فیفا ورلڈ کپ 2022

سروش

محفلین
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل ارجنٹینا جیتے یا فرانس، فٹبال ورلڈکپ 2022 مراکش کے نام رہےگا۔
نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس ذرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہو گیا۔
مراکش کی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ شکست پر مایوسی تو ہوئی مگر ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن کر تاریخ رقم کرنے پر فخر ہے۔

مراکش کا خواب چکنا چور ، دفاعی چیمپئن فرانس ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا​

مراکش کے پاس جیت کا ایک اور موقع ہے، تیسری پوزیشن کا میچ کروشیا سے ہفتے کے روز ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔
یاد رہے فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رونالڈو اور میسی عہدِ حاضر کے دو بہترین کھلاڑی ہیں اور دونوں ہی ابھی تک اپنے اپنے ملک کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے اور دونوں ہی شاید اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ رونالڈو کا خواب تو شاید اب خواب ہی رہے گا لیکن میسی کے پاس سنہرا موقع موجود ہے کہ جاتے جاتے اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ کا تحفہ دے جائے۔

دوسری طرف فرانس کے پاس بھی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔ اٹلی (1934 اور 1938 ) اور برازیل (1958 اور 1962) کے بعد سے کوئی چیمپئنز اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے۔ فرانس اگر فائنل جیت لے تو ساٹھ سال بعد وہ بھی اسی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

میں بیس پچیس برس قبل کراچی میں ایک فرانسیسی کمپنی میں تھا ۔ اس وقت بھی فرانس نے ورلڈ کپ جیتا تھا ۔ شاید 99 کی بات ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں بیس پچیس برس قبل کراچی میں ایک فرانسیسی کمپنی میں تھا ۔ اس وقت بھی فرانس نے ورلڈ کپ جیتا تھا ۔ شاید 99 کی بات ہے ۔
جی 1998 میں فرانس میں ہوا تھا اور فرانس ہی جیتا تھا اور یہ ورلڈ کپ زیڈان کی وجہ سے مشہور ہوا تھا، کہتے ہیں ان کا اصل نام زین الدین زیدان ہے! واللہ اعلم بالصواب۔
 
سید ذیشان

محفلین
جی 1998 میں فرانس میں ہوا تھا اور فرانس ہی جیتا تھا اور یہ ورلڈ کپ زیڈان کی وجہ سے مشہور ہوا تھا، کہتے ہیں ان کا اصل نام زین الدین زیدان ہے! واللہ اعلم بالصواب۔
زین الدین یزید زیدان پورا نام ہے۔

یہ والا ورلڈ کپ مجھے بھی اچھی طرح یاد ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ورلڈ کپ ارجنٹینا کا ہے۔۔۔ یہ پیشن گوئی میں نے ورلڈ کپ کے شروع میں چھوٹے بھائی کو چھیڑنے کے لیے کی تھی۔۔۔۔ جو کہ رونالڈو کا پرستار ہے۔۔۔ کافی چہ بچیں ہوا۔۔۔ لیکن مجھے اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ورلڈ کپ واقعتا ہی ارجنٹینا کا ہے۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی 1998 میں فرانس میں ہوا تھا اور فرانس ہی جیتا تھا اور یہ ورلڈ کپ زیڈان کی وجہ سے مشہور ہوا تھا، کہتے ہیں ان کا اصل نام زین الدین زیدان ہے! واللہ اعلم بالصواب۔
یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے فیلڈ مین ایک مخالف کھلاڑی کے سینے پر زور دار ٹکر مار کرکرا دیا تھا۔ اور جرمانے و پابندی کا سامنا کیا تھا۔ شاید 2005 میں۔
اس زمانے میں میرا فیورٹ کھلاڑی برازیلی نوجوان رونالڈینو تھا۔
 
Top