1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

بہادر شاہ ظفر غزل۔ بہادر شاہ ظفر۔ جا کہیو ان سے نسیم سحر، میرا چین گیا میری نیند گئی

جیہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 22, 2010

  1. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    غزل
    بہادر شاہ ظفر

    جا کہیو ان سے نسیمِ سحر! میرا چین گیا، میری نیند گئی
    تمہیں میری، نہ مجھ کو تمہاری خبر، میرا چین گیا، میری نیند گئی

    نہ حرم میں تمہارے یار پتہ نہ سراغ دیر میں ہے ملتا
    کہاں جا کے میں جاؤں کدھر ، میرا چین گیا میری نیند گئی

    اے بادشہِ خوبانِ جہاں! تیری موہنی صورت پہ قربان
    کی میں نے جو تیری جبیں پہ نظر، میرا چین گیا، میری نیند گئی

    ہوئی بادِ بہاری چمن میں عیاں، گل بوٹے پہ باقی رہی نہ فضا
    میری شاخِ امید نہ لائی ثمر، میرا چین گیا میری نیند گئی

    اے برقِ تجلی ! بہرِ خدا، نہ جلا مجھے عشق میں شمع سا
    میری زیست ہے مثلِ چراغِ سحر، میرا چین گیا میری نیند گئی

    کہتا تھا یہی رو رو کے ظفر، میری آہِ رسا کا ہوا نہ اثر
    تیرے ہجر میں موت نہ آئی ابھی، میرا چین گیا میری نیند گئی ​


    یہی غزل حبیب ولی محمد کے آواز میں سنیں

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    عمدہ غزل ہے۔ شکریہ جویریہ! میرے خیال میں
    گل بوٹے پہ باقی نہ رہی فضا
    اور
    میری آہِ رسا کا نہ ہوا اثر
    ہونا چاہیے۔ ہو سکے تو اسے دیکھ لیجیے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب۔۔۔۔!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ فرخ غزل پسند کرنے کا۔

    یہ غزل میں نے کتاب سے دیکھ کرنہیں لکھی۔ یو ٹیوب پر سنی تو پسند آگئی۔ گوگل کرنے پر ایک جگہ تصویری شکل میں مل گئی اس کو دیکھ کر ٹائپ کیا۔ اور سن کر پروف ریڈنگ کی۔ دونوں ہی جگہوں پر دونوں مصرے وہی ہیں جیسے کہ میں نے ٹائپ کئے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ احمد بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold

    بہت شکریہ جویریہ۔ یہ غزل اب مجھے ہی کسی وقت کلیاتِ ظفر میں سے دیکھ کر مکمل کرنا پڑے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    واہ واہ بہت ہی عمدہ جی ۔۔ خوب انتخاب ہے۔۔ خوش رہیں۔۔
     
  8. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ۔ آپ سے یہی توقع ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ بھائی کاشفی۔ آپ کے ہی نقش قدم پر چل رہی ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    میرا نقشِ قدم مبارک کدھر سے مل گیا آپ کو۔۔؟
     
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ جیہ، بہادر شاہ ظفر کی سدا بہار غزل شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,399
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب انتخاب :)
    یہ غزل میں نے پہلی دفعہ پڑھی لطف آیا پڑھ کر
    شراکت کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    تھینک یو بھیا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    حبیب ولی محمد کی آواز میں نیا لنک

     

اس صفحے کی تشہیر