غزل ۔ اک عجب ہی سلسلہ تھا،میں نہ تھا ۔ محمد احمدؔ

عندلیب

محفلین
وہ جو اک گم کردہ رہ تھا دشت میں
وہ تو میرا رہنما تھا، میں نہ تھا
واہ بہت خوب احمد بھائی !:)
 

x boy

محفلین
واہ۔۔۔۔!

آپ اور شاعری کے دھاگے میں۔ :)

بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔ :)

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
پرانے زمانے کا ایک گانا تھا جس کو شاہد ناہید نامی سنگر نے گایا تھا
بہت شکریہ شاعری کا شوق اس وقت اٹھتا ہے جن سے ہماری جان پہچان ہے
وہ لکھے یا کہے، ورنہ ہم ویسے ہی سہی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پھر کُھلا میں دونوں کے مابین ہوں
اِک ذرا سا فاصلہ تھا ، میں نہ تھا

وہ جو اک گم کردہ رہ تھا دشت میں
وہ تو میرا رہنما تھا، میں نہ تھا

یہ کہانی تھی، مگر میری نہ تھی
وہ جو مردِ ماجرا تھا، میں نہ تھا

خُود سے مل کر بُجھ گیا تھا میں تو کل
دیپ جو شب بھر جلا تھا، میں نہ تھا

واہ احمد بھائی۔۔۔۔ بہت ہی لاجواب غزل ہے۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ خوبصورت
 
Top