علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
سارہ عام طور پر سب اپنی اپنی پوسٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگہ ہی کھولتے ہیں جیسے آپ نے کھولا ہے تو کوئی اور اس میں نہیں پوسٹ کرے گا بیچ میں ، قیصرانی نے دیکھ لیا ہے اور وہ اب علیحدہ ہی پوسٹ‌کریں گے ایک اور دھاگہ کھولیں گے اس طرح سب علی پور کے لیے اپنے اپنے صفحات کے لیے علیحدہ علیحدہ دھاگے کھولیں گے جس پر ان کے صفحات کا نمبر ہو گا ۔ جیسے جیسے کچھ حصہ مکمل ہوتا جائے گا اسے وکی پر منتقل کرتے جائیں گے ترتیب سے۔
اگر میں‌غلطی پر نہیں تو زاویہ 1 اور 2 کی طرح‌ہم نئی پوسٹ کرتے ہیں نا کہ نئے دھاگے
قیصرانی

زاویہ 1 یا 2 میں ہر باب 5 سے 7 صفحات کا تھا اور ایک باب کا دوسرے باب سے نہ تو کوئی تعلق تھا اور نہ ہی کوئی رابطہ، تو ظاہر ہے کہ نئی پوسٹ ہی کرنی تھی نہ کہ نیا دھاگہ کھولنا تھا۔ جبکہ باقی کتابوں کی ایک ترتیب ہے جو کہ آگے پیچھے نہیں ہو سکتی۔
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء نے کہا:
ماشاءاللہ نظر نہ لگےاس دھاگے کو۔ زبردست باتیں ہو رہی ہیں۔


سارہ۔

اپنی پوسٹ کے عنوان میں صفحہ نمبر لکھتی جایا کرو۔ اس طرح ترتیب کا پتہ چلتا رہے گا۔

میں نے صفحہ نمبر لکھ لئے ہیں ماوراء۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن قیصرانی نے اچھا کیا الگ تھریڈ اوپن کر کے ۔۔۔۔یہ ناول بہت بڑا ہے ۔۔۔۔۔ترتیب سے لکھا جائے گا تو ٹھیک رہے گا۔۔۔ :)
 
منصور تم نے وکی کے لنکس تو اچھے بنا دیے ہیں مگر ابھی فی الحال لائبریری میں پوسٹ کرتے جاتے ہیں علیحدہ علیحدہ اور جیسے جیسے کام مکمل ہوتا جائے تو اسے وکی پر بھی منتقل کرتے جائیں گے۔ اصل میں ابھی آبِ گم ساتھ ساتھ چل رہی ہے جس کی وجہ سے مجھ سمیت کئی ممبران اس کتاب پر لکھنا شروع نہیں کر سکیں ہیں۔

سارہ آپ اور جاوید اقبال اس وقت خاصے تیز جارہے ہیں۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ محب ۔۔۔۔۔1 دن میں 5۔1 صفحہ لکھنا میرا خیال ہے کہ اتنا تیز نہیں ہے ۔۔۔۔لیکن ابھی کیونکہ بہت سے لوگوں نے لکھنا شروع نہیں کیا ہے تو ۔۔میں بھی آرام سے لکھ رہی ہوں ۔۔۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ محب۔ میں نے صرف نئے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لنک رکھ دیے ہیں کہ انہیں وکی کا کچھ نہ کچھ تجربہ ہو جائے
قیصرانی
 
سارہ قیصرانی بھی لکھ رہا ہے اور جلد ہی اس کے اکھٹے 30 صفحات دیکھ کر آپ کو یقینا خوشگوار حیرت ہوگی اور اس کے ساتھ شمشاد بھی اب رخ کررہے ہیں تو تیز تر ہونے والا ہے کام۔
 

جاویداقبال

محفلین
تندہی بعد مخالف سے نہ گھبرااے عقاب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

تندہی بعد مخالف سے نہ گھبرااے عقاب
یہ توچلتی ہے تجھے اونچااڑانے کے ليئے۔

کے بعدعرض ہے کہ منصور(قیصرانی) بھائی،آپ نے جوفائل تین عدفائلز 276 سے 305 ، 306 سے 335 اور336 سے 365 اس ناچیزکوبھیجیں تھیں وہ میں نےاللہ تعالی کے کرم اورآپ کی دعاؤں سے مکمل کردیں ہیں۔امید ہے آپ کومل گئیں ہوں گی(شکریہ)
والسلام
جاویداقبال
:lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب جاوید بھائی۔ محب ذرا ادھر آو اور دیکھو کہ میرا بھائی میرا سر کیسے فخر سے بلند کر رہا ہے :)
آج سے جناتی رفتار کے مالک جاوید بھائی کو جن کا اعزازی نام دیا جا رہا ہے :)
قیصرانی
 

جاویداقبال

محفلین
الحمداللہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی منصورنے تو اس ناچیزکو"جن"کاخطاب دے دیاہے۔ بھائي، یہ توسب آپ لوگوں کی محبت اوراس ناچیزپرخصوصی عنایت ہے ورنہ توکوئی خاص بات نہیں ہے۔آپ کابہت بہت شکریہ اورمہربانی اس بات کی کہ آپ نے اس ناچیزکواس قابل سمجھا۔
یہا ں پرمجھے ایک شعریاد آرہاہے کہ
فرشتوں سے افضل ہے انسان بننا
لیکن اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جاوید بھائی، آپ کاشعری ذوق بھی کافی عمدہ ہے، ماشاء اللہ۔
چلیں ابھی آپ کو انسان ہی رہنے دیتے ہیں، مگر ایک اور خطاب دے دیتے ہیں، وہ ہے برق رفتار :) یعنی بجلی جیسی رفتار والے۔ یہ کیا ہے؟
قیصرانی
 
منصور یہ خبر مجھے جاوید برق رفتار نے پہلے دی تھی اور سر فخر سے بلند کرلو تو مجھے تو کرنا ہی پڑے گا نہ کہ تمہارا کوئی بھی کام ہو یا تمہارے توسط سے وہ میرے لیے فخریہ ہی ہوا نہ۔

ویسے جاوید برق رفتار کی کیا بات ہے۔
 
Top