غزل: قدر میں ہیں، نہ ہی قضا میں ہیں

یاسر شاہ

محفلین
ان شاء اللہ ! آگے کوشش کروں گا کہ موٹیویشنل غزلیں کم لکھوں۔ :) :)
بھائی احمد موٹیویشن سے مت رکیے گا۔بات یہاں ہو رہی ہے یہ کرو وہ نہ کرو (dos and donts)کے ہدایت نامے کی وہ بھی پوری غزلوں میں۔

بات یہ ہے احمد بھائی غالب کو اپنے دوستوں سے گلہ تھا :

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غمگسار ہوتا

مجھے بھی اسی بحر میں گلہ ہے:

مرے دوستو عزیزو نرے مشورے ہی مت دو
کوئی وصل کی ہو صورت کوئی بیاہ کا مہورت
 
Top