فورم اپگریڈ کے بعد کے مسائل!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی فورم اپگریڈ‌ کرنے کے بعد دوستان محفل کو مختلف قسم کے مسائل پیش آ رہے ہیں۔ ایک عجیب مسئلہ ذاتی پیغامات بھیجنے کے دوران سیکیورٹی ٹوکن کی ایرر کا ہے۔ میں اس کے بارے میں تحقیق کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے حل کے لیے مجھے کچھ دیر فورم کو پھر سے بند کرنا پڑے، لیکن اس مرتبہ یہ صرف چند منٹ کے لیے ہوگا۔ میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ فورم کی ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ کو وی بلیٹن کی ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ پر سیٹ‌ کر دوں اور اسے باقی یوزرز پر بھی فورس کر دوں۔ اس کے بعد میں web 2.0 سٹائلز میں پرابلم دور کر کے انہیں واپس فورم میں شامل کر دوں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وی بلیٹن کے ڈیفالٹ‌ سٹائل کو فورم کے ڈیفالٹ‌ سٹائل کے طور پر سیٹ کر دیا ہے اور اسے سب یوزرز کے لیے بھی فورس کر دیا ہے۔ فی الحال میں نے web 2.0 سٹائلز کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔ ان میں پرابلمز ٹھیک کرنے کے بعد انہیں فورم میں دوبارہ شامل کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں سیکیورٹی ٹوکن والے پرابلم کا بھی سراغ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ دراصل وی بلیٹن کے نئے ورژن میں کچھ سییکیورٹی فکس شامل کر دیے گئے ہیں جن کی وجہ سے کچھ پرانے ہیکس کارآمد نہیں رہے ہیں۔ ان میں ایک ذاتی پیغامات کے فوری جواب کا موڈ بھی تھا جسے میں نے ان انسٹال کر دیا ہے اور اس کے بعد مجھے ذاتی پیغات بھیجنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آ رہا ہے۔ میں جلد ہی اس موڈ کا اپڈیٹڈ ورژن فورم میں شامل کر دوں گا۔
 

ابوشامل

محفلین
لگ رہا ہے نبیل صاحب بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں، اب "تلاش" درست طریقے سے ہو رہی ہے۔ بہت شکریہ !
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیں جی ذاتی پیغامات کے لیے فوری جواب کی سہولت دوبارہ شامل کر دی گئی ہے اور بظاہر یہ ٹھیک بھی کام کر رہی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو ضرور بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو فونٹس کے نام شامل کر دیے گئے ہیں۔
میں نے ذیل کے فونٹس کے نام شامل کیے ہیں، اگر کوئی رہ گیا ہو تو بتا دیں:

Urdu Naskh Asiatype
Nafees Web Naskh
Nafees Naskh
Nafees Pakistani Naskh
Nafees Riqa
Nafees Tahreer Naskh
Taditional Arabic
Pak Nastaleeq
Urdu_Umad_Nastaliq
Urdu_Emad_Nastaliq
Scheherzade
Lateef
Farsi Simple Bold
Farsi Simple Outline
Diwani Bent
Diwani Simple
Diwani Simple Outline
 

arifkarim

معطل
اسکرولینگ بار پہلے پیج کے دائیں طرف تھا، اب بائیں طرف ہے۔ فانٹس میں محض ایک اردو عماد نستعلیق ہی کافی ہے، دوسرا اسکا ڈپپلیکیٹ ہے۔ جدید پوسٹس کی تعداد ظاہر نہیں ہو رہی۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
ویب 2.0 سٹائل میں ناظم کے اختیارات جیسے تھریڈ منتقل کرنا استعمال کرتے ہوئے ایرر آتا ہے سیکورٹی ٹوکن کا مگر ڈیفالٹ سٹائل میں سب ٹھیک ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زیک، ویب ٹو سٹائل اس وقت عام یوزر کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ میں انہیں ڈیلیٹ کرکے نئے سرے سے انسٹال کروں گا، لیکن فی الحال میں دوسرے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
" جواب " کو کلک کر کے پیغام لکھیں تو کئی ایک ٹیگ کام نہیں کر رہے، جیسے Blink, Glint, Glow وغیرہ، پیغام کو دائیں، بائیں یا درمیان میں کرنا بھی کام نہیں کر رہے، انگریزی فورم میں پیغامات دائیں طرف ہو گئے ہیں۔

میرے پاس محفل بہت سست ہو گئی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج صبح پوسٹ پیج میں فانٹ تو اردو نسخ ایشیا تھا۔ لیکن یہ فائر فاکس میں بھی کرسر پوزیشن درست دکھاتا تھا۔ پہلے محض انٹر نیٹ اکسپلورر میں کرسر کی نشست درست رہتی تھی۔ آج صبح یہ درستگی دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ لیکن اس وقت نبیل کے کچھ تبدیل کرنے کے باعث کرسر متن سے بھی آگے پہنچ جا رہا ہے !!! یہی نہیں۔ ابتدائی کچھ حروف پیچھے چھپ جا رہے ہیں۔ دو تین بار یوں ہوا کہ میں سمجھا کہ مجھ سے ٹائپ کرنے میں ایک آدھ حرف چھوٹ گیا ہے۔ اس کا اضافہ کیا تو پوسٹ ہونے کے بعد اب دو دو حروف نظر آنے لگے۔ جیسے ’کیا‘ پہلے ’یا‘ نظر آیا۔ پھر ’ک‘ کا اضافہ کیا تو پوسٹ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ’ککیا‘ برامد ہوا ہے!!
کیا یہ محض ف ف میں ہو رہا ہے؟
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی: انٹرنیٹ اکسپلورر 7 میں جب کسی پوسٹ کو قطیع و برید کرتا ہوں تو وہ پوسٹ سفید ہو جاتی ہے۔ اور تبدیلیاں‌ محفوظ نہیں ہوتیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ایک صفحے پر کتنے پیغام دیکھنا چاہتے ہیں، 10، 20، 30، 40
پہلے یہ آپشن تھا، اب نظر نہیں آ رہا۔
 
Top