اقتباسات عمیرہ احمد

نیلم

محفلین
جو چیز اللہ نہ دے – اسے انسانوں سے نہیں مانگنا چاہیے ۔ ۔ ۔انسان بہت خوار ہوتا ہے ۔


( من وسلوی )
 

نیلم

محفلین
آپ نے کبھی یہ سوچا ہے دنیا میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم روپے سے نہیں خرید سکتے ۔ ۔ ۔جنہیں دعائیں بھی ہمارے پاس نہیں لاسکتیں اور آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ بعض دفعہ وہ چیزیں ہی ہماری پوری دنیا ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔


دل کی دنیا
 

نیلم

محفلین
بعض دفعہ چہرے دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔صرف آوازوں کی ضرورت ہوتی ہے
کسی ایسی آواز کی جس میں ہمدردی ہو
جو آپ کے وجود کے تمام ناسوروں کو نشتر کی طرح کاٹ پھینکے اور پھر بہت نرمی سے ہرگھاؤ کو سی دے-
(آؤ پہلا قدم دھرتے ہیں )
 

نیلم

محفلین
“اسے اللہ سے خوف آرہا تھا ۔ ۔بے پناہ خوف ----
وہ کس قدر طاقتور تھا کیا نہیں کر سکتا؟
وہ کس قدر مہربان تھا ۔ ۔ ۔ ۔کیا نہیں کرتا ۔ ۔ ۔انسان کو انسان رکھنا اسے آتا ہے- کبھی غضب سے کبھی احسان سے ۔ ۔وہ اسے دائرے میں رکھتا ہے“


پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
 

نیلم

محفلین
اسلام کو سمجھ کر سیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اس میں کتنی وسعت ہے۔ یہ تنگ نظری اور تنگ دل کا دین نہیں ہے نہ ہی ان دونوں چیزوں کی اس میں گنجائش ہے۔ یہ میں سے شروع ہو کر ہم پر جاتا ہے۔ فرد سے معاشرے تک۔ اسلام آپ سے یہ نہیں کہتا کہ آپ چوبیس گھنٹے سر پر ٹوپی، ہاتھ میں تسبیح پکڑے ہر جگہ مصلٰے بچھائے بیٹھے رہیں۔ ہر بات میں اس کا حوالے دیتے رہیں۔ نہیں، یہ تو آپ کی زندگی سے۔۔۔۔۔آپ کی اپنی زندگی سے حوالہ چاہتا ہے۔ یہ تو آپ سے راست بازی اور پارسائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ دیانتداری اور لگن چاہتا ہے۔ اخلاص اور استقامت مانگتا ہے۔ ایک اچھا مسلمان اپنی باتوں سے نہیں اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے۔“


پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آپ نے کبھی یہ سوچا ہے دنیا میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم روپے سے نہیں خرید سکتے ۔ ۔ ۔جنہیں دعائیں بھی ہمارے پاس نہیں لاسکتیں اور آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ بعض دفعہ وہ چیزیں ہی ہماری پوری دنیا ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔


دل کی دنیا
ایسی ہی چیزیں دراصل ہمیں پرکھنے کا پیمانہ ہوتی ہیں۔:happy:
 
میں نے خدا کو غلط سمجھا شاید ہم سب ہی خدا کو غلط سمجھتے ہیں۔ ان کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتے ہیں، ہمیں خدا پر صرف اس وقت پیار آتا ہے جب وہ ہمیں مالی طور پر آسودہ کر دے اور اگر ایسا نہ ہو تو ہم اسے طاقتور ہی نہیں سمجھتے۔
ہم نماز کے دوارن اللہ اکبر کہتے ہیں، اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور نماز ختم کرتے ہی ہم روپے کو بڑا سمجھنا شروع کر دیتے ہیں مجھے ہميشہ ایسا لگتا تھا کہ خدا مجھ سے نفرت کرتا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ خدا تو ہر ایک سے محبت کرتا ہے اسی لیے تو اس نے مجھے آزمائشوں میں ڈالا اور وہ اپنے انہیں بندوں کو آزمائشں میں ڈالتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے."

