فانی فانی شوکت علی خاں فانؔی بدایونی ::::: وہ جی گیا جو عِشق میں جی سے گُزر گیا :::::: Fani Badayuni

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 2, 2017

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm


    [​IMG]
    غزل
    وہ جی گیا جو عِشق میں جی سے گُزر گیا
    عیسیٰ کو ہو نَوِید کہ بیمار مر گیا

    آزاد کُچھ ہُوئے ہیں اَسِیرانِ زندگی
    یعنی جمالِ یار کا صدقہ اُتر گیا

    دُنیا میں حالِ آمد و رفتِ بَشر نہ پُوچھ
    بے اختیار آ کے رہا ، بے خبر گیا

    شاید کہ شام ِہجر کے مارے بھی جی اُٹھیں
    صُبحِ بہار ِحشر کا چہرہ اُتر گیا

    آیا کہ دِل گیا ،کوئی پُوچھے تو کیا کہوُں؟
    یہ جانتا ہُوں دِل اِدھر آیا اُدھر گیا

    مَیں نے دِیا کہ تم نے لِیا دِل، تمھیں کہو!
    تم دِل میں پہلے آئے، کہ دِل پیشتر گیا

    ہاں سچ تو ہے شِکا یَت ِزخمِ جِگر غلط
    دِل سے گُزر کے تِیر تمھارا کِدھر گیا

    دِل کا عِلاج کیجیے اب، یا نہ کیجیے!
    اپنا جو کام تھا وہ غم ِیار کر گیا

    کیا کہیے اپنی گرم رَوَی ہائے شوق کو
    کُچھ دُور میرے ساتھ مِرا راہبر گیا

    فانیؔ کی ذات سے غمِ ہستی کی تھی نمُود
    شِیرازہ آج دفتر ِغم کا بِکھر گیا

    فانؔی بدایونی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    مَیں نے دِیا کہ تم نے لِیا دِل، تمھیں کہو!
    تم دِل میں پہلے آئے، کہ دِل پیشتر گیا

    اعلیٰ انتخاب۔۔ واہ کیا بات ہے۔۔ شکریہ شاہ جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہترین انتخاب۔ماشاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    عمدہ جناب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر