غائب اراکین یا تائب اراکین

آج اپنی اس قابلیت کا پتا چل گیا کہ ہم میں ایک اچھا سیاست دان بننے کے جراثیم موجود ہیں۔۔۔
ویسے ہم نے کون سا بیان دیا ہے جو آخرکار غلط ثابت ہوا؟؟؟
آپ نے بتایا تھا کہ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں پر سیما بہن بتارہی ہیں کے آپ کراچی میں رہتے ہیں
 
آہ!!!
ایک تھا تابش ۔۔۔
ادارت کھا گئی مدیر کیسے کیسے!!!
میں ادھر ہی ہوتا ہوں آپ کے آس پاس۔ :)
مصروفیات کی سبب کچھ غیر فعالیت ہے۔

جولائی کے آخری تقریباً 2 ہفتے کراچی میں گزریں گے ان شاء اللہ۔ امید ہے کہ بالمشافہ ملاقات کی سبیل ہو سکے گی۔
 

سید عمران

محفلین
میں ادھر ہی ہوتا ہوں آپ کے آس پاس۔ :)
مصروفیات کی سبب کچھ غیر فعالیت ہے۔

جولائی کے آخری تقریباً 2 ہفتے کراچی میں گزریں گے ان شاء اللہ۔ امید ہے کہ بالمشافہ ملاقات کی سبیل ہو سکے گی۔
ان شاء اللہ ضرور۔۔۔
ہم عالم بے چینی و خودی میں از خود سوموٹو ایکشن کے تحت کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر رہے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
اس کا تو فیشن چل رہا ہے ہمارے ملک میں😊
مطلب یہ کہ ہم تابش بھائی کو مدعو کریں گے ان شاء اللہ۔۔۔
کوئی آئے یا نہ آئے ہم اکیلے خود اپنی ذات میں انجمن ہیں!!!
انجمن کے نام سے دھیان بھٹکانے کی کوئی ضرورت نہیں!!!
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مطلب یہ کہ ہم تابش بھائی کو مدعو کریں گے ان شاء اللہ۔۔۔
کوئی آئے یا نہ آئے ہم اکیلے خود اپنی ذایت میں انجمن ہیں!!!
انجمن کے نام سے دھیان بھٹکانے کی کوئی ضرورت نہیں!!!
ایک تو آپ کی سرگوشیاں بھی نا۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد تابش صدیقی آپ اپنا شیڈول بتادیں کہ کراچی محفلین کو کس دن ملاقات کا وقت دیں گے؟؟؟
وہاں کا شیڈول تو میزبانوں کے کنٹرول میں ہو گا۔ البتہ پہلے ویک میں ایک فنکشن کی وجہ سے مشکل ہو گا۔ غالباً ویک اینڈ (23،24) پر ناشتے کا وقت نکالا جا سکے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین

سید عمران

محفلین
آپ نے بتایا تھا کہ میں سعودی عرب میں مقیم ہوں پر سیما بہن بتارہی ہیں کے آپ کراچی میں رہتے ہیں
یہ تو بہت غلط بات کردی سیما بہن نے۔۔۔
اس جرم کے جرمانے کے طور ہماری جانب سے سیما بہن کے گھر آپ کی نہاری کی دعوت!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ہم اپنی غلطی کا جرمانہ بھر تو رہے ہیں کہ یہ دعوت ہماری طرف سے ہوگی۔۔۔
بس گھر آپ کی سیما بہن کا ہوگا۔۔۔
لیکن اگر آپ کو ہمارے گھر آنا ہے تو آجائیں سعودیہ!!!
جیتے رہیے اللہ ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے بیٹھے کچھ فکروں میں بے ساختہ ہنسا دیا ۔یہ بھی آپکی نیکی میں شمار ہے یہ قدیر بھیا تو بس کیا کہیں 🤩🤩🤩🤩🤩
 
Top