فورم اپگریڈ کے بعد کے مسائل!

زیک

مسافر
مختلف صفحوں پر جانے کے لئے جو لنک صفحے کے اوپر اور نیچے ہیں ان میں‌"اولین" کے ساتھ حرف میں گڑبڑ ہے۔

« اولين

ویسے یہ مسئلہ صرف فائرفاکس 3 میں ہو رہا ہے۔
 

شکاری

محفلین
میں نے جب سے فائر فوکس اپڈیٹ کیا ہے اس وقت سے ہر پانچ منٹ بعد مجھے یہاں لاگ ان ہونا پڑرہا ہے۔
 

زیک

مسافر
شکاری لاگ‌ان کرتے ہوئے آپ نے "مجھے یاد رکھیے" کو سیلکٹ کیا ہوا ہے یا نہیں؟
 

بلال

محفلین
کیا کوئی منتظم اسی دھاگہ کی پوسٹ نمبر 33 دیکھنا پسند کرے گا۔۔۔ ہیڈر تو تبدیل ہو گیا ہے لیکن لاگ آؤٹ کا لنک ابھی تک سکرین سے باہر ہے اور سکرول بار بھی نہیں آ رہی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی جب سے محفل اپگریڈ ہوئی ہے مجھے محفل میں دو مسائل کا سامنا ہے اور ایک میرا مشورہ ہے قبول کرنا آپ کی مرضی ہے۔۔۔

61467381sy5.jpg


1:- جیسا کہ اوپر والی تصویر میں بائیں جانب "فوری روابط" والے لنک کے پاس سرخ دائرہ ہے وہاں سے Bar بائیں جانب سکرین سے باہر چلی جاتی ہے اور "لاگ آؤٹ" کا صرف "لا" اور تھوڑا سا "گ" بھی نظر آتا ہے یہ مسئلہ 600*800 ریزولوشن پر آ رہا ہے۔ جبکہ اس سے زیادہ پر نہیں آتا۔ کیونکہ میں زیادہ تر 600*800 ہی استعمال کرتا ہوں اس لئے سوچا کہ ہو سکتا ہے اور بھی دوست 600*800 ہی استعمال کرتے ہوں تو اس مسئلہ کے بارے میں بتا دوں۔۔۔
2:- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب کسی پوسٹ میں سے کچھ ٹیکسٹ سلیکٹ کرنی ہو۔ تو تھوڑا سا مسئلہ آتا ہے۔ نیچے والی تصویر کے دو حصے بنائے ہیں کہ مسئلہ آسانی سے سمجھا سکوں۔ جب کسی پوسٹ میں ٹیکسٹ سلیکٹ کرنے کے لئے کرسر سرخ دائرے والی جگہ پر ہو تو حصہ نمبر دو میں Selected Text جہاں سے شروع ہو رہی ہے وہاں سے ٹیکسٹ سلیکٹ ہونا شروع ہوتا ہے جبکہ کرسر ٹیکسٹ کے شروع پر ہے۔ اسی طرح جب کرسر سبز دائرے والی جگہ پر پہنچاتا ہے تو Selected Text کے آخر تک سلیکٹ ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔ آسان الفاظ میں مسئلہ یہ ہے کہ جہاں کرسر ہوتا ہے وہاں سے ٹیکسٹ سلیکٹ ہونا شروع نہیں ہوتی بلکہ تھوڑا آگے سے ہوتی ہے۔۔۔ یہ مسئلہ تب زیادہ مشکل شکل اختیار کرتا ہے جب کسی پوسٹ کے درمیان میں سے کچھ سلیکٹ کرنا ہو۔۔۔
دراصل میں لمبی پوسٹس کو کاپی کر کے موبائل میں محفوظ کر لیتا ہوں اور جہاں وقت ملے پڑھ لیتا ہوں۔ اس لئے میں اکثر پوسٹ کو سلیکٹ کر کے کاپی کرتا ہوں اور مجھے اس مسئلہ کی وجہ سے کافی الجھن ہوتی ہے۔ یہی فانٹ م س ورڈ میں اور بی بی سی اردو کی سائٹ پرکوئی ایسا مسئلہ نہیں بنا رہا۔۔۔

selectionproblemuc2.jpg


اس کے علاوہ مشورہ یہ ہے کہ اوپر والی تصویر میں جہاں سرخ رنگ کے نشانات ہیں وہاں اگر محفل کے پرانے طریقہ کی گرافکس ہو جائے تو اسی طرح دونوں اطراف میں تو محفل کی پوسٹ اور باقی اندرونی مواد ذرا نکھر کر نظر آئے گا۔۔۔ یعنی اگر اوپر اور دونوں اطراف میں گہرا رنگ ہو گا تو اندرونی ہلکا رنگ واضح ہو جائے گا۔۔۔

ہے کوئی ناظم اعلٰی جو ان کی شکایت پر کان دھرے؟
 

زیک

مسافر
بلال horizontal سکرول بار اور فائرفاکس کی کوئ دشمنی ہے۔

800 بائ 600 ریزولوشن پر کوشش کرتے ہیں کہ محفل صحیح نظر آئے۔ اس وقت کچھ زیادہ ہی چوڑی ہو گئ ہے۔
 
اس کا ایک حل یہ ہے کہ یوزر کنٹرول پینل سے لے کر لاگ آؤٹ تک کے روابط کی پٹی کو دہری کر دیں اور نصف کو ہیڈر کے اس سیکشن کے اوپر اور نصف کو نیچے کر دیں۔ اسطرح مزید روابط رکھنے کی گنجائش بھی نکل آئے گی۔ :)
 
Top