لائبریری نیوز۔۔۔ تازہ ترین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
خورشید آزاد، اگر آپ تائپ کر سکتے ہیں تو ادھر ایک پروجیکٹ تو عمران سیریز کا چل رہا ہے، جہاں سکین کر کے صفحات کو دیکھ کر ٹائپ کیا جا رہا ہے۔ کچھ احباب پروف ریڈنگ کے لئے درکار ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس کسی کتاب کی ان پیج فائل دستیاب ہے تو ان کو کنورٹ کر کے یہاں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ بس یہ ہے کہ اس کی رکنیت کے لئے لائبریری کی ناظمہ سیدہ شگفتہ سے ربط کرنا پڑے گا )توجہ شگفتہ والے دھاگے ہپر کہ ان کو ذ پ نہیں پہنچتے۔ یا قیصرانی سے رابطہ کریں، آپ اپنی دل چسپی یہاں ہی بتا دیں کہ آپ کیاکام ترجیحاً کر سکیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کی وضاحت کے لئے تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ میں کوشش کر رہا ہوں‌ کہ تفصیلات جان سکوں۔ تاہم یہ ٹیکنیکل غلطی لگ رہی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
اور یہ بھی دیکھیئے پلیز کہ ہر کوئی لائبریری میں پوسٹ کر رہا ہے جب کہ پہلے پوسٹنگ صرف لائبریری اراکین تک محدود تھی اور یہ بھی کہ لائبریری خصوصاً مزاحیہ شاعری میں کافی ایسے ٹاپکس پوسٹ ہوئے ہیں جو کہ وہاں نہیں ہونے چاہیں بلکہ انہیں 'محفلِ ادب' کی مزاحیہ شاعری میں ہونا چاہیئے، اور پلیز ان کو منتقل بھی کردیں۔

والسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرشگفتہ، کیاحال احوال ہیں؟ بس تاخیرکے لئے معذرت خواہ ہوں میں بخاری شریف پرکام کررہاتھالیکن وہ ایسابندہواکہ ابھی تک کتاب واپس نہیں ملی ہے۔اس لئے کام بندہے۔
اگرلائبریری پرکوئی کام چل رہاہے تو میں حاضرخدمت ہوں۔


والسلام
جاویداقبال
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

لائبریری ماہ کے انعقاد کے حوالے سے آپ کو لائبریری سیکشن میں چند ضروری تبدیلیاں نظر آ رہی ہوں گی / آئیں گی تاہم لائبریری میں شمولیت کے حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے ۔ مزید تفصیل جلد ہی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرشگفتہ، کیاحال احوال ہیں؟ بس تاخیرکے لئے معذرت خواہ ہوں میں بخاری شریف پرکام کررہاتھالیکن وہ ایسابندہواکہ ابھی تک کتاب واپس نہیں ملی ہے۔اس لئے کام بندہے۔
اگرلائبریری پرکوئی کام چل رہاہے تو میں حاضرخدمت ہوں۔


والسلام
جاویداقبال


السلام علیکم

خیریت سے ہیں جاوید اقبال بھائی ، بہت خوشی ہوئی آپ کو اتنے دن بعد یہاں دیکھ کر ، لائبریری ماہ کا انعقاد آغاز ہونے کو ہے ، لائبریری ماہ میں آپ کو شریک دیکھ کر بہت خوشی ہو گی ۔ خوش آمدید۔ اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہا کیجیے یہاں فورم پر ۔

 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹر، الحمداللہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں ۔ میں دراصل یہ پوچھناچاہ رہاہوں کہ کوئی کام ٹائپنگ کاہوتو بتائیں کیونکہ میں آجکل فارغ ہی ہوں مجھے خوشی ہوگی۔


والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
میرے نام کے ساتھ بھی لکھا ہوا نہیں آ رہا۔ جب کہ میں ممبر ہوں، اور ایک ناول ماور ایک کتاب پوسٹ کر چکا ہوں۔
سلیمان جاذب لائبنریری کے رکن نہیں ہیں لیکن ان کو اجازت مل گئی ہے اردو لائبریری کی اردو شاعری میں پوسٹ کرنے کے لئے۔
یہ اشوز ذرا دیکھیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top