ام اویس

محفلین
السلام علیکم و رحمة الله وبرکاتہ!
گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی قرآن فہمی کا سلسلہ شروع کرتے ہیں اگرچہ قرآن فہمی صرف رمضان کے ساتھ خاص نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہر روز قرآن مجید کی تلاوت اور اس کے فہم کی کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔
فیس بک پر جناب محمداسامہ سَرسَری صاحب نے فہم قرآن کا سلسلہ شروع کیا ہے یہاں بھی اسی سلسلے کو شئیر کروں گی اور ہم اسی سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے۔ ان شاء الله

👈قرآن کی مطلوبہ صفات ،

تقوی کیا ہے؟
تقوی کن کاموں سے حاصل ہوسکتا ہے؟
تقوی کے فضائل کیا ہیں؟

جواب میں فقط قرآنی آیت مع ترجمہ لکھیں۔

نوٹ:
یہ ایک مذاکرہ ہے تاکہ ہم صفاتِ جمیلہ اور اوصافِ رذیلہ کے بارے قرآنی آیات سے رہنمائی لے کر اپنی زندگی سنوار سکیں۔
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
تقوی = اللہ سے ڈرنا
يٰۤ۔اَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ ۞
(سورۃ البقرة،آیت نمبر 278)
ترجمہ:
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو۔
نوٹ: اتَّقُوا اللّٰهَ قرآن کریم میں 50 سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی = جہنم کی آگ سے ڈرنا

وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىۡۤ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَ‌ۚ ۞

(سورۃ آل عمران، آیت نمبر 131)
ترجمہ:
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی = قیامت کی ہولناکیوں سے ڈرنا

وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ۞
(سورۃ البقرة، آیت نمبر 48)
ترجمہ:
اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا نہ کسی سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ لیا جائے گا اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی = فتنے سے ڈرنا
وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ۞
(سورۃ الأنفال، آیت نمبر 25)
ترجمہ:
اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان لوگوں پر نہیں پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا حصول

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
اردو:
لوگو! اپنے پروردگار کی عبادت کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تا کہ تم اسکے عذاب سے بچو۔
(البقرہ، آیت نمبر21)
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا حصول=

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
اردو:
مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم پرہیز گار بنو۔
(البقرہ، آیت نمبر 183)
 

ام اویس

محفلین
تقوی= الله سے ڈرنا

فلیتقوا اللہ ولیقولوا قولا سدیدا

لہذا انھیں چاہیے کہ ڈریں اللہ سے اور کہیں ٹھیک ٹھیک بات ۔
سورة النساء آیت نمبر 9
 

ام اویس

محفلین
تقوی = الله سے ڈرنا

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ

(آل عمران 102
ترجمہ:
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: فلاح و کامیابی

وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ۞

(سورۃ البقرة، آیت نمبر 189)
ترجمہ:
اللہ سے ڈرتے رہو، تاکہ تمھیں فلاح حاصل ہو۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: اللہ تعالی کی معیت

وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ۞

(سورۃ البقرة، آیت نمبر 194)
ترجمہ:
اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ انہی کا ساتھی ہے جو اس کا خوف دل میں رکھتے ہیں۔

إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ۞

(سورۃ النحل، آیت نمبر 128)
ترجمہ:
یقین رکھو کہ اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: جنتیں ، نہریں ، دوام ، ازواج ، رضائے الہی

لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ۞
(سورۃ آل عمران، آیت نمبر 15)
ترجمہ:
جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور پاکیزہ بیویاں ہیں، اور اللہ کی طرف سے خوشنودی ہے۔ اور تمام بندوں کو اللہ اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: شکرگزاری کی توفیق

فَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۞

(سورۃ آل عمران، آیت نمبر 123)
ترجمہ:
لہذا اللہ کا خوف دل میں رکھو، تاکہ تم شکر گزار بن سکو۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: گناہوں کا کفارہ

وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأَدْخَلْنَاهُمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ۞

(سورۃ المائدة، آیت نمبر 65)
ترجمہ:
اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ضرور ان کی برائیاں معاف کردیتے، اور انہیں ضرور آرام و راحت کے باغات میں داخل کرتے۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: رحمت

وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ‎۞

(سورۃ الأنعام، آیت نمبر 155)
ترجمہ:
اور (اسی طرح) یہ برکت والی کتاب ہے جو ہم نے نازل کی ہے۔ لہذا اس کی پیروی کرو، اور تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحمت ہو
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: زمین و آسمان کی برکتیں

وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَٰكِن كَذَّبُوا فَأَخَذْنَاهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ۞

(سورۃ الأعراف، آیت نمبر 96)
ترجمہ:
اور اگر یہ بستیوں والے ایمان لے آتے اور تقوی اختیار کرلیتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین دونوں طرف سے برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔ لیکن انہوں نے (حق کو) جھٹلایا، اس لیے ان کی مسلسل بدعملی کی پاداش میں ہم نے ان کو اپنی پکڑ میں لے لیا۔
 

ام اویس

محفلین
تقوی کا انعام: شیطانی وساوس سے حفاظت

‌إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ۞
(سورۃ الأعراف، آیت نمبر 201)
ترجمہ:
جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے، انہیں جب شیطان کی طرف سے کوئی خیال آکر چھوتا بھی ہے تو وہ (اللہ کو) یاد کرلیتے ہیں۔ چنانچہ اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں
 

اکمل زیدی

محفلین
ماشاءاللہ اچھا سلسلہ ہے اور یہ مہینہ تو ہے ہی قرآن کی بہار کا ۔۔۔جتنا بھی پڑھا جائے اجر کئی گنا بڑھ کے ملتا ہے ۔۔۔
اچھا یہ تو بتائیں اس میں کوئز کہاں ہے ؟ یا صرف اس لڑی کو اسی مناسبت سے آگے بڑھانا ہے ؟
 

ام اویس

محفلین
ماشاءاللہ اچھا سلسلہ ہے اور یہ مہینہ تو ہے ہی قرآن کی بہار کا ۔۔۔جتنا بھی پڑھا جائے اجر کئی گنا بڑھ کے ملتا ہے ۔۔۔
اچھا یہ تو بتائیں اس میں کوئز کہاں ہے ؟ یا صرف اس لڑی کو اسی مناسبت سے آگے بڑھانا ہے ؟
جی بالکل !
اسی طرح آگے بڑھانا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تجویز بھی یہی ہوگی کہ کوئز کی گزشتہ سالوں والی فارمیٹ برقرار رکھی جائے تاکہ باقی لوگوں کی شرکت بھی آسان رہے۔
 
Top