ابن انشا فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں

فرحت کیانی

لائبریرین
خوبصورت شیئرنگ ہے فرحت۔
آپ نے تو کمال کر دیا یہ گائی ہوئی غزل ڈھونڈھ کر۔ جب سے ضبط نے لکھا تھا کہ یہ کسی نے گائی بھی ہے تو میں نے بھی اس کی تلاش شروع کر دی کی تھی لیکن ملی نہیں۔
دوبارہ شکریہ۔
بہت شکریہ :) میں نے ضبط کے بتانے پر تلاش شروع کی تھی اور سارا نیٹ چھان مارا تب جا کر ملی :)
 

عمر سیف

محفلین
ضبط مجھے سلامت علی خان کی آواز میں تو نہیں ملی لیکن چھایا گنگولی کی گائی ہوئی غزل مل گئی اتنی تلاش کے بعد۔۔
http://www.box.net/shared/j3k5tnxys7

چلیں کچھ تو ملا۔ میں تو تلاش نہیں کر سکا پر آپ نے ڈھونڈ نکالی۔ ڈاون لوڈ کرتا ہوں ویسے سلامت علی اور بیگم کی آواز میں بہت زبردست گائی گئی ہے۔۔ ایک شعر سلامت علی گاتے ہیں اور دوسرا ان کی بیگم۔ ٹی وی پہ سنی تھی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چھایا گنگولی نے بھی اچھی گائی ہے لیکن سلامت علی خان کی گائی ہوئی یقیناً زیادہ اچھی ہو گی کیونکہ وہ دونوں کمال کی غزل گاتے ہیں
 

ہما

محفلین
فرض کرو


فرض کرو ہم اہل وفا ہوں ، فرض کرو دیوانے ہوں

فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا ، جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی ، آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمہیں‌خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے میخانے ہوں


فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا ، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں‌سانس بھی ہم پر بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ ہم نے ڈھونگ کچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو

دیکھ میری جان کہہ گئے باہو، کون دلوں کی جانے “ہو“
بستی بستی صحرا صحرا، لاکھوں کریں‌دیوانے “ہو“

جوگی بھی جو نگر نگر میں‌مارے مارے پھرتے ہیں
کاسہ لئے بھبوت رمائے سب کے دوارے پھرتے ہیں

شاعر بھی جو میٹھی بانی بول من کو ہرتے ہیں
بنجارے جو اونچے داموں جی کے سودے کرتے ہیں

ان میں سچے موتی بھی ہیں ، ان میں کنکر پتھر بھی
ان میں اتھلے پانی بھی ہیں ، ان میں‌ گہرے ساگر بھی

گوری دیکھ کے آگے بڑھنا ، سب کا جھوٹا سچا ، ہو
ڈوبنے والی ڈوب گئ وہ گھڑا تھا جس کا کچا ، ہو

:):):):)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ارے حیرت ہے کہ وارث صاحب اور فاتح صاحب بھی اسے غزل کہہ رہے ہیں - :confused: میرے اچھے احباب یہ غزل نہیں نظم ہے اور اسکا عنوان ہے "فرض کرو" :)
 

literature

محفلین
فرض کرو ہم اہلٍ وفا ہوں ۔ ابن انشاء

فرض کرو ہم اہلِ وفاہوں، فرض کرو دیوانےہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا، جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کو ابھی اور ہو اتنی، آدھی ہم نے چھپائی ہو

فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈھے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانےہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پر بھاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ ما یا ہو



ابن انشاء
 

literature

محفلین
السلام و علیکم

فرحت کیانی صاحب،

ابن انشاء کی یہ غزل میں نے کل شام کو پوسٹ کی تھی مگر جب آج میں نے دیکھا تو یہ آپ کے نام کے ساتھ نظر آرہی ہے۔

کیا

آپ اسکی وجہ بتا سکتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وعلیکم السلام (فرحت کیانی صاحبہ کی طرف سے) :)

یہ کارگزاری فرحت کی نہیں بلکہ اس خاکسار کی ہے۔ محفل کی پالیسی کے مطابق اگر ایک تھریڈ ایک سے زائد بار پوسٹ ہو تو ان کو یکجا کر دیا جاتا ہے اور صرف اسی کا تھریڈ رہ جاتا ہے جس نے سب سے پہلے تھریڈ شروع کیا ہے!

اگر آپ تھریڈ کا مطالعہ کریں تو نوٹ کریں گے کہ یہ نظم تیسری بار پوسٹ ہوئی ہے!

ایک استدعا آپ سے یہ کہ 'پسندیدہ کلام' میں پوسٹ کرنے سے پہلے یہ بھی دیکھ لیں:

"براہِ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں"
 
Top