مبارکباد عیدالفطر 2010 مبارک

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاکرالقادری

لائبریرین
ماہ رمضان گزر گیا اور عید رمضان کی آمد ہے اس موقع پر القلم کی جانب سے تمام اراکینِ محفل کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک


eads.jpg





عید سعید کے خوشیوں میں اپنے ارد گرد کے مستحقین کا خیال رکھیے گا
 

الف عین

لائبریرین
تاج نستعلیق میں عید مبارک۔۔۔ کیا نستعلیق انداز ہے!!
میری جانب سے بھی سب ارکان محفل کو عید مبارک۔ اگرچہ آج تو چاند نہیں دیکھا گیا ہے۔

یہ دبے پاؤں آتی ہوئی عید
خوشیوں کی سوغات لاتی ہوئی عید
سب بھول گیا، کچھ یاد نہیں
یاد نہیں کہ۔۔۔۔۔
دھوپ اور پسینے کی اپنی بھی آزمائش ہوتی ہے
یاد نہیں کہ۔۔۔۔۔
نفرتوں کی کوئی زبان کوئی تاریخ نہیں ہوتی
یاد نہیں کہ۔۔۔۔۔
ہماری معصوم دنیا آتش فشاں کے دہانے پر کھڑی ہے
کوئی لپکتا سا شعلہ بڑھ رہا ہے تیز رفتار سے ہماری طرف
یاد نہیں کہ۔۔۔۔۔
سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ یہ دنیا خدا کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔
یاد نہیں کہ۔۔۔۔۔
کامن ویلتھ کھیلوں کے بہانے غریبوں کی قبریں کھودی جا رہی ہیں

۔۔۔
ابھی صرف دبے پاؤں عید کا آنا یاد ہے
کم نہیں ہے یہ تھوڑی سی خوشی
ایک دن۔۔ بس ایک دن
سب بھول جائیں ہم
اور صرف ان خوشیوں کو اپنا بنا لیں۔

عید مبارک
(الفاظ میرے نہیں، افسانہ نگار مشرف عالم ذوقی کے ہیں۔ ان کی ای میل سے نقل)
 

dxbgraphics

محفلین
دبئی میں کل ہی اعلان ہوگیا تھا کہ بروز جمعہ عید الفطر ہے۔
میری طرف سے بھی تمام مسلمانوں کو عید الفطر مبارک ہو۔
eidmubarak.jpg

اللہ اسلام ، پاکستان کی حفاظت کرے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی دکھی انسانیت ہے اس کو خیر ، برکت ، عافیت، ہدایت ، عزت ، تندرستی اور صحت سے نوازے۔
سیلاب زدگان کے لئے سب دوست احباب سے گذارش ہے کہ خصوصی دعائیں کریں۔
 

زینب

محفلین
سلامممممممممممممممممممم

دہشت گردی۔بم دھماکوں،خود کش حملوں،ریموٹ کنٹرول دھماکوں،زلزلے۔سیلاب۔۔۔اور آخر میں غربت اور مہنگائی سے بچ جانے والے تمام ڈھیٹ پاکستانیوں کو عید مبارک:grin:
 

کاشفی

محفلین
میری جانب سے بھی سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو۔اور میری عیدی ادھار ہے۔

میری جانب سے بھی سب کو اور فرحان بھائی آپ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک قبول ہو۔۔ گھر میں موجود اور آنے والے تمام مہمان بچوں کو میری طرف سے عیدی دے دیجئے گا۔۔جزاک اللہ

ڈبے میں ڈبا ، ڈبے میں کیک
میر ا بھائی کڑوڑوں میں ایک

عید مبارک
 

رانا

محفلین
آپ سب کی پرزور اصرار سے دی گئی عید مبارک مابدولت نے قبول کرلی۔ اب میری طرف سے بھی آپ سب کو بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت ہہت بہت عید مبارک۔

اتنی بہت ساری اس لئے دی ہے کہ مجھے گرافکس نہیں آتی ورنہ بڑے خوشنما انداز میں مبارک دینے کو دل کر رہا تھا سوچا اس طرح کمی پوری کرلوں۔:)
 

مجاز

محفلین
تمام مسلمانوں کو بہت بہت عید مبارک ہو۔ اللہ پاک سب کے نیک اعمال اپنی رحمت سے قبول فرمائے اور آئیندہ زندگی میں پھر رمضان المبارک کی بہاریں دیکھنا نصیب فرمائے- آمین :)
 
59574_1515461819125_1611846980_1291350_783263_n.jpg


آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔


عید کے موقع پر رکشوں، بسوں اور ٹرکوں میں لکھے جانے کے قابل اشعار:

جب بھی یہ عید کا چاند نظر آتا ہے
جانے والے تو ہمیں یاد بہت آتا ہے



...جس گھڑی عید کاچاند نظر آیا
بعد ِ دُعا لب پہ ترا نام آیا


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top