نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ۔
وضاحت کے لیے یہاں بتا دیتا ہوں کہ عمومی طور پر قران کوئز میں سادہ سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کا جواب قران سے آسانی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اوپن اینڈڈ موضوعات یا تفصیلی شرح کے لیے علیحدہ لڑی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ سال کے سوالات کو بھی دہرایا جا سکتا ہے اور گوگل کا استعمال کرنے کی اجازت بھی ہوتی ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک trivia کوئسچن، قران میں سب سے سے زیادہ حروف کس لفظ میں استعمال ہوئے ہیں؟
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کس آیت میں کہا گیا ہے کہ
تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو یعنی پسند کرتے ہو حالانکہ آخرت میں خیر و بقا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن مجید کی کس آیت میں کہا گیا ہے کہ
تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو یعنی پسند کرتے ہو حالانکہ آخرت میں خیر و بقا ہے
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ(۱۶)وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ(۱۷)اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ(۱۸)صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠(۱۹)
ترجمہ: کنزالعرفان
بلکہ تم دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔بیشک یہ بات ضرور اگلے صحیفوں میں ہے۔ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ۔

سورة الأعلى۔16-17​

18-19

’’وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌؕ-وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ‘‘(انعام:۳۲)

ترجمہ کنز العرفان : اور دنیا کی زندگی صرف کھیل کود ہے اور بیشک آخرت والا گھر ڈرنے والوں کے لئے بہتر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میری معلومات کے مطابق قران میں سب سے بڑا لفظ فسیکفیکھم اللہ ہے۔
قرآن میں سب بڑا لفظ
” ﻓَﺎٴَﺳْﻘَﯿْﻨٰﺎﮐُﻤُﻮﮦ “ ﮨﮯ ۔
‏( ﺳﻮﺭﮦ ﺣﺠﺮ / ۲۲ ‏)


عربی زبان کی خصوصیت ہے کہ اس کے الفاظ میں جڑنے کی ایک ایسی خاص بات ہے جو کئی الفاظ کو ایک کلمے اور بسا اوقات مکمل جملے کی شکل دے دیتی ہے ۔طویل کلمات میں اس میں عموماََ
فسیکفیکہم
فاسقینکموہ
انلزمکموھا
وغیرہ کا ذکر کیا جاتا ہے ۔میرے خیال میں انہیں الفاظ کہنا ٹھیک نہیں بلکہ کلمات کہنا مناسب ہو گا۔
اول الذکر میں ۔ ف۔ س۔ یکفی ۔ک۔ ہم ۔پانچ الفاظ ہیں ۔
ثانی الذکر میں ف ۔ اسقی۔نا ۔ کم(و) ۔ ہ ۔پانچ الفاظ اور
انلزمکموھا۔ میں ۔ا۔ نلزم۔ کم(و)۔ہا۔ مین چار الفاظ ہیں ۔
واللہ اعلم ۔
 

ام اویس

محفلین
صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیونکہ صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا فرشتوں کی حاضری کا باعث ہوتا ہے۔

قرآن مجید کی کون سی سورۃ کی کن آیات میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
الله سبحانہ وتعالی کی صفت ”رب العالمین “ کا ذکر تو سورہ فاتحہ میں ہے بتائیے نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی صفت ”رحمة للعالمین“ کا بیان کس سورۃ کی کون سی آیت میں ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیونکہ صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا فرشتوں کی حاضری کا باعث ہوتا ہے۔

قرآن مجید کی کون سی سورۃ کی کن آیات میں بتایا گیا ہے؟

اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوۡکِ الشَّمۡسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیۡلِ وَ قُرۡاٰنَ الۡفَجۡرِ ؕ اِنَّ قُرۡاٰنَ الۡفَجۡرِ کَانَ مَشۡہُوۡدًا ﴿۷۸﴾​

سورة بنی اسراءیل 78​


(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے
 

زیک

مسافر
عربی زبان کی خصوصیت ہے کہ اس کے الفاظ میں جڑنے کی ایک ایسی خاص بات ہے جو کئی الفاظ کو ایک کلمے اور بسا اوقات مکمل جملے کی شکل دے دیتی ہے ۔
جرمن کی طرح۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کے مختلف کتابت کے طریقوں میں یہ مجموعہ الفاظ اکٹھے ہی لکھے گئے ہیں یا الگ الگ بھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
الله سبحانہ وتعالی کی صفت ”رب العالمین “ کا ذکر تو سورہ فاتحہ میں ہے بتائیے نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی صفت ”رحمة للعالمین“ کا بیان کس سورۃ کی کون سی آیت میں ہے؟

سورۃ انبیاء آیت 107

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے (محمد جوناگڑھی)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جرمن کی طرح۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کے مختلف کتابت کے طریقوں میں یہ مجموعہ الفاظ اکٹھے ہی لکھے گئے ہیں یا الگ الگ بھی
پاکستانی نسخے میں ۔ اینَ ما۔ ( بمعنی ۔جہاں کہیں)۔لکھا نظر آیا۔جب کہ یہاں کنگ فہد کے عثمانی نسخوں میں اینما ۔ لکھا ہوتا ہے ۔
علاوہ ازیں ۔ عربی کتابت میں ۔صلوٰۃ ۔ زکوٰۃ ۔ کے لیے صلاۃ اور زکاۃ کا املاء استعمال ہوتا ہے ۔
واؤ، والی کتابت (صلوٰۃ ۔ زکوٰۃ)صرف قران و حدیث میں استعمال ہوئی ہے بس۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
قرآن مجید میں لله الحمد کس آیت میں ہے؟
سورۃ جاثیہ 45آیت36
فَلِلَّهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
پس اللہ کی تعریف ہے جو آسمانوں اور زمین اور تمام جہان کا پالنہار ہے (محمد جوناگڑھی)
 
Top