زبان استعمال ہوا ہے اور غالب کا دور مصحفی کے فوراً بعد کا دور ہے اور بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ایک فردِ واحد کسی زبان کو ایک نام دے اور فوراً ہی وہ قبول عام کی سند پا لے۔
یہ تو پہلے والے شعر کا ہی کان مروڑا گیا ہےسلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
(نامعلوم)
اور اگر بچہ اُردو لکھنے لگے تو؟مرے کانوں میں مصری گھولتا ہے
کوئی بچہ جب اردو بولتا ہے
(مشتاق دربھنگوی)
لگ تو واقعی کچھ ایسا ہی رہا ہے لیکن کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کون سا شعر کس کا سرقہ ہے۔ دوسرے شعر کے خالق کا نام ہی نہیں معلوم فی الحال ورنہ دونوں شعرا کے زمانوں کے فرق سے اندازہ لگایا جا سکتا تھایہ تو پہلے والے شعر کا ہی کان مروڑا گیا ہے![]()
پھر شاید آنکھوں میں مصری گھولے گااور اگر بچہ اُردو لکھنے لگے تو؟