عمران کے الزامات ، افتخار چودھری کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

نایاب

لائبریرین
انتہائی کرپٹ ترین اور دھوکہ باز چیف جسٹس آف پاکستان رہا ہے یہ شخص افتخار چوہدری
عوام نےاسکی بحالی کے لیئے جوتے کھائے سو کھائے ۔۔
اس شخص نے اپنی بحالی کے بعد اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر عوام کو سو پیاز بھی کھلائے ۔۔
جتنا عوام نے اس پر اعتماد کیا اگر یہ مخلص ہوتاتو انتقامی انصاف میں الجھنے کی بجائے اپنے عدل و انصاف کےبل پر اپنے نام کو امر کرجاتا۔
 
حد ہوتی ہے خوش گمانی کی :bighug:
دیکھتے ہیں کہ باقی کے چار سال میں کون سی دودھ کی نہریں بہتی ہیں :)
نہریں نہ سہی کوئی ندی نالہ ہی بہا دیں تو بڑی بات ہے۔
دنیا کے کسی بھی ملک میں دودھ کی نہریں نہیں بہتیں، :) اور نا ہی کسی سیاستدان سے ایسی کوئی امید رکھنی چاہیے۔ :sneaky:
دودھ کی نہروں کا وعدہ جنت میں ہے، اپنی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ :battingeyelashes:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اگر ساٹھ سال سے ملک تنزلی کی طرف جارہا ہوتا تو اس وقت نقشے پر موجود نہیں ہوتا :)
بھائی یہاں آپ سے ذرا سا اختلاف ہے! :) :) ( امید رکھنا اچھی بات ہے مگر حقیقت کی پہچان نہ کرنا جرم ہے! )
بھائی یہ ترقی کب ہے ؟ ۔۔۔ یعنی کہ ہم خلا میں معلق ہیں۔ اگر ترقی کا ذکر ہو (جس کی وجہ سے نقشے پر ہم اپنا کپکپاتا نشان لیئے کھڑے ہیں) تو آٹے میں اس نمک کے برابر جس کی وجہ زیادہ تر انفرادی عوامل ہیں! ۔۔ اگر کوئی 60 سال سے تیراکی نہ جاننے کی وجہ سے غوطے کھا رہا ہو (جس کا باعث یہی سارے بہت سے ایک سانپ کے سر ہیں)، اور کوئی کہے کہ اسے بچا لو ورنہ ڈوب جائے گا اور جواب ملے کہ نہیں میں ڈوبا کب ہوں! تو کیا یہ اس خیال کے لیئے درست صیغہ ہے ؟
بھائی صرف یہ کہنا مقصود ہے کہ ہمیں اس حقیقت سے منہ نہیں موڑنا چاہیئے کہ لوٹنے والے لوٹ رہے ہیں ۔۔۔ اور لُٹنے والے اس پر خاموش ہیں!!
اللہ بہتر جانتا ہے :) :)!
 
آخری تدوین:

پاکستان کی تاریخ میں اچھے اور برے دونوں کام ہوئے ہیں۔ صرف ایک مثال دوں گا۔ تقابل کے لئے بھارت اور پاکستان کی تشکیل ایک ہی وقت ہوئی۔ اس وقت اتنے برے حالات میں بھی بھارت میں غربت کا تناسب پاکستان سے زیادہ ہے۔ :)
 
لیکن بھائی ذاتی طور میں اپنے ملک کی حالت پر نہ تو مطمئن ہوں نہ ہی خوش ، نہ ہی میں انڈیا ، بنگلہ دیش یا کسی بھی تیسری دنیا کے ملک سے تقابل چاہتا ہوں۔ مجھے یہ نظر آ رہا ہے اگر ہم نہ سنبھلے ( عوام ) تو نتائج کچھ خاص صحت مند نہیں ملیں گے۔ کیوں کہ 15 سال پہلے تک بھی ہم کہہ سکتے تھے کہ اس ترقی اور خستہ حالی کی دھکم پیل میں نظامت کا پہیا کچھ چکرا ہی رہا ہے۔ پر جس رفتار سے بتدریج برے حالات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، خطرے سے خالی نہیں !!
 
فاتح

لائبریرین
پاکستان کی تاریخ میں اچھے اور برے دونوں کام ہوئے ہیں۔ صرف ایک مثال دوں گا۔ تقابل کے لئے بھارت اور پاکستان کی تشکیل ایک ہی وقت ہوئی۔ اس وقت اتنے برے حالات میں بھی بھارت میں غربت کا تناسب پاکستان سے زیادہ ہے۔ :)
ہندوستان کا فی کس جی ڈی پی 1500 ڈالر جب کہ پاکستان کا 1300 ہے۔ :)
 
ہندوستان کا فی کس جی ڈی پی 1500 ڈالر جب کہ پاکستان کا 1300 ہے۔ :)
میں نے غربت کی بات کی تھی۔ مجھے امیروں کو مزید امیر کرنے والے اور غریبوں کو مزید غریب کرنے والے نظام سے سخت چڑ ہے۔
آپ کی بتائی فگر اوسط ہے۔ وہاں امیر اور غریب کے درمیان کتنا فرق ہے وہ بھی چیک کر لیجئے۔
 
آپ کی محبتیں اور نفرتیں اپنی جگہ۔۔۔ :)
یہ فرق آپ چیک کر دیجیے اور ساتھ ہی پاکستان کا بھی چیک کر دیجیے گا
 
ترکی میں الیکشن مہم کے دوران ہر پارٹی نے اپنا دس سالہ پروگرام چھپوا کر گھروں میں تقسیم کیا، یہاں تو ابھی تک حکمرانوں کو یہ ہی نہیں پتا ہم نے کرنا کیا ہے۔ کتنے ادارے لاوارث پڑھے ہیں، ”لاکھوں، کڑوروں“ کارکنوں میں کوئی بندہ نہیں مل رہا جو اس قابل ہو کہ کسی ادارے کا سربراہ بنایا جا سکے۔
 
قیصرانی

ویسے تو قابل بہت، لیکن قابلیت جب وفاداری سے مشروط ہو تو پھر کوئی کوئی معیار پر پورا اترتا ہے :)
 
ایک سال میں قرضہ لینے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ اگلے چار سال میں دیکھئے کیا ہوتا ہے؟ اس سال میں اداروں کی تنزلی اور حکمرانوں کے بینک بیلنس کی ترقی قابل دید ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کیا فضول بات کی ہے آپ نے۔ :)
اگر آپ کو میری بات قانونی طور پر درست نہیں لگتی تو کسی قانون دان یا وکیل وغیرہ سے پوچھ لیں، وہ جو بتائے میں بھی ماننے کو تیار ہوں۔
یہ فضول بات نہیں تھی۔ کسی دور میں پیپلز پارٹی کے پاس ایسے لوگ تھے جو ہر غلط بات کی بھی اپنی طرف سے تاویل پیش کر دیتے تھے کہ ایسا ہوا ہوگا۔ یا یہ وجہ ہوگی۔ اس طرح اب کوئی کہے نہ کہے ن کے ورکر ہر غلط کام کی تاویل پیش کرنے میں پیش رہتے ہیں۔
خیر فضول ہے تو فضول ہی سہی۔ ان تمام فضول لوگوں کے فضول سیاسی بصیرت ناموں سے ہزارہا درجہ بہتر ہے جو پاکستان کو چھوڑے نام نہاد پاکستانی کہلواتے یہاں پر بسنے والوں کے لئے فضول میں سر درد کا سامان ہر وقت کئے رکھتے ہیں۔ :)
 
Top