اقتباسات عمیرہ احمد

نیلم

محفلین
“جو لوگ دوسروں کے دلوں کو کانٹوں سے زخمی کرتے ہیں ان کے اپنے اندر کیکر اگے ہوئے ہوتے ہیں
وہ چاہے یا نہ چاہے ان کے وجود کو کانٹا ہی بننا ہوتا ہے-وہ پھول نہیں بن سکتے”-

لاحاصل:عمیرہ احمد
 
نیلم

محفلین
انسان بعض دفعہ اپنی ذات کے بہت سے پہلوؤں سے اس وقت آگاہ ہوتا ہے جب دوسرے اسے دیکھ لیتے ہیں۔ ان کا اس سے واسطہ پڑ جاتا ہے وہ اس پر بات کرنے لگتے ہیں اور تب انسان جیسے شاک کے عالم میں اپنی ذات کے اس پہلو کو دیکھتا ہے۔ حیران ہوتا ہے۔ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ میں ایسا کس طرح کر سکتا ہوں؟ لیکن سارا مسلہ یہ ہوتا ہے کہ سوال بہت سارے ہوتے ہیں جواب نہیں۔۔۔ جواب بس ایک ہوتا ہے۔۔۔۔ اور وہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔
(عمیرہ احمد کے ناول “عکس” سے اقتباس)
 
نیلم

محفلین
ایک ہوتی ہے محبت میں ناکامی......... ایک ہوتا ہے محبت کے نام پر اُلو بننا......... وہ محبت میں ناکام نہیں ہوئی تھی الو بنی تھی۔ اس نے ایک بار کسی سے سنا تھا دنیا میں سب سے کارگر اور بدترین exploitation محبت کے نام پر ہوتی ہیں اور اسے پہلی بار اپنی زندگی کے ایک تلخ تجربے نے سمجھایا تھا کہ یہ کسے ہوتا تھا۔

عمیرہ احمد کے ناول "عکس" سے
 
نیلم

محفلین
ایمان کے شیشے پر کتنی ہی گرد اور مٹی کیوں نہ ہو اسے صاف کیا جاسکتا ہے-
بس ہاتھ پھیرنا پڑتا ہے اور شیشے میں سے عکس نظر آنا شروع ہوجاتا ہے – - -
اور پھر ہر ہاتھ کے ساتھ عکس پہلے سے زیادہ صاف اور چمکدار ہوتا جاتا ہے ۔ ۔ اور وہ ہاتھ اس محبت کا ہوتا ہے جو ایمان سے ہوتی ہے۔۔

عمیرہ احمد کے ناول ۔ ایمان امید اور محبت سے اقتباس ~
 
قیصرانی

لائبریرین

زبردست شئیرنگ، اس کا عنوان ہو سکتا ہے

ہاتھ کی صفائی
 
نیلم

محفلین
روزہ رکھنے میں اور بھوکے رہنے میں بڑا فرق ہوتا ہے- قرآن پڑھنے اور اس پر ایمان لانے میں بھی بڑا فرق ہوتا ہے

زندگی کا قرینہ اور سلیقہ نہیں تو اسوہ حسنہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے جاییں، سب کچھ مل جاے گا آپکو، احترم ہر ایک کا کریں ہر …ولی کا، ہر مومن کا ، ہر بزرگ کا ، ہر شہید کا ،ہر صالح کا ، ہر پارسا کا ، مگر اپنی زندگیوں میں ہدایت اور رہنمایی صرف حضرت محمّد صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے لیں کیوں کے انہوں نے آپ تک اپنے ذاتی احکامات نہیں پہنچائے، جو کچھ بتایا ہے وو الله کا نازل کردہ ہے

پیر کامل صلی الله عليه وسلم از عمیرہ احمد
 
نیلم

محفلین
ایک دفعہ اعتراف محبت کے بعد ساری مزاحمت ختم ہو جاتی ہے۔ آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہتے پھر آپ دوسرے فریق کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔جو کچھ کرنا ہوتا ہے اسں نے کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انا،عزت نفس نام کی چیزیں منٹوں میں غائب ہو جاتی ہیں پھر آپ کا وجود صرف نام کا وجود رہتا ہے۔

درباردل

عمیرہ احمد
...
 
نیلم

محفلین
مرد عورت کی طرح محبتیں گلے میں لٹکا کر نہیں پھرتا-
وہ حقیقت پسند ہوتا ہے ، یا یہ کہ لیں کہ اسے اپنی ذات سے محبت ہوتی ہے-
وہ محبت سے زیادہ اہمیت اپنی ضرورت کو دیتا ہے-
ایک شادی کرتا ہے.....پھر وہ ناکام ہو جائے تو یادوں کا مجاور بن کر نہیں بیٹھتا -، دوسری عورت زندگی میں لے آتا ہے-
اور ٹھیک کرتا ہے-زندگی کیوں برباد کرے وہ اپنی-
خدیجہ کو اپنے اعصاب پر ایک تھکن سی سوار ہوتی محسوس ہوئی-
"دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے-ایسی محبت جسے کبھی زوال نہیں آتا اور وہ محبت الله کی محبت ہے-
دوسری ہر محبت کی ایک مدت ہوتی ہے-پہلے اس کی شدت میں کمی آتی ہے-پھر وہ ختم ہو جاتی ہے-"

از عمیرہ احمد، ناول : لاحاصل
 
نایاب

اک خاتون کی جانب سے مرد ذات کے جذبہ عشق کا بہت گہرا سچا تجزیہ
 
نیلم

محفلین
وقت زندگی کو کس طرح بہا کر لے جاتا ہے کہ
انسان خود بھی اسے روکنے بیٹھے تو روک نہ سکے
گزر جانے والے لمحوں کو گننے بیٹھے تو گنتی بھول جائے ۔

~ عمیرہ احمد
 
نیلم

محفلین
آپ شائد نمرہ احمد کی بات کر رہی ہیں ،،ایک تو نام سے اور دوسرا مصحف ناول جو میں نے اُن کا پڑھا تھا میں انداز بھی عمیرہ احمد والا ہی لگا مجھے،،لیکن مجھے معلوم نہیں کے یہ اُن کی بہن ہیں کہ نہیں :)
نیلم ان رائٹر کی کوئی بہن بھی لکھتی ہیں ؟
 
Top