غزل ۔ ٹوٹے ہوئے دیے کو سنسان شب میں رکھا ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
احمد یہ آپ مجھے تو نہیں کہہ رہے نا؟:thinking:
اور
آپ کو میری 'آمد' والی ٹوکری کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟:shock::shock::shock:

ہمیں تو نہیں معلوم کہ آپ کے ہاں بھی "آمد" ہوتی ہے۔ :p

ہاں مصروف لوگوں کی مصروفیات کا اندازہ تو کوئی بھی لگا سکتا ہے۔ :) :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مفلس کی چھت کے نیچے کمھلا گئے ہیں بچّے
پھولوں کو لا کے کس نے چشمِ غضب میں رکھا

پروردگار نے تو تقویٰ کی بات کی تھی
تم نے فضیلتوں کو نام و نسب میں رکھا

بس دل کی انجمن ہے ، یادوں کے نسترن ہیں
اب اور کیا ہے باقی ، اس جاں بہ لب میں رکھا

احمدؔ میں بات دل کی کہتا تو کس سے کہتا
نغمہ سکوت کا تھا شور و شغب میں رکھا

واہہہہہہہہہہہہ
بہت سی دعائیں
بہت سی داد

لاجواب تخلیق ہمیشہ کی طرح
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد یہ آپ مجھے تو نہیں کہہ رہے نا؟:thinking:
اور
آپ کو میری 'آمد' والی ٹوکری کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟:shock::shock::shock:
پریشانی کا اظہار تو یوں کیا ہے جیسے آمد کا د اضافی ہو۔۔۔ اور احمد بھائی نے کچھ مانگ لیے ہوں کہ اکیلی پیٹی کھا کر کیا کریں گی۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:) :)

بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ہیں۔

فرصت نہیں ہے تو کچھ نہیں کریں گے۔(اچھا اب جب کچھ نہیں کرتے تب بھی فرصت نہیں ہوتی۔ کمال ہے۔) :) :)

سب کچھ "آمد" والی ٹوکری میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ :) :)
ذیلی نسخے کی روشنی میں ایسی پوسٹس بھی شئیر کرتے رہا کریں۔۔۔۔ :p
یہ پوسٹ بھی انتہائی معلوماتی۔ زبردست۔ احمد آپ ایسی پوسٹس شیئر کرتے رہا کریں۔ (y)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مصروف ہیں اس لئے "ٹائم" نہیں ہے نین بھائی کے پاس۔ ورنہ "مشینیں" تو کافی ہیں، سارا دن کنفیگریشن ہی کرتے رہتے ہیں۔ :) :p
مصروف کے پاس تو بہت سے کام کرنے کا ٹائم ہوتا ہے۔۔۔ یہ تو ویلے لوگوں کے پاس وقت نہیں ہوتا۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ فلک شیر بھائی ۔

آج کل کہاں ہیں آپ؟ فیس بک پر زیادہ دل لگنے لگا کیا؟
آپ سے کوئی بات چھپی ہے احمد بھائی؟ :)
یہ دل لگنے کا کیا چکر ہے۔۔۔۔ مجھے چیمہ صاحب کی مصروفیات پر کافی عرصہ سے شبہ تھا۔۔۔ :p
 
Top