"فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

یاسر شاہ

محفلین
تلوّن مزاج ، ہرجائی وغیرہ اس مفہوم میں ادا ہوتےتو ہیں - باقی ہو بہو ' لفظ بلفظ ترجمہ تو "man power" کا بھی مردانہ قوّت ہے افرادی قوّت نہیں -:-(
 

شکیب

محفلین
فلرٹ (فعل)
تھیسارس
---------
دل لگی
عشق بازی
نظر بازی
دھوکے بازی
عشوہ گری
دروغیء محبت
پونڈی
ٹھرک
دل پشوری
جھوٹی محبت
محبت کا فریب
چکر بازی
چھیڑ چھاڑ
تلون مزاجی
ہرجائی پن
 

ابو ہاشم

محفلین
وہ امجد اسلام امجد یا کسی اور شاعر کا مصرع ہے نا

عشق کم عاشقی زیادہ تھی

یہاں عاشقی فلرٹ کے معنے میں استعمال ہوا لگتا ہے
 

ہادیہ

محفلین
فلرٹ (فعل)
تھیسارس
---------
دل لگی
عشق بازی
نظر بازی
دھوکے بازی
عشوہ گری
دروغیء محبت
پونڈی
ٹھرک
دل پشوری
جھوٹی محبت
محبت کا فریب
چکر بازی
چھیڑ چھاڑ
تلون مزاجی
ہرجائی پن
واہ۔۔۔اتنے معنی جاننے کے بعد تو آپ کے علم میں اچھا خاصہ اضافہ ہوجانا چاہیے۔ یا ابھی بھی کوئی تشنگی باقی ہے؟
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
فلرٹ کا مطلب تو فلٹر کرنا ہوتا ہے شاید! لیکن پتہ نہیں یہاں کیا کیا مطلب لئیے جارہے ہیں. :whistle:
آپ کی اس بات کاجواب بہت اچھا ہے اے خان صاحب۔ لیکن اس لیے نہیں لکھوں گی کیونکہ سب کو لگے گا میں بلاوجہ "جذباتی" ہورہی ہوں۔۔ مجھے افسوس ہورہا ۔۔۔۔جس لفظ نے زندگیاں برباد کی ہوں ۔ رشتوں کی تعظیم ختم کی ہو۔۔تقدس پامال کیا ہو۔۔ اس کا معنی تلاش کرنے کے بعد کیا کوئی حل مل جائے گا۔۔۔
خیر ہر انسان اپنی رائے رکھتا ہے۔۔۔
 
Top