فورم کی آر۔ایس۔ایس؟

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں اس فورم پر پیغامات پڑھنے کے آن لائن رہنا پڑتا ہے جبکہ ای۔میلز وہ آف لائن بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس سے میرے ذہن میں RSS کا خیال آیا ہے۔ اگر اس فورم کی RSS فیڈ مہیا ہو تو شاید اسے کسیی فیڈ ریڈر کی مدد سے بھی پڑھا جا سکتا ہو۔ اس سلسلے میں یہاں کچھ انفارمیشن بھی موجود ہے۔ RSS کے بارے میں میرا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ اگر اس فورم کے ممبران میں سے کوئی اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں تو بہت عنایت ہوگی۔ زکریا، قدیر، کیا خال ہے آپ کا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے، میں نے ابھی پوچھا ہی تھا زکریا نے کام بھی دکھا دیا۔ اب اعجاز اختر صاحب کا انتظار ہے وہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

زکریا، باقی لوگوں کو کیسے معلوم ہوگا RSS فیڈ کے متعلق۔ کیا مجھے فورم کے پیج پر اس کی نشاندہی کے لیے کوئی icon لنک شامل کرنا پڑے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا: مجھے امید ہے کہ آپ کی فراہم کی گئی مزید تفصیلات سے اور معلومات فراہم ہوں گی۔ میں نے ابھی FeedDemon استعمال کیا ہے۔ یہ Trial Version کی صورت میں مہیا ہے۔ دوسرے فیڈ ریڈر RSSReader اور SharpReader ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم انسٹال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے کرنے کا میرا موڈ نہیں بنتا۔ اگر آپ کو کوئی اچھا فری آر۔ایس۔ایس فیڈ ریڈر معلوم ہو تو اس کے بارے میں بتائیں۔

اس کے علاوہ کوئی طریقہ ایسا بھی بتائیں کہ اس RSS فیڈ پر کوئی سٹائل اپلائی ہوسکے تاکہ پیغامات کو صحیح طور پڑھا جا سکے۔ آپ پہلے ہی اردو سیارے کے سلسلے میں اس سے ملتا جلتا کام کر چکے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
موزیلا تھنڈر برڈ میرے پاس ہے تو، انسٹال کر کے دیکھوں گا۔ آج تو یہاں صبح سے نیٹ ہی نہیں آ رہا تھا۔ شاید سیلاب کی وجہ سے جو یہاں ہر جگہ ہے، مہاراشٹرا میں بھی، اگرچہ ناگپور علاقہ محفوظ ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
اچھا تو rss ریڈر! اچھا ہے! آ پ اسے استعمال کرے کیسا لگتا ہے
http://www.curiostudio.com

یونیکوڑد کی supportکے ساتھ ہے اور اس کا سائز بھی 800kbہے امید ہے پسند آئے گا۔ میں اسے ہی استعمال کرتا ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب صفدر: انفارمیشن کا بے حد شکریہ۔ میں نے ابھی اسے انسٹال کیا ہے اور مجھے بہت پسند آیا ہے۔

فیڈ ریڈر میں پیغامات پڑھتے ہوئے ایک حیران کن چیز یہ دیکھنے میں آئی کہ حاضرین محفل کے وہ دستخط جو کہ ان کے خطوط میں نمودار نہیں ہو رہے تھے، فیڈ ریڈر میں نظر آرہے تھے۔ دیکھتے ہیں کب یہ عقدہ مجھ پر کھلتا ہے۔ ایک مرتبہ پھر آپ کا شکریہ۔ زکریا کچھ مزید معلومات فراہم کرنا چاہ رہے تھے :?: :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
RSS کی گرافک

میں نے لگے ہاتھوں فورم کی ٹیمپلیٹ میں آر ایس ایس کا آئکون بھی شامل کر دیا ہے۔
 

شعیب

محفلین
شکریہ

شعیب صفدر تم نے زبردست لنک دیا ہے اور میں بھی اسے استعمال کرکے دیکھوں گا ۔ اور ہاں آپکی فوٹو کا فریم بھی اچھا ہے -
 

منہاجین

محفلین
رونا، ستانا اور سونا

ویسے اگر آپ ہم اناڑی لوگوں کو ذرا آر ایس ایس کے فوائد و نقصانات بارے کچھ بتا دیں تو کتنا اچھا ہو۔ اب دیکھیں نا آپ منتظمین لوگ بس آپس میں ہی گفت و شنید میں مصروف ہیں، اک نظرِ کرم ہماری طرف بھی ہو تو ہم آر ایس ایس بارے جہلِ مطلق سے رہائی پائیں۔ فی الحال تو نام دیکھتے ہی اس سے ایک معصوم بچے کا خیال سوجھا، جس کے پاس سارا سارا دن اور کوئی کام نہیں ہوتا، سوائے "رونے"، "ستانے" اور "سونے" کے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
رونا، ستانا اور سونا

منہاجین نے کہا:
نام دیکھتے ہی اس سے ایک معصوم بچے کا خیال سوجھا، جس کے پاس سارا سارا دن اور کوئی کام نہیں ہوتا، سوائے "رونے"، "ستانے" اور "سونے" کے۔
الفاظ کی اس قسم کی تشریح کافی دل چسپ ہے اس سے قبل آپ نےphpکے ساتھ بھی یہ ہی کیا تھا rss دراصل Really Simple Syndication
یا Rich Site Summary کا مخفف ہے اب ان دو مختلف الفاظ سے ناراض نہ ہو جانا کیوں کہ میں نے یہ دونوں ایک ساتھ ہی دیکھے ہیں ۔ یہ ایک xmlفارمیٹ پر بنیاد رکھنے والی فائل ہے۔مزید تفصیل یہاں ہے
http://www.oreillynet.com/topics/rss/rss

http://blogs.law.harvard.edu/tech/rssVersionHistory

اسے سب سے پہلے netscapeنے متعارف کروایا تھا :shock:
اسے پڑھنے کے واسطے rss reader درکار ہوتا ہے
 

زیک

مسافر
شعیب: مجھے تو فیڈ صحیح کام کرتی لگ رہی ہے۔ آپ کو فیڈ کے ساتھ کیا مسئلہ لگ رہا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
میرا تجربہ

میں نے گریٹ نیوز ریڈر اسنسٹال تو کر دیا ہے مگر کل دو گھنٹے تک آن لائن رہا اور اس میں میں نے اردو ویب کی چینل بھی جوڑ دی، مگر یہ تو کچھ دکھاتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ میری اس سلسلے میں معلومات کم ہے اس لئے مشکل ہو رہی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
جناب فیڈ نے مجھے بھی تنگ کیا تھا مگر اب زکریا نے مسئلہ حل کردیا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو بھی اب پریشانی نہیں ہو گی۔۔۔۔ :roll:
shrk.gif
 
Top