علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

زیک

مسافر
یہاں پر علی‌پور کا ایلی پر بات ہو رہی ہے؟

جہاں تک ترتیب کی بات ہے تو اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ پوسٹ کرتے ہوئے عنوان میں صفحہ نمبر ضرور لکھا جائے۔ مگر بہتر طریقہ وکی ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی کچھ تو خدا خوفی کریں وہ لائبریری ٹیم کے گروپ کے ناظم ہیں، کیوں مجھے باہر نکلوانے کی ٹھانی ہے آپ نے؟

میں لائبریری ٹیم، جس کی تعداد اب کئی صفحات پر پھیل گئی ہے، کا ایک ادنٰی رکن اور کہاں گروپ ناظم۔
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
جہاں تک میرا خیال ہے آپ ایک ایک صفحہ لکھ کر پوسٹ کرتی جائیں اور اوپر صفحہ نمبر لکھتی جائیں اور بس

بعد میں جب ساری کتاب پوسٹ ہو جائے گی تو صفحوں کی ترتیب سے اس کو compile کر لیا جائے گا۔

آپ کی بات ٹھیک ہے ۔۔۔میں بھی یہ 6 پوسٹ دیکھ کر سوچ رہی تھی ک صفحات مینشن کر لوں۔۔۔۔۔لیکن پھر بھی اس طرح سب مختلف صفحات لکھ کر پوسٹ کرتے جائیں گے تو یہ دھاگہ complicatedنہیں ہو جائے گا۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔اس بارے مین میری تجویز ہے کہ ۔۔۔سب لوگ اپنا اپنا حصہ الگ الگ دھاگہ اہپن کر کے پوسٹ کریں ۔۔۔۔۔۔اور آخر میں پھر سب دھاگے mergeکر کے ترتیب دی جائے۔۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
محب علوی نے کہا:
سارہ آپ بے فکر ہو کر اپنے صفحات پوسٹ کرتی جائیں اور اپنی ترتیب سے، عام طور پر قیصرانی ایسی غلطی کرتا نہیں مگر شاید شمشاد کے پے در پے حملوں سے بوکھلا کر قیصرانی کہیں کی پوسٹ کہیں کر گیا ہے :lol:

قیصرانی نے شاید اس لیے پوسٹ کر دی ہو کہ یہاں اس ہی طرح ہوتا ہوگا پہلے پروجیکٹس میں ۔۔۔۔لیکن مجھے مزہ نہیں آ ئے گا ایسے ۔۔۔میں ترتیب سے پوسٹ کرنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔اس لئے اس کا کوئی حل نکالا جائے پلیز۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

آپ لائبریری ٹیم کی رکن ہیں۔ ایک نیا دھاگہ کھولیں
“ علی پور کا ایلی صفحہ ۔۔۔۔۔ تا ۔۔۔۔۔۔۔۔ “
اور اپنی پوسٹس وہاں منتقل کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
گروپ ناظم بیچارے تو تب کچھ کہیں جب باقی دوست بھی کوئی رائے دیں‌:)
قیصرانی

جب گروپ ناظم بناتے وقت کسی کی رائے نہیں لی گئی تو گروپ ناظم کو کسی کی رائے کی کیا ضرورت ہے؟ وہی کریں جو آپ کا دل چاہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کمال ہے آپ کو ابھی تک گروپ ناظم کا نہیں پتہ :cry:

لگتا ہے صرف “ علی پور کا ایلی “ لکھنے میں ہی مصروف ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
یہ گروپ ناظم کون ہیں ۔۔۔ اور کہاں ہیں :roll: ۔۔۔۔۔۔
بے چارے گروپ ناظم اور لائبریری کے دیگر ممبران میں‌یہ فرق ہے کہ ناظم کسی ممبر کو لائبریری میں‌ شامل اور خارج کر سکتا ہے تاکہ ہر بار ایڈمن کو یہ زحمت نہ کرنی پڑے۔ باقی ہر لحاظ سے گروپ ناظم اور دیگر ممبران برابر ہیں
قیصرانی
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
یہ گروپ ناظم کون ہیں ۔۔۔ اور کہاں ہیں :roll: ۔۔۔۔۔۔

یہاں دیکھ لیں :

