عمران کے الزامات ، افتخار چودھری کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ایل ایف او کے تحت آئین کے آرٹیکل 17 میں ایک کلاز کا اضافہ کیا گیا تھا کہ ہر سیاسی جماعت "انٹرا پارٹی الیکشن "کروانے کی پابند ہوگی۔
مشرف کی روانگی کے بعد اس کلاز کا کیا بنا؟
قیصرانی لئیق احمد

آئین پاکستان اردو میں ڈاون لوڈ کیجیے
یہ خبر قابلِ غور ہے :)
 
الف نظامی

لائبریرین
ایل ایف او کے تحت آئین کے آرٹیکل 17 میں ایک کلاز کا اضافہ کیا گیا تھا کہ ہر سیاسی جماعت "انٹرا پارٹی الیکشن "کروانے کی پابند ہوگی۔
مشرف کی روانگی کے بعد اس کلاز کا کیا بنا؟
جواب:
مشرف کی روانگی کے بعد اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 17 کلاز 4 کو حذف کر دیا گیا تا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا سوال ہی ختم ہو جائے۔
یہ ہے غیر جمہوری سیاستدانوں کا اصل چہرہ۔
The reforms package“18th Amendment“ that restored parliamentary democracy in Pakistan also abolished the constitutional provision of intra-party elections

اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ
طاہر القادری درست کہتا ہے اس کرپٹ نظام میں سو الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔​
 
اس طرح تو آپ واضح کیجئے کہ اگر یہ شکل نہیں تھی تو پھر مشرف کو کس بنیاد پر سنگین غداری کا مرتکب گردانتے ہیں؟ :)
آپ کے اپنے مراسلے میں اس کا جواب موجود ہے ۔
ایک نظر دیکھ لیجئے آپ بھی فٹ نوٹس کو :)
h1.gif

Article 6. High treason

___________________________________________________________________________

Footnotes:

1. Section 4(i) of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010 (10 of 2010), substituted the said clause, in its present form, (w.e.f. April 19, 2010), in place of the clause (1) of Art. 6, as adopted in 1973, that read :

(1) Any person who abrogates or attempts or conspires to abrogate, subverts or attempts or conspires to subvert the Constitution by use of force or show of force or by other unconstitutional means shall be guilty of high treason.

جواب:
مشرف کی روانگی کے بعد اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 17 کلاز 4 کو حذف کر دیا گیا تا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا سوال ہی ختم ہو جائے۔
یہ ہے غیر جمہوری سیاستدانوں کا اصل چہرہ۔
The reforms package“18th Amendment“ that restored parliamentary democracy in Pakistan also abolished the constitutional provision of intra-party elections

اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ
طاہر القادری درست کہتا ہے اس کرپٹ نظام میں سو الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔​
بالکل یہ ترمیم سیاستدانوں کی غیر جمہوری سوچ کی نشاندہی کرتی ہے۔
 
حکومت میں اپنے دوستوں سے کہیے کہ وہ آرٹیکل 17 کلاز 4 کو بحال کر کے نیک نامی کما سکتے ہیں اور انقلاب ِ قادری سے بچا جا سکتا ہے۔
انقلاب طاہرالقادری تو شاید واپس کینیڈا کا رخ کرےگا ۔ البتہ اس غیر جمہوری رویے کے بارے میں میں پہلے بھی ان سے بات کر چکا ہوں اور آئندہ بھی کروں گا جب موقع ملے گا۔ انشآاللہ
 
براہ کرم نشاندہی کر دیجئے کہ کیسے :)
یہ دیکھئے
Art. 6, as adopted in 1973, that read :

(1) Any person who abrogates or attempts or conspires to abrogate, subverts or attempts or conspires to subvert the Constitution by use of force or show of force or by other unconstitutional means shall be guilty of high treason.​
جس وقت مشرف نے 12 اکتوبر 1999 بغاوت کرکے حکومت پر قبضہ کیا اس وقت مندرجہ بالا شکل ہی آرٹیکل 6 کی تھی۔ چونکہ آئین کو معطل کیا گیا، پی سی او جاری کیا گیا اس لئے اس پر ہائی ٹریژن (سنگین غداری) کا مقدمہ بنتا ہے۔
پھر بعد میں 3 نومبر 2007 کو بھی آئین معطل کیا گیا اور پی سی او جاری کیا گیا اس کا اعلان اور اقرار مشرف نے خود قوم سے خطاب میں کیا۔
 
ویسے اس حوالے سے تو ہم سب سنگین غداری کے مرتکب ہوئے، کوئی مشرف کی حمایت میں تو کوئی اعجاز چوہدری کی حمایت میں :)

کم از کم میں اس سے مبرا ہوں
میں مشرف اور چوہدری دونوں کامخالف رہا ہوں ۔ ویسے یہ اعجاز نہیں افتخار چوہدری ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ دیکھئے
Art. 6, as adopted in 1973, that read :

