مبارکباد عید الاضحیٰ مبارک ہو

تمام احباب کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے قرب و جوار میں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں، ان کو اپنے ساتھ شریک کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں قربانی کی روح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

معاشرے سے معدوم ہوتے اخلاقیات میں سے ایک بےلوثی ہے۔ اور یہ صفت اتنی نایاب ہو چکی ہے کہ اگر کوئی بے لوثی سے کام کرنا بھی چاہے تو ہم لوگ یقین نہیں کرتے۔
اور اگر یقین بھی کر لیں تو اس کو سمجھائیں گے کہ بغیر ذاتی دنیاوی مفاد کے کوئی کام کرنا بے وقوفی ہے۔

آئیے! قربانی کے اس تہوار عید الاضحیٰ پر عزم کیجیے کہ اپنی استطاعت اور صلاحیت کے مطابق کچھ نہ کچھ کسی دنیاوی غرض سے بے پروا ہو کر، صرف اخروی فلاح اور اللہ کی رضا کے لیے بھی کرنا ہے۔

جن احباب کی آج عید تھی اور جن کی کل عید ہے، سب کو عید مبارک۔
:eid1::eid:
 

ہادیہ

محفلین
giphy.gif
 

فاخر رضا

محفلین
Salam
آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بھی عید مبارک. کاش آج ہم اپنی نفسانی خواہشات کو اللہ کی رضا کے لئے قربان کردیں. خدا تمام مسلمانوں کی قربانیاں قبول فرمائے اور اس سال حج کو محفوظ رکھے آمین
 

یوسف سلطان

محفلین
آئیے! قربانی کے اس تہوار عید الاضحیٰ پر عزم کیجیے کہ اپنی استطاعت اور صلاحیت کے مطابق کچھ نہ کچھ کسی دنیاوی غرض سے بے پروا ہو کر، صرف اخروی فلاح اور اللہ کی رضا کے لیے بھی کرنا ہے
ان شاءاللہ عزوجل
جن احباب کی آج عید تھی اور جن کی کل عید ہے، سب کو عید مبارک۔
:eid1:
خیر مبارک آپ کو بھی مبارک ہو۔
 

عظیم

محفلین
السلام علیکم ۔
میری طرف سے بھی تمام محفلینس کو عید مبارک ۔
اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔ آمین
 
Top