علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
میں تو پوری کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح میرا حصہ تو ختم ہو۔ بلکہ آج کچھ پوسٹ بھی کیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ ماورائی ٹیم سے وہ نالاں ہیں‌ شاید :lol: ویسے کام بھی تو ماورائی ٹیم کے ماورائی ہی ہیں :D
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی اپنی سوچ ہے۔

وہی ٹیم جو آبِ گم کو عنقریب مکمل کر دے گے۔
وہی ٹیم جس کا زاویہ 1 اور 2 میں خاصا شیئر ہے۔
وہی ٹیم جس نے ‘ ایک دن ‘ لکھی۔
وہی ٹیم جس نے غالب پر خاطر خواہ کام کیا۔

اور گنواؤں کہ یہی بہت ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ میں ترتیب سے وہاں ناول لکھ رہی ہوں تو قیصرانی نے بیچ میں پتا نہیں کونسا صفحہ پوسٹ کر دیا ہے-اس طرح ترتیب کیسے رہے گی ۔۔۔۔۔میرا خیال ہے کہ پہلے مجھے صفحہ نمبر 35 تک پورا لکھنے دیا جائے ۔۔۔۔۔اور میرا خیال ہے کہ میں 1 ہفتے یا 10 دن میں اپنا حصہ مکمل کر لوں گی ۔۔۔۔۔اس کے بعد آگے پوسٹ کیا جائے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک میرا خیال ہے آپ ایک ایک صفحہ لکھ کر پوسٹ کرتی جائیں اور اوپر صفحہ نمبر لکھتی جائیں اور بس

بعد میں جب ساری کتاب پوسٹ ہو جائے گی تو صفحوں کی ترتیب سے اس کو compile کر لیا جائے گا۔
 
سارہ آپ بے فکر ہو کر اپنے صفحات پوسٹ کرتی جائیں اور اپنی ترتیب سے، عام طور پر قیصرانی ایسی غلطی کرتا نہیں مگر شاید شمشاد کے پے در پے حملوں سے بوکھلا کر قیصرانی کہیں کی پوسٹ کہیں کر گیا ہے :lol:
 
Top