عمیرہ احمد کے ناول "زندگی گلزار ہے" سے اقتباس
بہت خوب۔
 

نیلم

محفلین
"زندگی اور پتنگ بعض دفعہ انسانوں کو ایک ہی طرح خوار کرتے ہیں،
ایک ہی طرح fascinate کرتے ہیں ، ایک ہی طرح اپنے پیچھے دوڑاتے ہیں ایک ہی طرح خوشی سے پاگل کرتے ہیں اور ایک ہی طرح سے مایوس کرتے ہیں..... لیکن.... نہ تو پتنگ کو آسمان میں اُڑنے سے روکا جاسکتا ہے اور نہ زندگی کو چَلنے سے ۔ "

عمیرہ احمد کے ناول "عکس" سے اقتباس
 

نیلم

محفلین
کیا خدا اور الله میں فرق ہوتا ہے ؟

وہ کچھ الجھ گیا تھا

الله خدا کا ذاتی نام ہے ۔

اس نام سے اسے پکاریں تو وہ زیادہ قریب محسوس ہوتا ہے ۔

دوست لگتا ہے ۔

حدید نے اس کے چہرے سے نظرین اٹھا لیں ۔

حدید! کل تم کہہ رہے تھے نا کہ تم نے جب بھی الله کو پکارا ہے اس نے تمہاری مدد نہیں کی ، جب بھی پیغمبر سے مدد مانگی ہے انہوں نے تمہارا ہاتھ جھٹک دیا ہے ۔

ساری بات عشق کی ہے ، جب آپ کو کسی سے عشق ہو اور پھر آپ اسے پکاریں تو یہ ممکن نہیں کہ وہ آپ کی بات نہ سنے مگر تمہیں عشق نہیں تھا۔

تمہیں ضرورت تھی اور تمہارا ہاتھ جھٹک دیا گیا ۔

مجھے دیکھو ۔

اس دن تمہیں دیکھا تھا پارک میں اور مجھے تم سے عشق ہو گیا اور پھر میں تم سے بات کرنے کے لئے تمھارے پیچھے بھاگی ،جیسے پاگل بھاگتے ہیں ۔

میرے پاؤں میں جوتا تک نہیں تھا مگر مجھے اس کی پرواہ تک نہیں تھی ۔

کیونکہ مجھے تو تم سے بات کرنا تھی ۔

تمہاری تلاش تھی ۔

تم نہیں ملے ۔

میرے پاؤں میں کسی کیڑے نے کاٹ لیا ۔

ایک ہفتہ تک میں ٹھیک سے نہیں چل سکی میرا پاؤں بینڈیج میں جکڑا رہا مگر مجھے درد نہیں ہوا ۔

صرف تکلیف ہوئی تو اس بات کی کہ مجھے تم نہیں ملے ۔

تم میرا عشق تھے ۔

ضرورت نہیں تم تک پہنچنے کے لئے اگر دوبارہ مجھے اسی تکلیف میں سے بھی گزرنا پڑتا تو بھی میں گزرتی ۔

مگر تم دیکھو مجھے الله سے محبت تھی تو الله نے مجھے تم تک پہنچایا ،اس نے مجھے تکلیف دی آزمائش میں ڈالا مگر تم تک
پہنچایا ۔

میری دعا قبول ہوئی میری بات مانی گئی ۔

تم نے یہ کیسے سوچ لیا کہ تمہیں جو تکلیفیں دی گئیں جن آزمائشوں میں ڈالا گیا ۔

ان کے بعد دوبارہ تمہاری کبھی کوئی دعا قبول نہیں کی جائے گی ؟

عمیرہ احمد، ناول:" حاصل"
 

نیلم

محفلین
" وہ احرام باندھے خانہ ء کعبہ کے صحن میں کھڑا تھا ، خانہ ء کعبہ میں

کوئ نہیں تھا دور دور تک کسی وجود کا نشان نہیں تھا رات کے پچھلے

پہر پر چاند اور ستاروں کی روشنی نے صحن کے ماربل سے منعکس

ہوکر وہاں کی ہر چیز کو ایک عجیب سی دودھیا روشنی میں نہلادیا تھا

چاند اور ستاروں کے علاوہ وہاں اور کوئ روشنی نہیں تھی

خانہ ء کعبہ کے غلاف پر لکھی ہوئ آیات ، سیاہ غلاف پر عجیب طرح

سے روشن تھیں ، ہر طرف گہرا سکوت تھا اور اس گہرے سکوت کو صرف

ایک آواز توڑ رہی تھی

اس کی آواز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کی اپنی آواز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ مقام ملتزم کے پاس کھڑا

تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کی نظریں خانہ ء کعبہ کے دروازے پر تھیں

اور وہ سر اٹھائے بلند آواز سے کہنے لگا !!


♥♥♥ لبیک اللٰھم لبیک ♥ لبیک لا شریک لک لبیک ♥ ان الحمد

والنعمۃ لک والملک لا شریک لک



از : عمیرہ احمد ( پیر کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
 
Top