فورم اپگریڈ کے بعد کے مسائل!

الف عین

لائبریرین
یہ یہاں ہے نبیل اور شمشاد:
http://www.urduweb.org/mehfil/profile.php?do=editoptions
اور اب بھی یہ آپشن تو دستیاب ہے کہ 5، 10، 20، 30 یا 40 پیغامات دکھائے جائیں۔ میری آپشن 20 کی تو اب بھی کام کر رہی ہے۔ بس نفیس نسخ کی کام نہیں کر رہی۔ ہر بار تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اور پوسٹ پیج پر محض ایک ہی فانٹ نظر آ رہا ہے۔ ایشیا ٹائپ۔
 

الف عین

لائبریرین
اور نبیل اسی صفحے پر ’تاریخ‘ کو ’تایخ‘ لکھا گیا ہے۔ موضوع کو دکھانے کی آُشنز میں:
نقل کر رہا ہوں:
دکھائے جانے والے موضوعات کی معین کردہ تایخ آغاز
دکھائے جانے والے موضوعات کے مدت کا تعین کریں۔ آپ کی متعین کردہ مدت سے قدیم تر موضوعات نہیں دکھائے جائیں گے۔
دکھائے جانے والے موضوعات کی معین کردہ تایخ آغاز:
 

arifkarim

معطل
ایک بہت عجیب غریب مسئلہ یہ آرہا ہے کہ پوسٹنگ کے وقت ایڈوانسڈ کے باکس میں رائٹ 2 لفٹ اور لفٹ 2 رائٹ الیگمنٹ کے بٹنز ڈس ایبل ہیں!!! اسکرول بار فائرفوکس میں دائیں طرف اور انٹرنیت ایکسپلورر میں بائیں طرف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب نفیس نسخ والی آپشن سے آپ کی کیا مراد ہے؟
کیا آپ نفیس نسخ والے سٹائل کی بات کر رہے ہیں؟ فی الوقت میں نے صرف ڈیفالٹ‌ سٹائل کو فعال کیا ہوا ہے۔ باقی میں جلد ہی دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی مجھے مل گیا تھا اور میں نے پھر سے اپنے صفحے پر دس پیغامات کر لیے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی ایک تو صفحہ لوڈ ہونے میں دیر لگتی ہے، پھر جب پیغام پوسٹ کرتا ہوں تو مندرجہ ذیل پیغام آتا ہے :

(120 items remaining) Downloading picture http:\\localhost/vb370/images/gradients/gradient_thread.gif​

120 کی جگہ ہر دفعہ مختلف ہندسے ہوتے ہیں۔
 
شمشاد بھائی یہ پیغام اسٹیٹس بار (ذیلی پٹی) میں آتا ہے کیا؟

اگر ہاں تو آپ ایک بار اپنے سسٹم کی کوکیز اور کیشے وغیرہ کلیئر کر لیں۔ اس پیغام سے تو یہ لگتا ہے کہ براؤزر آپ کے سسٹم سے ہی کچھ امیجز تلاشنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ localhost کے بجائے کوئی web-URL ہونا چاہئے تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہیں یہ کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔؟:eek:
شمشاد بھائی نے جس یوآرایل کا ذکر کیا ہے وہ تو میرے کمپیوٹر پر وی بلیٹن کی لوکل انسٹالیشن کا ہے۔ :eek:
میں دیکھتا ہوں کہ یہ آخر کیا معاملہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اے لو۔۔
یہ تو واقعی سٹائلز میں گڑبڑ ہوئی ہوئی ہے۔ :eek:
میں اسے جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ :blush:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اسے ٹھیک کر دیا ہے۔ اب کم از کم لوکل ہوسٹ سے امیج ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ :hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائی۔ اب پیغام تو جلد ہی پوسٹ ہو جاتا ہے۔ لیکن صفحہ کھلنے میں ابھی بھی وقت لگتا ہے۔
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی جب سے محفل اپگریڈ ہوئی ہے مجھے محفل میں دو مسائل کا سامنا ہے اور ایک میرا مشورہ ہے قبول کرنا آپ کی مرضی ہے۔۔۔

