1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ابن انشا فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں

فرحت کیانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 21, 2007

  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں
    فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں

    فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
    فرض کرو ابھی اور ہو اتنی،آدھی ہم نے چھپائی ہو

    فرض کرو تمھیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
    فرض کرو یہ نین تمھارے سچ مچ کے میخانے ہوں

    فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا، جھوٹی پیت ہماری ہو
    فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پہ بھاری ہو

    فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو
    فرض کرو بس یہی حقیقت، باقی سب کچھ مایا ہو۔

    ۔۔۔ابنِ انشاء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 9
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,932
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوبصورت نظم ہے، زبردست۔

    انشا کی شاعری بھی کمال ہے، شیئر کرنے کیلیے بہت شکریہ آپ کا۔


    ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,719
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت خوب

    بہت خوب!
    یہ نظم مجھے 8 برس پیچھے لے گئی۔:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ وارث
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    :) بہت شکریہ
     
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,607
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    ززبردست۔ یہ کسی گلوکارہ نے گائی بھی خوب ہے نام یاد نہیں۔
     
  7. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    شکریہ اور اگر آپ کو یاد آ گیا کس نے گائی ہے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔۔
     
  8. قسیم حیدر

    قسیم حیدر محفلین

    مراسلے:
    367
    بہت خوب۔ انشا نے زبردست شاعری کی ہے
     
  9. shahzadafzal

    shahzadafzal محفلین

    مراسلے:
    150
    بیت زبردست غزل شئیر کی آپ نے!!!!!!
     
  10. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,057
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت اچھا کلام ہے انشاء جی کا ۔ ۔ ۔
     
  11. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,607
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    میرے خیال سے یہ سلامت علی خان صاحب مرحوم نے گائی ہے اپنی بیگم کے ساتھ مل کر۔ یہ وہی سلامت علی ہیں جنھوں نے
    " سُنا ہے۔۔ لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں" بھی گائی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    پسندیدگی کا بہت شکریہ :)
     
  13. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ :)
     
  14. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    ابنِ انشاء کا کلام واقعی بہت اچھا ہے :)
     
  15. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    اچھا سلامت علی خان اور عذرا سلامت نے گائی ہے ۔۔اب تو مجھے اس کو ڈھونڈنا ہی پڑے گا۔۔اور میری بے خبری کہ سلامت علی خان کی وفات کے بارے میں مجھے نہیں معلوم تھا۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون
     
  16. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,607
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    اُن کو گزرے تو عرصہ ہوگیا۔ آپ کو ملے تو ربط یہاں پوسٹ کر دینا۔
     
  17. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بے خبری اسی کو کہتے ہیں شاید۔۔:)
    کیوں نہیں۔۔بس کہیں سے مل جائے سہی
     
  18. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,607
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    آپ بھی تلاش کریں میں بھی کر رہا ہوں۔
     
  19. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    ضبط مجھے سلامت علی خان کی آواز میں تو نہیں ملی لیکن چھایا گنگولی کی گائی ہوئی غزل مل گئی اتنی تلاش کے بعد۔۔
    http://www.box.net/shared/j3k5tnxys7
     
    • زبردست زبردست × 1
  20. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,719
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    خوبصورت شیئرنگ ہے فرحت۔
    آپ نے تو کمال کر دیا یہ گائی ہوئی غزل ڈھونڈھ کر۔ جب سے ضبط نے لکھا تھا کہ یہ کسی نے گائی بھی ہے تو میں نے بھی اس کی تلاش شروع کر دی کی تھی لیکن ملی نہیں۔
    دوبارہ شکریہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر