فیفا ورلڈ کپ 2022

محمد وارث

لائبریرین
پہلے 80 منٹ تو یک طرفہ میچ تھا پھر ایم باپے کا جادو سر چڑھ کر بولا لیکن فرانس کی شاید قسمت ہی خراب تھی، اضافی وقت کے آخری منٹوں میں ایک دو چانس ایسے تھے کہ وہاں گول ہو جاتا تو میچ ختم ہو جاتا۔ بہرحال ارجنٹائن اور میسی کو مبارک ہو۔ کمنٹیڑرز کے مطابق یہ میچ فٹبال کے بہترین میچوں میں سے ایک ہے!

ذاتی طور پر ورلڈ کپ ختم ہونے کا افسوس ہوا کہ میری شامیں مزیدار گزر رہی تھیں کہ بہت عمدہ وقت پر میچ شروع ہو تے تھے، اب دیکھتے ہیں کہ کیا دیکھنا ہے! :)
 
فہد اشرف

محفلین

وارث بھائی بالز کی سپلائی اس بار بھی سیالکوٹ سے ہوئی تھی یا کہیں اور سے؟
 
سروش

محفلین

فیفا کی تاریخ میں پہلی بار امیر قطر نے 18 قیراط سونے کی ٹرافی بنوائی​

پہلی بار فیفا کا گولڈ میڈل فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جب کہ چاندی کے میڈل دوسرے نمبر پر آنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہنائے گئے/ فوٹو سوشل میڈیا

امیر قطر شیح تمیم بن حمد الثانی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں فرانس کے صدر میکرون اور فیفا کے چیئرمین گیانی انفانیتو کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کرکے 144 کروڑ روپے (2 کروڑ ڈالر) مالیت کے 18قیراط کا فیفا عالمی کپ 2022 جیتنے والے ٹورنامنٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے میسی کو دیا۔
اس سے پہلے انہوں نے قطر کے شاہی خاندان کے عزت و تکریم کا نشان بلیک کلر کا جبہ خود پہنایا۔

یہ بھی پڑھیں​

انہوں نے ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر 21سالہ کھلاڑی ارجنٹینا کے انزو فریننڈس کے علاوہ گولڈن شوز عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری بار ہیٹ ٹرک کرنے والےفرانسیسی کھلاڑی امباپے کو دیا۔
اس کے علاوہ گولڈن گلوز(سنہری دستانہ) 18قیراط والے گولڈ بال غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیے۔
پہلی بار فیفا کا گولڈ میڈل فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جب کہ چاندی کے میڈل دوسرے نمبر پر آنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہنائے گئے۔
فیفا قطر 2022 کے ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ دنیا بھر سے آئے ہوئے شائقین نے کیٹیگری ون میں 5856 ڈالر،کیٹیگری ٹو کا ٹکٹ 3650 ڈالر اور کیٹیگری تھری کا 2200 ڈالر میں خریدا۔
امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے قطری عوام سے اپنے پیار و خلوص کے ساتھ عوام کو تمام کیٹیگریز کے ٹکٹ صرف 750 ڈالر میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کرائے۔
فیفا ورلڈکپ2022 کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں 90ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔

جیو اردو
 
وجی

یہ کس قسم کی خبریں ہیں
ہم تو سن رکھاتھا کہ فیفا کی ٹرافی ایک ہی ہے جو ہر ورلڈ کپ پر سابقہ چیمپئن ٹیم کو کاپی بنا کر اس سے لے لی جاتی ہے ۔(وکی پیڈیا )
گولڈ میڈل تو اس سے پہلے بھی دیئے جاتے تھے پہلی بار ایسا تو نہیں ہورہا
 
محمد وارث

لائبریرین
امیر قطر شیح تمیم بن حمد الثانی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں فرانس کے صدر میکرون اور فیفا کے چیئرمین گیانی انفانیتو کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کرکے 144 کروڑ روپے (2 کروڑ ڈالر) مالیت کے 18قیراط کا فیفا عالمی کپ 2022 جیتنے والے ٹورنامنٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے میسی کو دیا۔
اس خبر میں حساب کتاب بھی غلط ہے، 2 کروڑ ڈالر 144 کروڑ پاکستانی روپے نہیں بنتے بلکہ 2 کروڑ ڈالر تو ساڑھے چار ارب یعنی 450 کروڑ بنتے ہیں وہ بھی اسٹیٹ بینک کے ریٹ پر۔ اوپن مارکیٹ ریٹ پر یہ رقم 5 ارب سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چلو بہرحال اتنا تو ہمارا بھی کہنا بنتا ہے ۔۔۔کے فائنل اس ٹیم نے جیتا جسے سعودی عرب نے ہرایا تھا ۔۔۔:cool:
ایک واقعی یاد آیا ۔:)
جس دن سعودی ارجنٹینا کا یہ میچ تھا اس دن ساڑھے گیارہ بجے ہماری کمپنی میں ہاف ڈے کا اعلان کر دیا گیا تھا اور بارہ بجے چھٹی ہو گئی ۔شاید ایک بجے میچ شروع ہونا تھا ۔ مجھے اس رات کراچی کی پرواز کے لیے کچھ کام بھی کرنے تھے۔خیر ایسا اور کمپنیوں میں بھی ہوا ہو گا کیوں کہ بیس پچیس منٹ کے راستے میں ایسا ٹریفک بگڑا کہ گھنٹا دیڑھ گھنٹا لگ گیا ۔ میں ہمارے ساتھ کے دو تین دفتری ساتھیوں کو ڈراپ کرتا ہوا گھر پہنچتا ہوں ۔ اسی اثناء میں راستے میں موبائل پر ہی میچ لگا لیا گیا یا یاروں دوستوں میں ہو ہا ہونے لگی کیوں کہ چار و ناچار چار باتیں کرنے کے بجائے چار چوک سولہ باتیں کرنے کا موقع مل گیا ۔اور میچ کی صورت حال پر خوب معنی خیز رائے زنی ہونے لگی۔میں ڈرائیونگ پر تھا تو زیادہ میچ نہ دیکھ سکا لیکن باتوں میں سے ایک بات یہ سنی کہ سعودی چھے صفر سے ہارے گا :) ۔ یہ بات کہنےوالا ہماراایک سوڈانی ساتھی تھا ۔
ابھی میچ شروع ہوتے ہیں شاید پانچ دن منٹ میں ہی گزرے تھے کہ ارجنٹینا نے ایک ہدف داغ دیا ۔ اور وہی سوڈانی بولا دیکھتے جاؤ باقی پانچ !!! رات ہی کیوں کہ پرواز تھی اس لیے میں اس ساتھی کا تازہ تبصرہ نہ لے سکا ۔
خیر یوں ٹریفک کا بگڑنا ایک خوشگوار تجربہ بن گیا ۔
 
اکمل زیدی

ارجینٹا پر سٹہ لگایا ہو گا سوڈانی نے ۔ ۔ ۔ یا پھر کسی سعودی نے بٹہ لگایا ہوگا اسے ۔ ۔ ۔ :D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یا پھر کسی سعودی نے بٹہ لگایا ہوگا اسے ۔ ۔ ۔ :D
نہیں بھئی ایسی بات نہیں !!! :)
میرے برابر بیٹھے سعودی کولیگ سے اسی صبح کچھ میچ کے بارے میں بات ہوئی تھی تو اس نے اس قسم کے تاثرات کا (انگریزی میں ) اظہار کیا تھا کہ بس عزت سے ہار جائیں :)
 
Top