61467381sy5.jpg


1:- جیسا کہ اوپر والی تصویر میں بائیں جانب "فوری روابط" والے لنک کے پاس سرخ دائرہ ہے وہاں سے Bar بائیں جانب سکرین سے باہر چلی جاتی ہے اور "لاگ آؤٹ" کا صرف "لا" اور تھوڑا سا "گ" بھی نظر آتا ہے یہ مسئلہ 600*800 ریزولوشن پر آ رہا ہے۔ جبکہ اس سے زیادہ پر نہیں آتا۔ کیونکہ میں زیادہ تر 600*800 ہی استعمال کرتا ہوں اس لئے سوچا کہ ہو سکتا ہے اور بھی دوست 600*800 ہی استعمال کرتے ہوں تو اس مسئلہ کے بارے میں بتا دوں۔۔۔
2:- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب کسی پوسٹ میں سے کچھ ٹیکسٹ سلیکٹ کرنی ہو۔ تو تھوڑا سا مسئلہ آتا ہے۔ نیچے والی تصویر کے دو حصے بنائے ہیں کہ مسئلہ آسانی سے سمجھا سکوں۔ جب کسی پوسٹ میں ٹیکسٹ سلیکٹ کرنے کے لئے کرسر سرخ دائرے والی جگہ پر ہو تو حصہ نمبر دو میں Selected Text جہاں سے شروع ہو رہی ہے وہاں سے ٹیکسٹ سلیکٹ ہونا شروع ہوتا ہے جبکہ کرسر ٹیکسٹ کے شروع پر ہے۔ اسی طرح جب کرسر سبز دائرے والی جگہ پر پہنچاتا ہے تو Selected Text کے آخر تک سلیکٹ ہو چکا ہوتا ہے۔۔۔ آسان الفاظ میں مسئلہ یہ ہے کہ جہاں کرسر ہوتا ہے وہاں سے ٹیکسٹ سلیکٹ ہونا شروع نہیں ہوتی بلکہ تھوڑا آگے سے ہوتی ہے۔۔۔ یہ مسئلہ تب زیادہ مشکل شکل اختیار کرتا ہے جب کسی پوسٹ کے درمیان میں سے کچھ سلیکٹ کرنا ہو۔۔۔
دراصل میں لمبی پوسٹس کو کاپی کر کے موبائل میں محفوظ کر لیتا ہوں اور جہاں وقت ملے پڑھ لیتا ہوں۔ اس لئے میں اکثر پوسٹ کو سلیکٹ کر کے کاپی کرتا ہوں اور مجھے اس مسئلہ کی وجہ سے کافی الجھن ہوتی ہے۔ یہی فانٹ م س ورڈ میں اور بی بی سی اردو کی سائٹ پرکوئی ایسا مسئلہ نہیں بنا رہا۔۔۔

selectionproblemuc2.jpg


اس کے علاوہ مشورہ یہ ہے کہ اوپر والی تصویر میں جہاں سرخ رنگ کے نشانات ہیں وہاں اگر محفل کے پرانے طریقہ کی گرافکس ہو جائے تو اسی طرح دونوں اطراف میں تو محفل کی پوسٹ اور باقی اندرونی مواد ذرا نکھر کر نظر آئے گا۔۔۔ یعنی اگر اوپر اور دونوں اطراف میں گہرا رنگ ہو گا تو اندرونی ہلکا رنگ واضح ہو جائے گا۔۔۔
 

زیک

مسافر
موڈ تبدیل کرنے کا آپشن رجسٹرڈ یوزرز کے لئے کام نہیں کر رہا۔ اسے نئی ورژن پر اپگریڈ کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے زکریا، میں نیا مُوڈ سسٹم انسٹال کر دیتا ہوں۔ لیکن اس سے پرانے مُوڈ ختم ہو جائیں گے۔ لوگوں کو دوبارہ سے موڈ بنانا پڑے گا۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
ایک بات یہاں ہی کہہ دوں اگر چہ یہ اپ گریڈ کی وجہ سے نہیں ہے، پہلے سے ہی ہے
اس صفحے پر جو کہ عام طور پر سب لوگوں کو مہیا ہوتا ہے یا کسی بھی فورم کے کسی موضوع پر جانے سے نیویگیشن میں بنیادی حد یہی ہوتا ہے،
اور یہ صفحہ جب تک آپ ٹائپ نہ کریں یا آپ نے بک مارک نہ بنا رکھا ہو، تو کسی کو آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا۔ اور اسی صفحے پر رہنمائے محفل ہے، اور ڈاؤن لوڈ کا بھی روابط۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر احباب کو ڈاؤن لوڈس نہیں ملتے جب تک کہ منتظمین لنک نہ دیں۔ رہنمائے محفل کو کم از کم فورم پی ایچ پی والے صفحے پر بھی کہیں نہ کہیں ہونا چاہئے۔ مطلب اس کا ربط، یا انڈیکس پی ایچ پی کا ربط۔
کم از کممجھے ایسا کوئی ربط نظر نہیں آ رہا۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو معذرت۔
 

شمشاد

لائبریرین
موضوع فورم کے اوزار میں ایک

ای صفحے کو ای میل کریں

لکھا ہوا ہے۔ جبکہ اس کو

اس صفحے کو ای میل کریں

کر دیں۔ یعنی کہ پہلے "ای" کو "اس" سے تبدیل کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
1) ای صفحے کو ای میل کریں۔

2) جواب کا بٹن دبا کر پیغام لکھیں تو کئی ایک ٹیگ کام نہیں کرتے، جیسے Glint وغیرہ۔

3) نیا موضوع شروع کریں تو بھی کئی ایک ٹیگ کام نہیں کر رہے، حتٰی کہ " وسطی صف بندی " بھی کام نہیں کرتا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
'موضوع کا جواب بھیجیں' کے صفحے پر'اضافی اختیارات' میں دوسرے متفرق آپشن میں عبارت کا "ر" غیرموجود ہے۔
'اسعباتمیں روابط کو خود کار انداز میں جانچیں'
 
Top