لائبریری زمرہ کے نئے مدیران: محب علوی اور محمد شعیب

حالیہ عرصہ میں لائبریری پراجیکٹ دوبارہ فعال ہونے کی وجہ سے لائبریری زمرہ میں ادارتی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں۔ لائبریری کے حوالے سے محب علوی اور محمد شعیب برادران کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
اس لیے مناسب سمجھا کہ ان دونوں احباب کو لائبریری زمرہ کی ادارت کی ذمہ داری سونپی جائے، تاکہ لائبریری کا انتظام احسن انداز سے چلایا جا سکے۔

آپ دونوں احباب کی ادارتی عملہ میں شمولیت محفل کے لیے باعثِ خیر ہو گی۔ ادارتی عملہ میں خوش آمدید۔

امید ہے کہ منصبِ ادارت کی ادائیگی میں آپ محفلین اور بالخصوص لائبریرینز کا تعاون انھیں بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔
 
زیک

مسافر
اچھا فیصلہ ہے۔ لائبریری کو فعال کرنے اور رکھنے میں امید ہے محب اور شعیب خوب رول ادا کریں گے
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ!
آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک دونوں جہانوں میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
حالیہ عرصہ میں لائبریری پراجیکٹ دوبارہ فعال ہونے کی وجہ سے لائبریری زمرہ میں ادارتی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں۔ لائبریری کے حوالے سے محب علوی اور محمد شعیب برادران کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
اس لیے مناسب سمجھا کہ ان دونوں احباب کو لائبریری زمرہ کی ادارت کی ذمہ داری سونپی جائے، تاکہ لائبریری کا انتظام احسن انداز سے چلایا جا سکے۔

آپ دونوں احباب کی ادارتی عملہ میں شمولیت محفل کے لیے باعثِ خیر ہو گی۔ ادارتی عملہ میں خوش آمدید۔

امید ہے کہ منصبِ ادارت کی ادائیگی میں آپ محفلین اور بالخصوص لائبریرینز کا تعاون انھیں بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔
بہت شکریہ تابش اور امید ہے کہ محمد شعیب بھی مشکل سے ہی سہی مگر کچھ عرصہ اس منصب سے جڑے رہیں گے۔
 
بہت بہت مبارک ہو آپ کو محب علوی اور محمد شعیب لائبریری کا منصب صدارت۔
جی تابش بھائی کوشش رہے گی ان شاء اللہ کہ بھرپور تعاون کرتے رہیں۔
خوش رہئیے جیتے رہئیے
خیر مبارک، آج کل اراکین کی مصروفیت کی وجہ سے آپ چند فعال اراکین میں سے ایک ہیں۔ امید ہے کہ کسوٹیاں ہو جائیں تو ٹائپنگ اور پروف پر توجہ بڑھ جائے گی۔
 
محب علوی اور محمد شعیب آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ آپ کی کاوشوں سے اردو محفل دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے
بہت شکریہ عبد الرؤف، آپ کا ساتھ قابل قدر ہے اور اس وقت چند فعال لائبریری اراکین میں سے ایک ہیں آپ۔
 
Top