ابن انشا فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں

literature

محفلین
منتقلی کی وجہ؟

السلام و علیکم

فرحت کیانی صاحب/صاحبہ

ابن انشاء کی یہ نظم کل رات کو میں نے پوسٹ کی تھی۔ مگر جب آج دیکھا تو یہ آپ کے نام منتقل ہو چکی ہے۔

آپ اس تبدیلی کی وجہ بتا سکتے/سکتی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام و علیکم

فرحت کیانی صاحب/صاحبہ

ابن انشاء کی یہ نظم کل رات کو میں نے پوسٹ کی تھی۔ مگر جب آج دیکھا تو یہ آپ کے نام منتقل ہو چکی ہے۔

آپ اس تبدیلی کی وجہ بتا سکتے/سکتی ہے۔

بھائی یہ نظم سب سے پہلے فرحت کیانی صاحبہ نے پوسٹ کی تھی۔ اور اس کے بعد اگر یہ نظم کوئی بھی دوبارہ پوسٹ کرتا ہے تو موڈریٹر ان سب دھاگوں کو یکجا کردیتے ہیں اور جس نے سب سے پہلے وہ نظم پوسٹ کی ہوتی ہے دھاگہ اسی شخص کے نام سے ہی نظر آتا ہے لیکن آپ کی وہ نظم ڈیلیٹ نہیں کی گئی بلکہ اسے پرانے دھاگے میں ضم کردیا گیا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں ان کو فرحت کیانی سے ہی جواب چاہیئے حالانکہ میں پچھلے مراسلے میں اس کا جواب دے چکا ہوں، حیرت ہے سوال پر سوال داغے جا رہے ہیں اور پڑھتے تک نہیں!
 
فرض کرو - ابن انشا

فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو
 
فاتح

لائبریرین
ابنِ انشا کی خوبصورت نظم شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ ثمینہ صاحبہ!
لیکن یہ نظم کافی عرصہ قبل فرحت کیانی صاحبہ محفل کی نذر کر چکی ہیں لہٰذا قاعدے کے مطابق ابھی کوئی منتظم ادھر آتا ہی ہو گا اس دھاگے کو گذشتہ سے پیوستہ کرنے:)
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7597

ویسے اس نظم کی شہرت کا گراف تو کافی بلندی پر پہنچ گیا ہے کہ اب تک چار مختلف احباب کی جانب سے مختلف اوقات میں ارسال کی گئی ہے۔:)
 
چلئے گزشتہ سے پیوستہ ہی سہی ، نظم بہرحال خوبصورت ہے۔ مقصد اس کو یادداشت میں تازہ کرنا تھا:)
 
مغزل

محفلین
ماشا اللہ بہت خوب انتخاب ہے ۔ واہ شکریہ فرحت بہنا، لٹریچر اور ثمینہ بہن ، بہت شکریہ
 
نیلم

محفلین
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو
فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں
فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو
فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو
ابن انشاء
 
عاطف بٹ

محفلین
فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو​

واہ، بہت ہی خوبصورت اور سدا بہار نظم ہے۔
شئیر کرنے کے لئے بہت شکریہ!
 
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہو، فرض کرو دیوانے ہو
فرض کرو یہ دونوں باتیں، جھوٹی ہوں افسانے ہوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا، جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی، آدھی ہم نے چھپائی ہو
فرض کرو تمہیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے میخانے ہوں
فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو
فرض کرو یہ جوگ بجوگ ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو
 
Top