علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

عرصہ دراز سے ایک خواہش تھی کہ علامہ قبال کا مکمل کلام کہیں موجود ہو، جہاں پر کوئی شعر تلاش کیا جا سکے۔ ویسے تو نیٹ پرتلاش کرنے سے اشعار مل ہی جاتے ہیں، مگر آجکل بہت سے ایسے اشعار جو کہ علامہ اقبال نے نہیں بھی کہے، وہ بھی نیٹ پر ان سے منسوب کئے جا چکے ہیں۔ لہٰذا کسی ایسے وسیلے کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ جہاں سارا کام ایک جگہ موجود ہو۔

تلاش بسیار کے باوجود جب کوئی قابلِ اطمینان وسیلہ نہ ملا، تو خود ہی یہ کام کرنے کا خیال آیا۔ پہلا اور اہم ترین کام، تمام کلام یونیکوڈ فارمیٹ میں تلاش کرنا تھا۔ جو کہ بہت تلاش کے بعد اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ سے مل گیا۔ اس کے بعد اگلا مرحلہ یہ تھا کہ اس تمام کلام کو کس صورت میں پیش کیا جائے۔ لہٰذا سب سے پہلے اینڈرائیڈ ایپ کی صورت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا نتیجہ اس وقت آپ کے پاس ہے۔

پہلی فرصت میں ایک بنیادی ایپ بنا دی ہے، کہ جس میں تمام کلام موجود ہو، کوئی بھی لفظ تلاش کیا جا سکے اور نظم یا شعر کاپی کر کے استعمال کیا جا سکے۔ ایپ کی پرفارمنس بہتر بنانے کے لئے تمام ایپ آف لائن رکھی گئی ہے۔ یعنی ایک دفعہ انسٹال کر لینے کے بعد انٹرنیٹ کے بغیر چلے گی۔

ایپ انسٹال کریں، استعمال کریں، بہتر بنانے کے لیے مفید آراء سے نوازیں، اور کوئی مسئلہ نظر آئے تو آگاہ کریں.
جیسی لگے ویسا ریٹ کریں.

استفادۂ عام کے لئے ایپ کو مفت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا اس کی قیمت صرف دعا ہے۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے۔
جزاک اللہ

ایپ کا لنک

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.tabishain.shaaer_e_mashriq
 
ایپ میں اردو کی بورڈ کا اضافہ (یوزر موبائل کا کی بورڈ بھی استعمال کر سکتا ہے)
تلاش میں زبان (اردو کتب، فارسی کتب) سیلیکٹ کرنے کی آپشن
نظم میں فونٹ سائز بڑا / چھوٹا کرنے کی صلاحیت
کتب کے نام کے تصویری ٹائٹل
اینڈرائڈ لالی پاپ کے لئے نستعلیق فونٹ (باقی ورژنز کے لئے کام جاری ہے)

اکثر کٹ کیٹ فونز پر بھی نستعلیق صحیح رینڈر ہو جاتی ہے، مگر کچھ میں کیریکٹر اوور لیپنگ ہوتی ہے، اور نچلے ورژنز میں بھی یہی مسئلہ آ رہا ہے۔
4،5 مختلف نستعلیق فونٹ استعمال کیے، سب میں یہی مسئلہ کم یا زیادہ آ رہا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
مجھے ایسے ایپ کی تلاش تھی، جو مکمل یونیکوڈ ہو، اشتہارات نہ ہوں اور نستعلق میں ہو۔ ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے بہت خوب صورت لگ رہا ہے۔
آپ نے اس ایپ کی قیمت نہیں رکھی ہے لیکن آپ کی قیمت ہماری نظروں میں واقعی بڑھ گئی ہے۔ بہت بہت شکریہ
 
کیا غالب کےاشعار کا بھی ایسا ایپ بنانے کا آپ ارادہ رکھتے ہیں؟

اس کام کو آگے بڑھانے کا ارادہ تو ہے۔ غالب کے کلام پر ایک ایپ محترم الف این صاحب نے بنوائی ہوئی ہے۔ "انداز بیاں اور" کے نام سے۔ مگر شاید مکمل فری نہیں ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایپ میں اردو کی بورڈ کا اضافہ (یوزر موبائل کا کی بورڈ بھی استعمال کر سکتا ہے)
تلاش میں زبان (اردو کتب، فارسی کتب) سیلیکٹ کرنے کی آپشن
نظم میں فونٹ سائز بڑا / چھوٹا کرنے کی صلاحیت
کتب کے نام کے تصویری ٹائٹل
اینڈرائڈ لالی پاپ کے لئے نستعلیق فونٹ (باقی ورژنز کے لئے کام جاری ہے)
اکثر کٹ کیٹ فونز پر بھی نستعلیق صحیح رینڈر ہو جاتی ہے، مگر کچھ میں کیریکٹر اوور لیپنگ ہوتی ہے، اور نچلے ورژنز میں بھی یہی مسئلہ آ رہا ہے۔
4،5 مختلف نستعلیق فونٹ استعمال کیے، سب میں یہی مسئلہ کم یا زیادہ آ رہا ہے۔
بہت خؤب تابش صدیقی صاحب۔
کیا نستعلیق اس ایپ میں شامل ہے ؟۔
یا الگ انسٹال کرنا پڑتا ہے؟ اگر ہاں تو کہاں سے اور کیسے ؟
 
