غالب کے اڑیں گے پُرزے

فاخرہ بھی نظر نہیں آتی
بازغہ بھی اِدھر نہیں آتی

اس کی منگنی تو ہم نے تڑ وادی
"نیند کیوں رات بھر نہیں آتی"

پہلے سیٹی پہ ہی وہ آجاتی
"اب کسی بات پر نہیں آتی"

اس کی شادی کی ہم کو دعوت تھی
"پر طبیعت ادھر نہیں آتی"

اس کے گوڈے ہیں میری گردن پر
"میری آواز گر نہیں آتی"

سڑ گیا بیٹھ کر میں توّے پر
بُو تجھے چارہ گر نہیں آتی؟

تیرا ابا کھڑا ہے رستے میں
کچھ تمہاری خبر نہیں آتی

تیری کزن بنی مری دشمن
موت اس کو مگر نہیں آتی

خط صبا کا پھڑا دیا گل کو
شرم تم کو مگر نہیں آتی


(فی البدیہہ عرض کر رہا ہوں، غلطیوں کو درگزر فرمائیے گا)
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست راجا بھائی۔

اپنے لیے ایک گوشہ محفوظ کروا لیں۔ تاکہ دیوان اکٹھا ہونے میں دشواری نہ ہو۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فاخرہ بھی نظر نہیں آتی
بازغہ بھی اِدھر نہیں آتی

اس کی منگنی تو ہم نے تڑ وادی
"نیند کیوں رات بھر نہیں آتی"

پہلے سیٹی پہ ہی وہ آجاتی
"اب کسی بات پر نہیں آتی"

اس کی شادی کی ہم کو دعوت تھی
"پر طبیعت ادھر نہیں آتی"

اس کے گوڈے ہیں میری گردن پر
"میری آواز گر نہیں آتی"

سڑ گیا بیٹھ کر میں توّے پر
بُو تجھے چارہ گر نہیں آتی؟

تیرا ابا کھڑا ہے رستے میں
کچھ تمہاری خبر نہیں آتی

تیری کزن بنی مری دشمن
موت اس کو مگر نہیں آتی

خط صبا کا پھڑا دیا گل کو
شرم تم کو مگر نہیں آتی


(فی البدی عرض کر رہا ہوں، غلطیوں کو درگزر فرمائیے گا)

یہ غزل کافی دل کو لگی ہے۔
دل سے جو آہ نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

ہاہاہا
بہت خوب، زبردست
مزہ آ گیا۔
 
شمشاد بھیا! حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ، اسی وقت مصرعے بنا رہا تھا اور ٹائیپنگ کر رہا تھا، تھوڑا ڈر بھی لگ رہا تھا ک کہیں آپ دوستوں کو پسند نہ آئی تو؟
پر "موبینگو خوش ہوا"
گوشہ محفوظ کروانے کے بارے میں معلومات نہیں ہے، آپ ہی رہنمائی فرما دیں۔
 
واہ جی واہ، محترم محمد خلیل الرحمٰن بھیا نے تعریف کردی تو مجھے یقین ہو گیا کہ پیروڈی واقعی اچھی کہی ہے، شکریہ خلیل بھیا
 
غزل گوئی نے راجا کردیا بدنام لیکن!
مری غزلوں کے پیچھے سانحہ کوئی نہیں ہے

اور اس طرح کا سانحہ تو بلکل نہیں ہے بلال بھائی
(بلکہ بلنڈرز ہیں) :)
 

الف عین

لائبریرین
دوہری مبارکباد۔ خلیل اور راجا دونوں کے لئے!!
لیکن ایک مشورہ خلیل میاں کے لئے۔ بھئی یہ سیاست یا بقول شمشاد سیاہ ست پر منحصر شاعری بے حد مقامی اور وقتی چیزیں ہوتی ہیں، ان کا دیر پا اثر نہیں ہوتا۔ محض آج کے لئے تو واہ واہ سمیٹی جا سکتی ہے، لیکن کل کلاں کو جب یہ دور نہیں ہو گا، رب اس کو لوگ سمجھ بھی نہیں پائیں گے۔ اس قسم کی پیروڈی سے بچیں تاکہ ادب آفاقی ثابت ہو۔
 
ایسا کیوں خلیل بھائی کہ اپنی بھی خبر نہیں رہتی؟
لڑکیاں، لڑکیاں، لڑکیاں
ایک مشورہ خلیل میاں کے لئے۔ بھئی یہ سیاست یا بقول شمشاد سیاہ ست پر منحصر شاعری بے حد مقامی اور وقتی چیزیں ہوتی ہیں، ان کا دیر پا اثر نہیں ہوتا۔ محض آج کے لئے تو واہ واہ سمیٹی جا سکتی ہے، لیکن کل کلاں کو جب یہ دور نہیں ہو گا، رب اس کو لوگ سمجھ بھی نہیں پائیں گے۔ اس قسم کی پیروڈی سے بچیں تاکہ ادب آفاقی ثابت ہو۔
33۔ مشورہ سر آنکھوں پر استادِ محترم الف عین ، لیجیے پیشِ خدمت ہے ایک غیر سیاسی پیروڈی


غزل​
محمد خلیل الرحمٰن​
کوئی لڑکی اِدھر نہیں آتی​
’کوئی صورت نظر نہیں آتی‘​
ہر گلی سے حسیں نکلتے ہیں​
کوئی بھی میرے گھر نہیں آتی​
اُس کی خاطر ہوا ہوں میں زخمی​
بن کے وہ چارہ گر نہیں آتی​
لڑکیاں روز ہی بھٹکتی ہیں​
کوئی بھی اِس ڈگر نہیں آتی​
ایک بار آگئی تھی غلطی سے​
اب وہ بارِ دِگر نہیں آتی​
مرتے ہیں آرزو میں اُس کی ہی​
وہ جو آتی ہے پر نہیں آتی​
ہے کچھ ایسی ہی بات وہ چُپ ہے​
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی​
تذکرے لڑکیوں کے کرتے ہو​
شرم تم کو مگر نہیں آتی​
 

شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی بھابھی صاحبہ کے ہوتے ہوئے کوئی کیسے گھر آئے گی۔

کدی تے پیکے جا نی بیگم

کے بعد کچھ امید کی جا سکتی ہے۔ لیکن اپنی ذمہ داری پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھیا! حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ، اسی وقت مصرعے بنا رہا تھا اور ٹائیپنگ کر رہا تھا، تھوڑا ڈر بھی لگ رہا تھا ک کہیں آپ دوستوں کو پسند نہ آئی تو؟
پر "موبینگو خوش ہوا"
گوشہ محفوظ کروانے کے بارے میں معلومات نہیں ہے، آپ ہی رہنمائی فرما دیں۔
امجد بھائی میرا مطلب ہے کہیں بھی ایک دھاگہ کھول کر اپنا کلام اسی میں پوسٹ کرتے جائیں۔
 
Top