فوری جواب میں اضافی کنٹرول

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فوری جواب کے ایڈیٹر میں مزید کنٹرولز فراہم کر دیے ہیں جس میں سمائیلیز کا ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس بھی شامل ہے۔ شمشاد بھائی کی جانب سے اس کا مطالبہ تھا۔ نوٹ کریں کہ یہ اضافی کنٹرول فوری جواب کے ساتھ ساتھ فوری ایڈٹ اور سوشل گروپ کے پیغامات کے ایڈیٹر کے علاوہ بھی کچھ اور ایڈیٹرز میں دستیاب ہیں۔ اس فیچر پر اپنی آراء اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
زبردست۔
یعنی اب تحریر کو درمیان میں‌لانے اور اس کا سائز بڑھانے جیسے فیچرز کے لیے ایڈیٹر کو زحمت نہیں‌دینی پڑے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن انٹر نیٹ ایکسپلورر میں (آج کل اردو ویب اسی میں دیکھتا ہوں) میں ڈراپ ڈاؤن کوئی کام نہیں کر رہا۔ نہ فانٹ سائز اور کلر کا اور نہ سمائلیز کا۔
 
Top