بہت خؤب تابش صدیقی صاحب۔
کیا نستعلیق اس ایپ میں شامل ہے ؟۔
یا الگ انسٹال کرنا پڑتا ہے؟ اگر ہاں تو کہاں سے اور کیسے ؟
لالی پاپ موبائلز پر نستعلیق فونٹ ہی نظر آئے گا، باقی ورژنز پر نستعلیق فونٹ ابھی مسئلہ کر رہا ہے، لہٰذا ڈیفالٹ فونٹ ہی آئے گا۔
فونٹ انسٹال نہیں کرنا پڑتا
 
عباس اعوان

محفلین
آپ کی کاوش بہت لائقِ تحسین ہے۔
میری طرف سے مبارکباد قبول کریں۔
ایک سوال، آپ نے شاعری کا جو یونی کوڈ مواد شامل کیا ہے، اس مواد کا لائسنس کون سا ہے ؟
آداب
 
آپ کی کاوش بہت لائقِ تحسین ہے۔
میری طرف سے مبارکباد قبول کریں۔
ایک سوال، آپ نے شاعری کا جو یونی کوڈ مواد شامل کیا ہے، اس مواد کا لائسنس کون سا ہے ؟
آداب

یہ مواد اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا ہے، اور اس کا ذکر ایپ کے تعارف میں ہے۔ باقی مجھے آئیڈیا نہیں ہے کہ اقبال کے کلام پر اگر کوئی لائسنس ہے۔
اگر ہے تو ضرور آگاہ کیجئے گا، تاکہ اس حوالے سے کمی کو پورا کیا جائے۔ جزاک اللہ
 
کوئی ادارہ جب کتاب شائع کرتا ہے تو اس کے جملہ حقوق کو محفوظ یا آزاد رکھتا ہے، آپ نے جہاں سے مواد لیا ہے، انہوں نے اس کے مواد کے حقوق کے بارے میں کچھ لکھا ضرور ہو گا۔
عام طور پر مواد کو استعمال کرنے کے لیے ناشر کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ آپ کے استعمال کردہ مواد کا منبع مجھے معلوم نہیں لہٰذا میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
آداب اور شکریہ
 
محمدظہیر

محفلین
اس کام کو آگے بڑھانے کا ارادہ تو ہے۔ غالب کے کلام پر ایک ایپ محترم الف این صاحب نے بنوائی ہوئی ہے۔ "انداز بیاں اور" کے نام سے۔ مگر شاید مکمل فری نہیں ہے۔
جزاک اللہ خیرا
مجھے معلوم نہیں تھا محترم الف عین صاحب کی ایپ بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ بہر حال دیکھتا ہوں۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
انداز بیاں اور میری ایپ نہیں ہے۔
البتہ میرے خیال میں اقبال کے کلام کی اور بھی ایپس موجود ہیں۔ ابتہ فارسی کلام نہیں ہے۔
بہتر ہوتا کہ وہاں کی بجائے اردو کی برقی کتابیں سے مواد حاصل کر لیتے۔ اور آرام سے میرا حوالہ دے دیتے۔ البتہ برقی کتابون میں صرف اردو ک کلام ہے، یہاں تک کہ ارمغان حجاز میں بھی صرف اردو کلام فراہم کیا گیا ہے۔
 
داز بیاں اور میری ایپ نہیں ہے۔
البتہ میرے خیال میں اقبال کے کلام کی اور بھی ایپس موجود ہیں۔ ابتہ فارسی کلام نہیں ہے۔
بہتر ہوتا کہ وہاں کی بجائے اردو کی برقی کتابیں سے مواد حاصل کر لیتے۔ اور آرام سے میرا حوالہ دے دیتے۔ البتہ برقی کتابون میں صرف اردو ک کلام ہے، یہاں تک کہ ارمغان حجاز میں بھی صرف اردو کلام فراہم کیا گیا ہے۔
میں اس فورم کا نسبتاً نیا ممبر ہوں، لہٰذا اس فورم پر ہونے والے کام سے زیادہ واقفیت نہ تھی۔ جہاں سے مجھے میسر ہوا، وہاں سے لے لیا۔
بعد میں اس فورم میں موجود ذخائر سے آگاہ ہوا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محمد تابش صدیقی صاحب۔
اس ایپ میں ایک۔ زوم ان ۔اور ۔زوم آؤٹ۔ کا آپشن آتا رہتاہے پلس مائنس کی نشانی کے ساتھ
مگر پلس اور مائنس دونوں پر کلک کرنے سے نستعلیق فونٹ چھوٹا ہی ہوتا ہے بڑا نہیں ہوتا۔(سامسنگ گلیکسی نوٹ 4اندڑائیڈ 5۔1۔1) ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔اگر یہ کمی واقعی ہے تو اسے درست کرنا آسان ہونا چاہیے۔
باقی بہت اچھا ہے۔اور سرچ میں بھی ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ۔
 
پلس مائنس والے فیچر کا کچھ ڈیوائسز پر مسئلہ آ رہا ہے، ان شاءاللہ جلد کوئی حل نکل آئے گا۔
البتہ سرچ میں ابھی تک کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، براہ مہربانی ذرا تفصیل سے بتا دیں، کہ کیا مسئلہ آ رہا ہے۔ جزاک اللہ
 
جنید اختر

محفلین
بہت خوب۔۔بہت اچھی ایپ بنائی ہے۔۔ سب سے اچھی بات تحریر کو کاپی بھی کرسکتے ہے۔۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ کوئی اشتہار نہیں دکھاتا۔۔ تلاش میں کچھ مسئلہ ہے شاید۔۔ میں نے تلاش میں بچے کی دعا لکھ کر تلاش کیا تو کوئی نتیجہ نہیں کا پیغام آرہا ہے :)
2uszac4.jpg
 
Top