(1) Any person who abrogates or attempts or conspires to abrogate, subverts or attempts or conspires to subvert the Constitution by use of force or show of force or by other unconstitutional means shall be guilty of high treason.​
جس وقت مشرف نے 12 اکتوبر 1999 بغاوت کرکے حکومت پر قبضہ کیا اس وقت مندرجہ بالا شکل ہی آرٹیکل 6 کی تھی۔ چونکہ آئین کو معطل کیا گیا، پی سی او جاری کیا گیا اس لئے اس پر ہائی ٹریژن (سنگین غداری) کا مقدمہ بنتا ہے۔
پھر بعد میں 3 نومبر 2007 کو بھی آئین معطل کیا گیا اور پی سی او جاری کیا گیا اس کا اعلان اور اقرار مشرف نے خود قوم سے خطاب میں کیا۔
یہی تو مزے کی بات ہے جناب، کہ مشرف اس وقت اگر سپریم کورٹ سے منظوری لینے گیا تھا تو یہ ججز کی سیاہ کاری ہے کہ انہوں نے منظوری دی۔ یہ تو وہی صورتحال ہے کہ فلاں کو قتل کر دو، ورنہ میں تمہیں بہت ماروں گا۔ سو خود کو بچانے کے لئے میں دوسرا جرم کر لوں؟ لیکن خیر آپ سے بحث فضول ہے کہ آپ پہلے سے اپنا ذہن بنا چکے ہوتے ہیں کہ ن لیگ اور افتخار چوہدری ٹائپ کے لوگ فرشتے ہیں اور باقی سب کے سب برے :)
 
کم از کم میں اس سے مبرا ہوں
میں مشرف اور چوہدری دونوں کامخالف رہا ہوں ۔ ویسے یہ اعجاز نہیں افتخار چوہدری ہے۔
الحمدللہ میں بھی اس سے بری ہوں میں نے بھی کبھی مشرف کو صدر تسلیم نہیں کیا :)
یہی تو مزے کی بات ہے جناب، کہ مشرف اس وقت اگر سپریم کورٹ سے منظوری لینے گیا تھا تو یہ ججز کی سیاہ کاری ہے کہ انہوں نے منظوری دی۔ یہ تو وہی صورتحال ہے کہ فلاں کو قتل کر دو، ورنہ میں تمہیں بہت ماروں گا۔ سو خود کو بچانے کے لئے میں دوسرا جرم کر لوں؟ لیکن خیر آپ سے بحث فضول ہے کہ آپ پہلے سے اپنا ذہن بنا چکے ہوتے ہیں کہ ن لیگ اور افتخار چوہدری ٹائپ کے لوگ فرشتے ہیں اور باقی سب کے سب برے :)
میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ جن ججز نے مشرف کی پہلی اور دوسری بغاوت کو جائز قرار دیا غلط کیا اور بالکل ججز کی سیاہ کاری کا کام کیا خاص طور پر اس وقت اور بھی زیادہ سیاہ جب باغی مشرف جیسا منحوس ہو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
الحمدللہ میں بھی اس سے بری ہوں میں نے بھی کبھی مشرف کو صدر تسلیم نہیں کیا :)

میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ جن ججز نے مشرف کی پہلی اور دوسری بغاوت کو جائز قرار دیا غلط کیا اور بالکل ججز کی سیاہ کاری کا کام کیا خاص طور پر اس وقت اور بھی زیادہ سیاہ جب باغی مشرف جیسا منحوس ہو :)
اور نواز شریف جیسے منحوس سیاہ کار کے بارے کچھ فرمائیے، جو رائے ونڈ کے محل میں رہتا ہے اور سالانہ ٹیکس کی شرح پانچ ہزار روپے بھی نہیں؟ جس کا اپنا خاندان اس ملک کو اپنے نانا کی جاگیر سمجھے بیٹھا ہے جو اس کی والدہ محترمہ اپنے جہیز میں لے کر آئی تھیں؟
 
ساجد

محفلین
ہاہاہا ۔ چور اپنا اپنا ۔ جس کی چاہیں تعریفیں کر لیں جس کی چاہیں مخالفت ، ہیں سبھی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے اور اب تو کچھ الو کے پٹھے بھی ہیں :)
 
نایاب

الو کی توہین نہ کریں محترم بھائی
الو تو ان سیاہ ست دانوں سے کہیں بہتر سچ کا حامل پرندہ ہے ۔ کم سے کم جہاں بیٹھتا ہے سب جان جاتے ہیں کہ ویرانی آنے والی ہے ۔
اور یہ سیاد ست دان تو خوشحالی کے خواب دکھا اپنی ہی جیبوں میں اپنے خواب کو سچ کرتے ہیں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور نواز شریف جیسے منحوس سیاہ کار کے بارے کچھ فرمائیے، جو رائے ونڈ کے محل میں رہتا ہے اور سالانہ ٹیکس کی شرح پانچ ہزار روپے بھی نہیں؟ جس کا اپنا خاندان اس ملک کو اپنے نانا کی جاگیر سمجھے بیٹھا ہے جو اس کی والدہ محترمہ اپنے جہیز میں لے کر آئی تھیں؟
2010 سے ٹیکس دے رہا ہے نواز شریف۔ وہ بھی چوہدری شوگر ملز کے ڈائریکٹر کی حثیت سے۔ اس سے پہلے وہ بیچارہ ملک سے باہر جلاوطنی کی زندگی گزار رہا تھا۔ 2008 میں واپس آیا تو دوبارہ سے دکانداری چمکاتے دو سال تو لگ ہی جاتے ہیں۔ اب جلا وطنی سے پہلے کیوں ٹیکس نہیں دیتا تھا۔ یہ مت پوچھیے گا۔ کچھ باتیں ان کہی رہنے دو۔
 
اور نواز شریف جیسے منحوس سیاہ کار کے بارے کچھ فرمائیے، جو رائے ونڈ کے محل میں رہتا ہے اور سالانہ ٹیکس کی شرح پانچ ہزار روپے بھی نہیں؟ جس کا اپنا خاندان اس ملک کو اپنے نانا کی جاگیر سمجھے بیٹھا ہے جو اس کی والدہ محترمہ اپنے جہیز میں لے کر آئی تھیں؟
کیا نواز کو ان سب جرائم کا کا مرتکب تسلیم کر بھی لیا جائے تو مشرف اپنے جرائم سے بری قرار پائے گا؟
 
Top