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=66580#66580


بتانے کا شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔۔۔۔۔مجھے واقعی پتا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔
تو اب گروپ ناظم کا تو مسئلہ نہیں وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جو باقی سب کہیں گے - ویسے بھی ۔۔۔گروپ ناطم کا کام صرف میمبر خارج کرنا اور شامل کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔تو اب باقی لوگوں کی رائے دیکھتے ہیں اس بارے میں ۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کو کہتے ہیں جمہوری طریقہ جو ہمارے پنپ نہیں سکتا۔ اسی لیے تو ہر کچھ عرصہ کے بعد فوجی جرنیل آ جاتا ہے۔
 
سارہ عام طور پر سب اپنی اپنی پوسٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگہ ہی کھولتے ہیں جیسے آپ نے کھولا ہے تو کوئی اور اس میں نہیں پوسٹ کرے گا بیچ میں ، قیصرانی نے دیکھ لیا ہے اور وہ اب علیحدہ ہی پوسٹ‌کریں گے ایک اور دھاگہ کھولیں گے اس طرح سب علی پور کے لیے اپنے اپنے صفحات کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگے کھولیں گے جس پر ان کے صفحات کا نمبر ہو گا ۔ جیسے جیسے کچھ حصہ مکمل ہوتا جائے گا اسے وکی پر منتقل کرتے جائیں گے ترتیب سے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
سارہ عام طور پر سب اپنی اپنی پوسٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگہ ہی کھولتے ہیں جیسے آپ نے کھولا ہے تو کوئی اور اس میں نہیں پوسٹ کرے گا بیچ میں ، قیصرانی نے دیکھ لیا ہے اور وہ اب علیحدہ ہی پوسٹ‌کریں گے ایک اور دھاگہ کھولیں گے اس طرح سب علی پور کے لیے اپنے اپنے صفحات کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگے کھولیں گے جس پر ان کے صفحات کا نمبر ہو گا ۔ جیسے جیسے کچھ حصہ مکمل ہوتا جائے گا اسے وکی پر منتقل کرتے جائیں گے ترتیب سے۔
اگر میں‌غلطی پر نہیں تو زاویہ 1 اور 2 کی طرح‌ہم نئی پوسٹ کرتے ہیں نا کہ نئے دھاگے
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ابھی ذیل میں‌ “علی پور کا ایلی“ کی باب کے لحاظ سے اور صفحہ نمبر کے لحاظ سے فہرست اور ان کے لنکس دیے گئے ہیں۔ اگر آپ لوگ براہٍ راست وکی پر بھی ڈیٹا ساتھ ساتھ رکھنا چاہیں تو اپنے مطلوبہ صفحہ نمبر یا مطلوبہ باب پر کلک کر کے کھلنے والے نئے صفحے پر لکھ سکتے ہیں۔ اگر ایک سے زائد اقساط میں لکھنا چاہیں‌ تو ہر بار اسی صفحے پر پچھلی پوسٹ سے آگے مزید پوسٹ کر دیا کریں

علی پور کا ایلی صفحہ نمبر 21 تا 36

بچپن صفحہ نمبر 37 تا 78

بیداریاں صفحہ نمبر 79 تا 139

شہزاد صفحہ نمبر 140 تا 180

سانوری صفحہ نمبر 181 تا 219

تیم اور نیم صفحہ نمبر 220 تا 278

سفینہ اور نور صفحہ نمبر 279 تا 326

شہزاد صفحہ نمبر 327 تا 375

دیوانگی صفحہ نمبر 376 تا 422

فرار صفحہ نمبر 423 تا 477

تیاگ صفحہ نمبر 478 تا 551

گوریاں صفحہ نمبر 552 تا 655

سادی صفحہ نمبر 656 تا 761

چھ لڑکیاں صفحہ نمبر 762 تا 865

بن باسی صفحہ نمبر 866 تا 951

تجدید صفحہ نمبر 952 تا 1026

بھگوڑے صفحہ نمبر 1027 تا 1115

انجام صفحہ نمبر 1116 تا 1152

پاکستان صفحہ نمبر 1153 تا 1228

علی پور کا ایلی (ڈاکٹر محمد احسن فاروقی) صفحہ نمبر 1229 تا

قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ نظر نہ لگےاس دھاگے کو۔ زبردست باتیں ہو رہی ہیں۔


سارہ۔

اپنی پوسٹ کے عنوان میں صفحہ نمبر لکھتی جایا کرو۔ اس طرح ترتیب کا پتہ چلتا رہے گا۔
 
Top