مبارکباد عمار کو اکیسویں سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
آج ماشاء اللہ مورخہ 29 مئی کو عمار بھائی کی اکیسویں سالگرہ ہے۔

عمار بھائی آپ کو اردو محفل کی جانب سے سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

(ادھر سے کیا تحفہ آیا ضرور بتائیے گا)
 
ماوراء

محفلین
سالگرہ بہت مبارک ہو عمار۔ یہ کل جو ٹینشن ہوئی تھی، یہ کہیں بڑا ہونے کی وجہ سے تو نہیں تھی نا؟؟:hmm:

HappyBirthday44.gif

happy_birthday_06.jpg

کل اتفاق سے میں نے کیک بھی بنانا ہے۔ تو تمھاری برتھ ڈے کا حصہ بھی ہو جائے گا اس میں۔ اور تمھیں اس کی تصویر دکھا دوں گی۔:grin:

میری دعا ہے اللہ تمھیں ڈھیر ساری کامیابیاں عطا کرے۔ اور تمھارا یہ سال پر سکون گزرے۔ اور تم امتحانات میں بھی اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤ۔آمین۔
 
ظفری

لائبریرین
ارے عمار تم اتنی جلدی اکیس سال کے ہوگئے ۔۔۔ واہ بھئی وقت بھی کیسے گذرتا ہے ۔ ابھی پچھلے سال کی ہی بات ہے کہ ۔۔۔۔
تم بیس سال کے تھے ۔ :grin:
میری طرف سے تم کو تمہاری زندگی کی یہ اکیسویں بہار بہت بہت مبارک ہو ۔ :)
 
آج ماشاء اللہ مورخہ 29 مئی کو عمار بھائی کی اکیسویں سالگرہ ہے۔

عمار بھائی آپ کو اردو محفل کی جانب سے سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

(ادھر سے کیا تحفہ آیا ضرور بتائیے گا)
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔
وہاں سے آفر آئی تھی کہ دیدار اور فون پر بات کرنے کے علاوہ جو چاہیں مانگ لیں :grin: ہم نے کہا، ضرورت نہیں۔ بہت شکریہ ;)

سالگرہ بہت مبارک ہو عمار۔ یہ کل جو ٹینشن ہوئی تھی، یہ کہیں بڑا ہونے کی وجہ سے تو نہیں تھی نا؟؟:hmm:

HappyBirthday44.gif

happy_birthday_06.jpg

کل اتفاق سے میں نے کیک بھی بنانا ہے۔ تو تمھاری برتھ ڈے کا حصہ بھی ہو جائے گا اس میں۔ اور تمھیں اس کی تصویر دکھا دوں گی۔:grin:

میری دعا ہے اللہ تمھیں ڈھیر ساری کامیابیاں عطا کرے۔ اور تمھارا یہ سال پر سکون گزرے۔ اور تم امتحانات میں بھی اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤ۔آمین۔
بہت بہت شکریہ ماوراء۔ اور ہاں، ٹینشن بڑا ہونے کی وجہ سے نہیں تھی۔ :) اتنی اچھی دعاؤں پر بھی شکریہ اور آمین۔۔۔ کیک میں میرا حصہ ضرور رکھنا۔

تھینکس باجو

مبارک ہو عمار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت بہت مبارک ہو
شکریہ انکل ;)

دعا ہے کہ اگلا سال آپ کے پچھلے سال سے زیادہ خوشیاں لائے :)
آمین۔۔۔۔ بہہت شکریہ باسم

سالگرہ مبارک ہو عمار
شکریہ وارث بھائی۔

میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو صحت مند زندگی عطا فرمائیں آمین
آمین ثم آمین۔ بہت شکریہ خرم بھائی۔

ارے عمار تم اتنی جلدی اکیس سال کے ہوگئے ۔۔۔ واہ بھئی وقت بھی کیسے گذرتا ہے ۔ ابھی پچھلے سال کی ہی بات ہے کہ ۔۔۔۔
تم بیس سال کے تھے ۔ :grin:
میری طرف سے تم کو تمہاری زندگی کی یہ اکیسویں بہار بہت بہت مبارک ہو ۔ :)
:rolleyes:
شکریہ انکل جی۔۔۔ ارے ہاں! آپ بھی تو اتنی جلدی بڑے ہوگئے نا۔۔۔ کل تک بڑے بھائی تھے، آج انکل :grin:

مبارکباد بھائی جی۔
شکریہ شاکر بھائی۔
 
اور یہ آفر آئی کیسے تھی؟
پردے میں رہنے دو، پردہ نہ اٹھاؤ :grin:

مبارک ہو بھائی جی۔۔

اب تو شناختی کارڈ بنوالیں

شکریہ بہنا۔۔۔ اور یہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ ہم نے شناختی کارڈ نہیں بنوایا اب تک؟ ایسا نہیں ہے جی
 
محسن حجازی

محفلین
بیس سال کی ہیں وہ بیسویں صدی میں۔ اکیس کی ہوں گی اکیسویں صدی میں۔ یا اس سے ملتا جلتا کچھ۔
جناب سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیے اللہ آپ طویل زندگی صحت و ایمان کے ساتھ عطا فرمائے اور زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے۔
ویسے یہ امتحانات ہیں کس چیز کے؟
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو عمار۔ اللہ کرے تمہاری زندگی نہ صرف طویل ہو بلکہ خوش حال اور با معنی بھی۔
 
بہت بہت مبارک ہو عمار - اب آپ مکمل بالغ ہوگئے ہیں - ;)
:cool:
شکریہ فرخ بھائی۔ ویسے اہمیت ذہنی بلوغت کی ہوتی ہے۔ :grin:

السلام علیکم عمار ۔۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔ :)

567.gif
وعلیکم السلام سارہ۔۔۔ اور بہت بہت شکریہ مبارکباد اور اتنے اچھے کیک کا۔

بیس سال کی ہیں وہ بیسویں صدی میں۔ اکیس کی ہوں گی اکیسویں صدی میں۔ یا اس سے ملتا جلتا کچھ۔
جناب سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیے اللہ آپ طویل زندگی صحت و ایمان کے ساتھ عطا فرمائے اور زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے۔
ویسے یہ امتحانات ہیں کس چیز کے؟
شکریہ محسن بھائی۔ بیسویں صدی میں بیس سال کا اور پھر اکیسویں صدی میں جاکر اکیسویں کا ہونا کسی صنف مخالف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھئے گا۔ :lll:
ابھی یہاں جن امتحانات کا ذکر ہے، وہ انٹرمیڈیٹ کے ہیں۔

میرے طرف سے بھی عمار کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ زینو۔ تمہاری تو فون کال ہی کافی تھی۔ ;)

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو لمبی عمر اور صحت دے۔۔۔آمین
آمین۔۔۔۔ بہت شکریہ بلال بھائی۔

مبارک ہو عمار۔ اللہ کرے تمہاری زندگی نہ صرف طویل ہو بلکہ خوش حال اور با معنی بھی۔
شکریہ استاذ محترم آپ کی محبت اور دعاؤں کا۔
 
Top